صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
اقدامات اور کامیابیاں-2025
प्रविष्टि तिथि:
01 JAN 2026 2:16PM by PIB Delhi
1.آیوشمان بھارت:
آیوشمان بھارت چار اجزاء پر مشتمل ہے:
الف ۔ آیوشمان آروگیہ مندر
پہلا جزو شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں ذیلی صحت مراکز (ایس ایچ سی) اور دیہی اور شہری ابتدائی صحت مراکز (پی ایچ سیز) کو اپ گریڈ کرکے 1,50,000 صحت اور تندرستی مراکز (اے بی-ایچ ڈبلیو سیز) کے قیام سے متعلق ہے ، تاکہ صحت کی دیکھ بھال کو کمیونٹی کے اور قریبی لایا جاسکے ۔ ان مراکز کا مقصد موجودہ ولادت اور بچوں کی صحت (آر سی ایچ) اور متعدی بیماریوں کی علاج سے متعلق خدمات کو بڑھا کر اور مضبوط کرکے اور غیر متعدی بیماریوں (عام این سی ڈی جیسے ہائی بلڈ پریشر ، ذیابیطس اور منہ ، چھاتی اور سرویکس کے تین عام کینسر) سے متعلق خدمات کو شامل کرکے بنیادی صحت کی جامع دیکھ بھال (سی پی ایچ سی) فراہم کرنا ہے اور ذہنی صحت ، ای این ٹی ، آنکھوں کی بیماری ، زبانی صحت ، عمر رسیدہ اور معالج کی دیکھ بھال اور ٹراماکی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ یوگا جیسی صحت کے فروغ اور تندرستی کی سرگرمیوں کے لیے بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں اضافہ کرنا ہے ۔
آیوشمان آروگیہ مندر کے ذریعے جامع بنیادی حفظان صحت (سی پی ایچ سی) فراہم کرنا ہے۔آیوشمان بھارت کا مقصد دیکھ بھال کے نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے بنیادی ، ثانوی اور تیسری سطح پر صحت کے امراض کو (روک تھام ، طریقہ کار کے فروغ دینے ، علاج، بحالی اور امراض کی تخفیف کے دیکھ بھال کا احاطہ کرتے ہوئے) مجموعی طور پر حل کرنا ہے ۔ کسی فرد کی زندگی میں ، بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات ،صحت کی دیکھ بھال کے بہتر نتائج اور آبادی کے معیار زندگی کے لئے 80- 90فیصد صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں ۔
بنیادی حفظان صحت کی ٹیم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ کمیونٹی آؤٹ ریچ اور آبادی کی گنتی، افراد کے لیے ان کے کیچمنٹ ایریا میں کی جائے اور متعدی بیماریوں اور غیر متعدی بیماریوں کے لیے اسکریننگ کی جائے تاکہ امراض کا جلد پتہ چل سکے اور درست تشخیص کے لیے بروقت ریفر کیاجاسکے۔حفظان صحت کی ٹیم مزید اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ کمیونٹی میں مریضوں کو بتائے گئے علاج ومعالجہ کی پابندی کرنے اور فالو اپ کیئر فراہم کی جائے ۔ ضروری ادویات اور تشخیص کی فراہمی کے ساتھ ضروری صحت کی خدمات ان مراکز کے ذریعے کمیونٹی کو قریب ہی میں فراہم کی جاتی ہیں ، جو آبادی کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرنے والے مضبوط اور لچکدار بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی تعمیر کی طرف ایک اہم قدم ہے ۔

آیوشمان آروگیہ مندر کی کامیابیاں اور خدمات کی فراہمی:
- 30.11.2025 تک ، 12 خدمات اور ٹیلی مشاورت سہولیات کے توسیعی پیکیج کے ساتھ 1,81,873 آیوشمان آروگیہ مندر (اے اے ایم) کو 494.71 کروڑ مریضوں کی آمد اور 41.93 کروڑ مریضوں کی ٹیلی مشاورت کے ساتھ فعال کیا گیا ہے ۔
- اب تک ہائی بلڈ پریشر کے لئے 39.50 کروڑ اسکریننگ اور ذیابیطس کے لئے 36.70 کروڑ اسکریننگ کی جاچکی ہیں ۔ اسی طرح ، منہ کے کینسر کے لئے 32.40 کروڑ اسکریننگ ، خواتین میں سروائیکل کینسر کے لئے 15.23 کروڑ اسکریننگ اور خواتین میں چھاتی کے کینسر کے لئے 8.37 سے زیادہ اسکریننگ کی جاچکی ہیں۔
- مزید برآں ، 30 نومبر 2025 تک ، آپریشنل اور فعال آیوشمان آروگیہ مندر میں 6.54 کروڑ سے زیادہ یوگا اورویلنیس سیشن منعقد کیے جاچکے ہیں ۔
ب ۔ آیوشمان بھارت پی ایم-جے اے وائی:
- آیوشمان بھارت کا دوسرا ستون پردھان منتری-جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم-جے اے وائی) ہے جو دنیا کی سب سے بڑی سرکاری فنڈ سے چلنے والی صحت کی یقین دہانی کی اسکیم ہے ۔ جو ثانوی اور تیسری سطح کی نگہداشت کے ہسپتال میں داخل ہونے کے لیے فی کنبہ ہر سال 5 لاکھ روپے دی جاتی ہے۔
- فی الحال اس اسکیم کے تحت 12 کروڑ کنبوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ اے بی پی ایم-جے اے وائی کو نافذ کرنے والی کئی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اپنی ریاست اورمرکز کے زیر انتظام علاقے کی اسکیم کے لیے اپنی لاگت پر مستفید ہونے والوں کی تعداد کو مزید بڑھایا ہے ۔
- فروری 2024 سے اے بی پی ایم-جے اے وائی اسکیم کے تحت تقریبا 37 لاکھ آشا ، اے ڈبلیو ڈبلیو اور اے ڈبلیو ایچ کو شامل کیا گیا ہے ۔
- یکم دسمبر 2025 تک ، اسکیم کے آغاز سے اب تک تقریبا 42.48 کروڑ آیوشمان کارڈ بنائے جا چکے ہیں ۔
- یکم دسمبر 2025 تک ، مجموعی طور پر 10.98 کروڑ اسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں ، جن کی مجموعی مالیت 1.60لاکھ کروڑ روپے ہیں اس اسکیم کے تحت منظوری دی گئی ہے۔
- یکم دسمبر 2025 تک ، اسکیم کے مستفیدین کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے لیے اے بی پی ایم-جے اے وائی کے تحت 15,532 نجی اسپتالوں سمیت کل 32,574 اسپتالوں کو پینل میں شامل کیا گیا ہے ۔
- اے بی پی ایم جے اے وائی نے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی میں صنفی مساوات کو یقینی بنایا ہے ۔ خواتین کے لیے بنائے گئے کل آیوشمان کارڈوں کا تقریبا 49 فیصد ہےاور یہ اسپتال میں داخل ہونے والے کل مجاز کارڈوں کا تقریبا 48 فیصد ہیں ۔
- 29 اکتوبر 2024 کو وزیر اعظم نے ’’آیوشمان وے وندنا کارڈ‘‘ کا آغاز کیا ہے،جس کے تحت 70 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام بزرگ شہریوں کو ان کی سماجی و اقتصادی حیثیت سے قطع نظر اے بی پی ایم-جے اے وائی کے تمام فوائد فراہم کیے جائیں گے ۔ اے بی پی ایم-جے اے وائی کی اس توسیع کے ذریعے تقریبا 6 کروڑ افراد پر مشتمل تقریبا 4.5 کروڑ خاندانوں کا احاطہ کیا جائے گا ۔ اب تک 94,19,515 افراد آیوشمان وے وندنا کارڈ کے لیے اندراج کر چکے ہیں ۔
- نیشنل ہیلتھ اتھارٹی یعنی قومی صحت کی اتھارٹی نے اینڈرائیڈ پر مبنی ’آیوشمان ایپ‘ کا آغاز کیا ہے، جس میں مستفیدین کے لیے سیلف ویریفکیشن فیچر فعال کیا گیا ہے۔ ایپ کو جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے اور تصدیق کے مختلف طریقے فراہم کیے گئے ہیں ۔آیوشمان کارڈ بنانے کے لیے چہرے کی شناخت ، او ٹی پی ، آئی آر آئی ایس ، اور فنگر پرنٹ ۔ یہ اس بات کو یقینی بناے ہیں کہ آیوشمان کارڈ بنانے کے لیے کسی بھی موبائل ڈیوائس کا استعمال کیا جا سکے ۔
- آیوشمان بھارت پی ایم-جے اے وائی کو ریاستوں کے ساتھ مفاہمت نامے کے بعد 2025 میں دہلی اور اڈیشہ تک بڑھایا دیاگیا ہے۔
(ج) پردھان منتری آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم
تیسرا ستون پردھان منتری آیوشمان بھارت صحت بنیادی ڈھانچہ مشن ، پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم) ہے جس کی لاگت تقریبا 64،180 کروڑ روپے ہے۔ اسے وزیر اعظم نے 25 اکتوبر 2021 کو شروع کیا تھا ، جسے مالی سال 2021-22 سے مالی سال 2025-26 تک اسکیم کی مدت کے دوران نافذ کیا جائے گا ۔ یہ ملک بھر میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے سب سے بڑی پین انڈیا اسکیم ہے ۔ اسکیم کے تحت صحت کی دیکھ بھال سے متعلق اقدامات ہر سطح پر دیکھ بھال کے تسلسل میں صحت کے نظام اور اداروں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے پر مرکوز ہیں ۔ جس میں بنیادی ، ثانوی اور تیسری سطح اور موجودہ اور مستقبل کی وبائی امراض اور قدرتی آفات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صحت کے نظام کی تیاری وغیرہ شامل ہیں۔
پردھان منتری آیوشمان بھارت صحت بنیادی ڈھانچہ مشن کا مقصد میٹروپولیٹن علاقوں میں بلاک ، ضلع ، علاقائی اور قومی سطح پر نگرانی کی لیبارٹریوں کا نیٹ ورک تیار کرکے اور عوامی صحت کی ہنگامی صورتحال اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا مؤثر طریقے سے پتہ لگانے ، تفتیش کرنے ، روکنے اور ان سے نمٹنے کے لیے ابتدائی مراحل پر صحت کے یونٹوں کو مضبوط بنا کر آئی ٹی سے چلنے والا بیماری کی نگرانی کا نظام تیار کرنا ہے۔
کووڈ-19 اور دیگر متعدی بیماریوں بشمول بائیو میڈیکل ریسرچ پر تحقیق کی حمایت کے لیے بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ، تاکہ وبائی امراض جیسے کووڈ-19 کے لیے قلیل مدتی اور درمیانی مدت کے ردعمل کو مطلع کرنے کے لیے ثبوت تیار کیے جا سکیں اور جانوروں اور انسانوں میں متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے ، پتہ لگانے اور ان سے نمٹنے کے لیے ون ہیلتھ اپروچ یعنی علاج اورصحت کے طریقہ کار فراہم کرنے کی خاطر بنیادی صلاحیت کو فروغ دیا جا سکے ۔
اس مشن کے تحت مختص کیا بجٹ قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے علاوہ ہے ۔
اسکیم کے سی ایس ایس اجزاء کے تحت ،درج ذیل تجاویز کیے گئے ہیں:
اس اسکیم کے تحت 2021-22 سے 2025-26 کی مدت کے دوران شہری علاقوں میں آیوشمان آروگیہ مندر کے طور پر 17,788 بلڈنگ لیس سب سینٹرز اور 11,024 صحت اور تندرستی مراکز کی تعمیر کا تصور کیا گیا ہے جس میں کچی آبادیوں اور کچی آبادی نما جیسے علاقوں پر توجہ دی جائے گی ۔ مزید برآں ،ملک میں بلاک سطح پر 3382 بلاک پبلک ہیلتھ یونٹس (بی پی ایچ یو) اور 730 ڈسٹرکٹ انٹیگریٹڈ پبلک ہیلتھ لیبز کا قیام شامل ہیں جس میں ہر ضلع میں ایسی ایک لیب ہوگی ۔ 5 لاکھ سے زیادہ آبادی والے تمام اضلاع میں 50 سے 100 بستروں والے کریٹیکل کیئر ہسپتال بلاک ہوں گے اور باقی اضلاع میں ریفرل لنک ہوں گے ۔
سی ایس ایس جزو کی موجودہ صورتحال: اسکیم کے تحت (ایکس وی-ایف سی شیئر کو چھوڑ کر) اسکیم کی مدت (2021-2026) کے دوران ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے کل مالی مختص رقم34،93227کروڑ روپے ہے۔پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم کے مرکز سے اسپانسر شدہ اسکیم (سی ایس ایس) جزو کے تحت ، ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 32،928.82 کروڑ روپے کی رقم کے لیے انتظامی منظوری دی گئی ہے ۔ جس کے تحت اب تک 9519 ذیلی صحت مراکز اے اے ایم ، 5456 شہری اے اے ایم ، بلاک سطح پر 2151 پبلک ہیلتھ یونٹس ، ضلعی سطح پر 744 انٹیگریٹڈ پبلک ہیلتھ لیبز اور 621 کریٹیکل کیئر بلاکس (سی سی بی) کی تعمیر اور توسیع کیے گئے ہیں۔
