وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ’سدیو اٹل‘ پر جناب اٹل بہاری واجپئی جی کو خراج عقیدت پیش کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 DEC 2025 11:21AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی جی کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر  ان کے میموریل ’سدیو اٹل‘ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ اٹل جی کی زندگی عوام اور ملک کی خدمت کے لیے وقف تھی اور  وہ ملک کے عوام کو ہمیشہ ترغیب فراہم کرتے رہیں گے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ ساجھا کی:

’’سابق وزیر اعظم محترم جناب اٹل بہاری واجپئی  جی کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر آج دہلی میں ان کے میموریل ’سدیو اٹل‘ جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ عوام اور ملک کی خدمت کے لیے وقف ان کی زندگی اہل وطن کو ہمیشہ ترغیب فراہم کرتی رہے گی۔‘‘

******

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3908


(ریلیز آئی ڈی: 2208457) وزیٹر کاؤنٹر : 43