وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے سشستر سیما بل کے اہلکاروں کو یوم تاسیس کی مبارکباد دی
प्रविष्टि तिथि:
20 DEC 2025 11:29AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سشستر سیما بل کے تمام اہلکاروں کو ان کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایس ایس بی کا غیر متزلزل عزم خدمت کی اعلیٰ ترین روایات کی عکاسی کرتا ہے اور فرض کے تئیں ان کا احساس ملک کی سلامتی کے ایک مضبوط ستون کے طو رپر برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشوار گزار علاقوں کی چنوتی سے لے کر مشکل آپریشنل حالات تک ، ایس ایس بی ہمیشہ چوکنا ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛
’’ سشستر سیما بل کے یوم تاسیس پر، میں اس فورس سے وابستہ تمام اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایس ایس بی کا غیر متزلزل عزم خدمت کی اعلیٰ روایات کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا احساسِ فرض ہماری قوم کی حفاظت کا ایک مضبوط ستون ہے۔ چنوتی بھرے خطوں سے لے کر مشکل آپریشنل حالات تک، ایس ایس بی ہمیشہ چوکنا ہے۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔
@SSB_INDIA ‘‘
******
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3621
(रिलीज़ आईडी: 2206941)
आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam