وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے قدیم بھارتی سلے ہوئے جہازکی تکنیک سے تیار کردہ آئی این ایس وی کونڈنیہ کی تعریف کی ہے، جو اپنی پہلی بحری سفر کا آغاز پوربندر سے مسقط، عمان کے لیے کر رہی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 DEC 2025 5:57PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آئی این ایس وی کونڈنیہ کو حقیقت کا جامہ پہنانے میں اپنی انتھک محنت اور لگن کا مظاہرہ کرنے والے ڈیزائنرز، کاریگروں، جہاز سازوں اور بھارتی بحریہ کو مبارکباد دی ہے، جو پوربندر سے مسقط، عمان کے لیے اپنے پہلے بحری سفر پر روانہ ہو رہی ہے۔جناب مودی نے کہا کہ آئی این ایس وی کونڈنیہ قدیم بھارتی سلے ہوئے جہاز کی تکنیک سے تیار کی گئی ہے، جو بھارت کی شاندار بحری روایات کو اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا،“میں عملے کے لیے محفوظ اور یادگار سفر کی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، جب وہ خلیجی خطے اور اس سے آگے تک ہمارے تاریخی روابط کو ازسرِنو دریافت کرتے ہیں۔”
وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
“یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ آئی این ایس وی کونڈنیہ پوربندر سے مسقط، عمان کے لیے اپنے پہلے بحری سفر کا آغاز کر رہی ہے۔ قدیم بھارتی سلے ہوئے جہاز کی تکنیک سے تیار کردہ یہ جہاز بھارت کی بھرپور بحری روایات کو نمایاں کرتا ہے۔ میں اس منفرد جہاز کو حقیقت کا جامہ پہنانے کے لیے ڈیزائنرز، کاریگروں، جہاز سازوں اور بھارتی بحریہ کی لگن اور محنت کو سراہتا ہوں۔ میں عملے کے لیے محفوظ اور یادگار سفر کی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں، جب وہ خلیجی خطے اور اس سے آگے تک ہمارے تاریخی روابط کو دوبارہ دریافت کرتے ہیں۔”
****
ش ح۔۔ا ک۔ر ب
Uno-4003
(ریلیز آئی ڈی: 2209538)
وزیٹر کاؤنٹر : 50
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam