ریلوے کی وزارت
وندے بھارت ٹرینوں میں مقامی ضیافتوں کی پیشکش اور مرحلہ وار تمام ٹرینوں میں نفاذ
جعلی کھاتوں کے خلاف کارروائی کے مثبت نتائج: نئے یوزر آئی ڈیز کی تعداد روزانہ ایک لاکھ سے کم ہو کر محض 5 ہزار رہ گئی
3.03 کروڑ جعلی اکاؤنٹس غیر فعال کرنے کے بعد، مزید 2.70 کروڑ اکاؤنٹس عارضی طور پر معطل یا معطلی کے لیے شناخت
प्रविष्टि तिथि:
13 DEC 2025 5:34PM by PIB Delhi
مرکزی وزیرِ ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی جناب اشونی ویشنو نے آج ریل بھون میں افسران کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیرِ مملکت برائے ریلوے اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز جناب رونیت سنگھ بٹو بھی موجود تھے۔
مرکزی وزیر نے حکام کو ہدایت دی کہ وندے بھارت ٹرینوں میں متعلقہ خطے کے مقامی کھانوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ مقامی پکوان متعارف کرانے سے مسافروں کے سفر کے تجربے میں نمایاں بہتری آئے گی، کیونکہ اس سے راستے میں آنے والے علاقوں کی ثقافت اور ذائقوں کی عکاسی ہوگی۔ مستقبل میں اس سہولت کو مرحلہ وار تمام ٹرینوں تک توسیع دی جائے گی۔
مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ جعلی شناختوں کے ذریعے ٹکٹ بکنگ کے خلاف بھارتی ریلوے کی کارروائی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ صارف کی شناخت قائم کرنے اور جعلی آئی ڈیز کی نشاندہی کے لیے سخت نظام متعارف کرائے جانے کے بعد، اب آئی آر سی ٹی سی ویب سائٹ پر روزانہ تقریباً 5,000 نئی یوزر آئی ڈیز شامل ہو رہی ہیں، جبکہ اصلاحات سے قبل یہ تعداد روزانہ تقریباً ایک لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔
ان اقدامات کے نتیجے میں بھارتی ریلوے اب تک 3.03 کروڑ جعلی اکاؤنٹس غیر فعال کر چکی ہے۔ مزید 2.70 کروڑ یوزر آئی ڈیز کو یا تو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے یا مشتبہ سرگرمیوں کی بنیاد پر معطلی کے لیے شناخت کیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر اور وزیرِ مملکت نے حکام کو ہدایت دی کہ ٹکٹنگ نظام میں ایسی اصلاحات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام مسافر حقیقی اور مستند یوزر آئی ڈی کے ذریعے بآسانی ٹکٹ بک کر سکیں۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 3112
(रिलीज़ आईडी: 2203541)
आगंतुक पटल : 15