امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کو عمان کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’دی فرسٹ کلاس آف دی آرڈر آف عمان‘سے نوازے جانےپر  مبارکباد دی


جناب امت شاہ نے اس اعزاز کو وزیر اعظم مودی کی مدبرانہ حکمت عملی اور عالمی رہنما کے طور پر ان کی قبولیت کی زبردست توثیق قرار دیا

ہمارے وزیر اعظم مودی جی کو یکے بعد دیگرے حاصل ہونے والے اعزازات 140 کروڑ بھارتیوں کی قوت اور ان کی قیادت میں بھارت کے ایک بدلے ہوئے ملک کے طور پر ابھرنے کی تصدیق کرتے ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 DEC 2025 5:56PM by PIB Delhi

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کو عمان کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’دی فرسٹ کلاس آف دی آرڈر آف عمان ‘ سے نوازے جانے پر مبارکباد دی ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا، ’’ عمان کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز، ’فرسٹ کلاس آف دی آرڈر آف عمان‘، جو وزیر اعظم نریندر مودی جی کو دیا جا رہا ہے، ان کی مدبرانہ صلاحیتوں اور عالمی رہنما کے طور پر ان کی قبولیت کی زبردست توثیق ہے۔ ہمارے وزیر اعظم مودی جی کو یکے بعد دیگرے حاصل ہونے والے اعزازات 140 کروڑ بھارتیوں کی قوت اور ان کی قیادت میں بھارت کے ایک بدلے ہوئے ملک کے طور پر ابھرنے کی تصدیق کرتے ہیں۔‘‘

******

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3534


(ریلیز آئی ڈی: 2206247) وزیٹر کاؤنٹر : 38