وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

آکاشوانی کی جانب سے 591  نشریاتی اسٹیشن چلا ئے جا رہے ہیں،


ملکی سطح پر ریڈیو کی عوام تک رسائی میں اضافہ ہو رہا ہے

प्रविष्टि तिथि: 18 DEC 2025 12:50PM by PIB Delhi

فی الحال ملک بھر میں آکاشوانی کے 591  نشریاتی اسٹیشن فعال ہیں۔ ان میں سے 230  اسٹیشن ایسے ہیں جن میں اسٹوڈیو سہولت موجود ہے، جہاں اصل پروگرام تیار کیے جاتے ہیں اور نشر کیے جاتے ہیں۔

باقی 361  اسٹیشن دیگر آکاشوانی کیندروں کے پروگراموں کو نشر کرتے ہیں، تاکہ نشریات کی رسائی کو مزید وسعت دی جا سکے۔

ان نشریاتی اسٹیشنوں کی ریاست وار تفصیلات https://prasarbharati.gov.in ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

بھلواڑہ میں ایک 100  واٹ ایف ایم ریلے اسٹیشن (جو 28 اپریل2023 کو بطور ریلے اسٹیشن قائم کیا گیا) ودھ بھارتی سروس کونشر کرتا ہے۔

آکاشوانی اُدے پور میں پروگراموں کی تیاری اور نشریات کے لیے اسٹوڈیو سہولیات موجود ہیں۔ یہ ودھ بھارتی سروس (ایف ایم) پر مقامی ونڈو کے تحت پروگرام تیار کر کے نشر کرتا ہے۔

پر سار بھارتی کے نشریاتی اسٹیشن جس میں  آکاشوانی بھلواڑہ  شامل ہے، ملک بھر میں اس مقصد کے تحت قائم کیے گئے ہیں کہ وہ دیگر آکاشوانی اسٹیشنوں کے تیار کردہ پروگراموں کو دوبارہ نشر (ری براڈکاسٹ) کریں۔

اس سے تکنیکی اور انسانی وسائل کے بہترین استعمال اور عوامی نشریات کی وسیع تر رسائی کو یقینی بنایا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں پروگراموں کے معیار کو برقرار رکھا جاتا ہے۔

یہ معلومات وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات، ڈاکٹر ایل موروگن نے 17  دسمبر 2025  کو لوک سبھا میں فراہم کیں۔

******

(ش ح ۔ ع و ۔  م ا)

Urdu.No-3460


(रिलीज़ आईडी: 2205768) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Malayalam , English , हिन्दी , Assamese , Bengali-TR , Punjabi , Tamil , Telugu , Kannada