وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد علی کے ساتھ وفود سطح  کی بات چیت کے دوران وزیر اعظم کے  خطاب کا متن

प्रविष्टि तिथि: 16 DEC 2025 10:17PM by PIB Delhi

 عالی جناب ، بھائیو اور دوست!

ایتھوپیا کا دورہ کرکے  مجھےواقعی خوشی ہورہی ہے۔ ایتھوپیا کا یہ میرا پہلا دورہ ہے۔ لیکن جس لمحے میں نے یہاں قدم رکھا، میں نے اپنا تعلق اور وابستگی کا گہرا احساس محسوس کیا۔ ہندوستان اور ایتھوپیا کے درمیان ہزاروں سال سے مسلسل رابطہ، بات چیت اور تبادلہ ہوتا رہا ہے۔ ہمارے دونوں ممالک زبانوں اور بھرپور روایات سے مالا مال اور تنوع میں اتحاد کی علامت ہیں۔ دونوں ممالک امن اور انسانی بھلائی کے لیے پرعزم جمہوری طاقتیں ہیں۔ ہم دونوں گلوبل ساؤتھ کے  ساتھی  ہیں۔ ہم بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر بھی کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔

ایتھوپیا میں افریقی یونین کا صدر دفتر ایتھوپیا کو افریقی سفارت کاری کے لیے ایک میٹنگ پوائنٹ بناتا ہے۔ ایک جامع دنیا کے مشترکہ ویژن سے متاثر ہو کر ہندوستان نے اس بات کو یقینی بنایا کہ افریقی یونین 2023 میں جی-20 کا رکن بنے۔ ان تمام پہلوؤں کو ذہن میں رکھتے ہوئے آج ہم ہندوستان-ایتھوپیا تعلقات کو ایک اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی طرف بڑھا رہے ہیں۔ یہ قدم ہمارے تعلقات کو نئی توانائی، نئی رفتار اور نئی گہرائی فراہم کرے گا۔

یہ مستقبل کی بے پناہ صلاحیتوں کا ادراک کرنے کے لیے ایک واضح روڈ میپ تیار کرے گا۔ آج، ہمیں اپنے تعاون کی اہم جہتوں  جس میں  معیشت، اختراع، ٹیکنالوجی، دفاع، صحت، صلاحیت کی تعمیر اور کثیر جہتی تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملا۔ مجھے خوشی ہے کہ آج ہم نے ہندوستان میں ایتھوپیا کے طلباء کے لیے اسکالرشپ کو دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالی جناب !

پہلگام دہشت گردانہ حملہ پر آپ کی تعزیت اور دہشت گردی کے خلاف ہماری لڑائی میں آپ کی حمایت کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوست ممالک کا ہونا بہت ضروری ہے۔ ایک بار پھر، میں اپنے اور میرے وفد کے پرتپاک استقبال کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

******

ش ح-  ظ ا –ص ج

UR- No. 3319


(रिलीज़ आईडी: 2205052) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Assamese , Bengali , Punjabi , Gujarati