پی ایم- اے بی ایچ آئی ایم کے تحت 12 مرکزی اسپتالوں میں 150 بستروں پر مشتمل کریٹیکل کیئر ہسپتال بلاک (سی سی ایچ بی) کے قیام کی منظوری دی گئی ہے ۔12 مرکزی اسپتالوں میں ایمس-بھوپال (مدھیہ پردیش) بھونیشور (اڈیشہ) جودھ پور (راجستھان) پٹنہ (بہار) رشی کیش (اتراکھنڈ) رائے پور (چھتیس گڑھ) آئی ایم ایس-بی ایچ یو ، ایمس نئی دہلی ، پی جی آئی چنڈی گڑھ ، جے آئی پی ایم ای آر پڈوچیری ، آر آئی ایم ایس امپھال اور این ای آئی جی آر آئی ایچ ایم ایس شیلانگ شامل ہیں۔
مجوزہ 150 بستروں والے سی سی ایچ بی میں ایمرجنسی کمپلیکس ، انٹرمیڈیٹ کیئر اور ایچ ڈی یو ، آئیسولیشن-اسپیشل کیٹیگری وارڈ ، انتہائی نگہداشت یونٹ ، آئیسولیشن رومز-برنز آئی سی یو یعنی جل جانے والے مریضوں کے لیے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو ، آپریشن تھیٹر کمپلیکس وغیرہ شامل ہیں ۔ جو نفاذ کے مختلف مراحل میں ہیں ۔ پی ایم- اے بی ایچ آئی ایم کے تحت 150 بستروں والے کریٹیکل کیئر ہسپتال بلاک (سی سی ایچ بی) کے لیے معیاری آلات کی فہرست تیار کی گئی ہے ۔
د) آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن-اے بی ڈی ایم:
ستمبر 2021 میں شروع کیا گیا آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) حکومت ہند کی ایک پہل ہے جس کا مقصد شہریوں پر مرکوز انٹرآپریبل ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو نظام کی تعمیر کرنا ہے ۔ اے بی ڈی ایم کے ساتھ ، شہری محفوظ طریقے سے اپنے طبی ریکارڈ (یعنی ، نسخے ، تشخیصی رپورٹس ، ڈسچارج خلاصہ) تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور اپنی رضامندی کے بعد صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے افراد کے ساتھ ان کا اشتراک کرسکتے ہیں ۔ یہ دیکھ بھال کے تسلسل کو یقینی بناتے ہوئے ایک لمبی صحت کی تاریخ تیار کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔اس کے ذریعے شہریوں کو صحت کی سہولیات اور خدمات فراہم کرنے والوں کے بارے میں درست اور تصدیق شدہ معلومات تک رسائی حاصل ہوگی ۔ ان اقدامات کے ذریعے اے بی ڈی ایم کا مقصد صحت کی دیکھ بھال کو زیادہ قابل رسائی بنانا ہے ۔
اے بی ڈی ایم کے تکنیکی ڈھانچے کے بنیادی اجزاء میں ایک ماحولیاتی نظام میں صحت کی دیکھ بھال کے شراکت داروں کے درمیان قابل اعتماد شناخت فراہم کرنے کے لیے چار رجسٹری یعنی شہریوں کے لیے آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ (اے بی ایچ اے) ، ہیلتھ کیئر پروفیشنل رجسٹری (ایچ پی آر) ہیلتھ فیسلٹی رجسٹری (ایچ ایف آر) اور ڈرگ رجسٹری شامل ہیں ۔ مزید برآں ، تین گیٹ وے : ہیلتھ انفارمیشن کنسینٹ منیجر (ایچ آئی ای-سی ایم) نیشنل ہیلتھ کلیمز ایکسچینج (این ایچ سی ایکس) اور یونیفائیڈ ہیلتھ انٹرفیس (یو ایچ آئی) کے ذریعے انٹرآپریبلٹی کو یقینی بناتے ہوئے صحت کی دیکھ بھال سے متعلق معلومات کے بآسانی اور بلارکاوٹ تبادلے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
Click here to Read more
* * * *
)ش ح – م م ع- م ذ(
UN.22
(रिलीज़ आईडी: 2210518)
आगंतुक पटल : 16