نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے ’’مودی دور میں بھارت کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے‘‘ نامی کتاب کے اجرا کے موقع پر یکسرتبدیلی والی اصلاحات کی دہائی کو اجاگرکیا


بھارت وزیراعظم مودی کے دور میں سب سے تیزفروغ پانے والی بڑی معیشت کے طور پر ابھرا: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدرجمہوریہ نے جامع قومی مارکیٹ کی تشکیل میں جی ایس ٹی اور ڈیجیٹل انڈیا کے کردار کو نمایاں کیا

فوائد کی براہِ راست منتقلی (ڈی بی ٹی) میں 47  لاکھ کروڑروپے سے زائد کی رقم حکمرانی میں شفافیت کی عکاس ہے: نائب صدرجمہوریہ

प्रविष्टि तिथि: 24 DEC 2025 4:08PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج نائب صدر جمہوریہ کے انکلیو میں رکن پارلیمنٹ پروفیسر (ڈاکٹر) سکندر کمار کی لکھی ہوئی کتاب’’مودی دور میں بھارت کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے‘‘ کا اجرا کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، نائب صدر نے کہا:یہ اشاعت وزیرِ اعظم، جناب نریندر مودی کےنظریے، قیادت اوریکسر تبدیلی پرمبنی اقتصادی پالیسیوں کا ایک مضبوط ثبوت ہے۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں بھارت نے قابلِ ذکر اقتصادی تبدیلیوں اورنئے قومی اعتماد کامشاہدہ کیا ہے۔ آج بھارت دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت کے طور پر ابھرا ہے اور سب سے تیز رفتاری سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت بھی ہے۔

نائب صدرجمہوریہ نے یہ بھی بتایا کہ کتاب میں اہم ساختی اصلاحات جیسے کہ دیوالیہ قوانین، ڈیجیٹل حکمرانی اور شفاف بینکاری نظام کو اجاگر کیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ اصلاحات صرف پالیسی اقدامات نہیں بلکہ دہائیوں پر محیط نااہلی اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے جرات مندانہ اقدامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کا وژن “کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی” اب ایک موثرکارکردگی اور نظم و ضبط کے ایک مضبوط عملی ماڈل کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی اس بات پر زور دیتے ہیں کہ فوائد کا 100  فیصد حصہ براہِ راست مستفیدین تک پہنچے۔انہوں نے کہا کہ جے اے ایم ٹرینیٹی (جن دھن–آدھار–موبائل) نے براہِ راست فائدہ کی منتقلی ممکن بنائی، وسائل کے ضیاع کو کم کیا، اور حکمرانی میں شفافیت اور مؤثریت کو بڑھایا۔ اب تک 47  لاکھ کروڑروپے سے زائد کی رقم براہِ راست مستفیدین کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جا چکی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے اشیا وخدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کو اس دور کی ایک اور اہم کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی نے بھارت کو ایک متحد قومی مارکیٹ میں بدل دیا، جس سے ٹیکس کا ڈھانچہ سہل ہوا، تعمیل میں اضافہ ہوا اور امداد باہمی اداروں کی وفاقیت مضبوط ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ بین ریاستی چیک پوسٹس کے خاتمے نے مال کی نقل و حمل کو آسان بنایا،وقت اور ایندھن کی بچت کی۔ نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ جی ایس ٹی کو آزاد بھارت کی سب سے بڑی اصلاحات میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت کی اقتصادی خودمختاری میں شمولیت پر مضبوط توجہ مرکوز رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل انڈیا، میک اِن انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا اور یو پی آئی کی تیز رفتار توسیع جیسے اقدامات نے شہریوں، کاروباری افراد اور چھوٹے کاروباروں کو بااختیار بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم کا وژن آتم نربھر بھارت ایک اہم تبدیلی کی علامت ہے، جو انحصار سے خود کفالت کی طرف منتقلی کو ظاہر کرتا ہے اور بھارت کو عالمی سپلائی چینز میں ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر مستحکم کرتا ہے۔نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ یہ سفر وکست بھارت کے وسیع تر اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جہاں اقتصادی نمو، سماجی انصاف، ماحولیاتی پائیداری اور تکنیکی ترقی کے توازن کو برقرار رکھا گیا ہے۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت پالیسی ٹھپ ہونے سے مقاصدپر مبنی حکمرانی کی جانب،غربت کی ذہنیت سے خوشحالی کے مشن کی طرف،انحصار سے خود کفالت کی طرف منتقل ہو چکا ہے۔نائب صدرجمہوریہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ نئے بھارت کا جشن منائیں۔ ایک ایسا بھارت جو پراعتماد، باصلاحیت اور ہمدرد ہو اور جو وکست بھارت@2047 کی جانب بڑھ رہا ہے۔

******

(ش ح ۔ ا ع خ ۔ م ا)

Urdu.No-3875


(रिलीज़ आईडी: 2208167) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Telugu , Malayalam , English , हिन्दी , Gujarati , Tamil