وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم کی نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر بات چیت
دونوں رہنماؤں کی طرف سے مشترکہ طور پر بھارت-نیوزی لینڈ آزادانہ تجارتی معاہدے کا اعلان
دونوں رہنماؤں کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا کہ یہ ایف ٹی اے دونوں ممالک کے درمیان زیادہ سے زیادہ تجارت، سرمایہ کاری، اختراع اور مشترکہ مواقع کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرے گا
رہنماؤں نے دفاع، کھیل کود، تعلیم اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت دو طرفہ تعاون کے دیگر شعبوں میں پیش رفت کا بھی خیر مقدم کیا
प्रविष्टि तिथि:
22 DEC 2025 11:30AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم ریٹائرڈ عزت مآب کرسٹوفر لکسن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر تاریخی، جرأت مندانہ اور دونوں ملکوں کے لیے فائدے مند بھارت-نیوزی لینڈ آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کا اعلان کیا۔
مارچ 2025 میں وزیر اعظم لکسن کے بھارت دورے کے دوران اس معاہدے پرمذاکرات کا آغاز ہوا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ریکارڈ 9 ماہ کی مدت میں یہ ایف ٹی اے ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بڑھانے کے تئیں مشترکہ اور سیاسی عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ اس ایف ٹی اے سے دو طرفہ اقتصادی روابط مزید مضبوط ہوں گے، بازار رسائی میں مزید بہتری آئے گی، سرمایہ کاری کے جریان کو فروغ ملے گا ، دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون مستحکم ہوگا اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے اختراع کاروں، کاروباریوں، کسانوں، ایم ایس ایم ایز، طلباء اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
ایف ٹی اے کے ذریعہ فراہم کردہ مضبوط اور قابل اعتماد بنیاد کے ساتھ، دونوں رہنماؤں نے اگلے پانچ سال میں دو طرفہ تجارت کو دوگنا کرنے نیز اگلے 15 سال میں نیوزی لینڈ کی طرف سے بھارت میں 20 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کئے جانے کے تعلق سےاعتماد کا اظہار کیا۔ رہنماؤں نے کھیلوں، تعلیم اور عوام سے عوام کے تعلقات جیسے دو طرفہ تعاون کے دیگر شعبوں میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا بھی خیرمقدم کیا اور بھارت-نیوزی لینڈ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق ظاہر کیا۔
*****
) ش ح –ک ح- ش ہ ب )
U.No. 3765
(रिलीज़ आईडी: 2207321)
आगंतुक पटल : 27
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam