وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے تھیرو رجنی کانت جی کو ان کی 75ویں سالگرہ کے خصوصی موقع پر مبارکباد پیش کی
प्रविष्टि तिथि:
12 DEC 2025 8:59AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھیرو رجنی کانت جی کو ان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ رجنی کانت جی کی پرفارمنس نے نسل در نسل ناظرین کو مسحور کیا اور وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل کی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اداکار کے کام کے قابل ذکر - متنوع کرداروں، جانر اور سنیما کے انداز پر محیط کریئر نے ہندوستانی سنیما میں مسلسل نئے معیارات قائم کیے ہیں۔
وزیر اعظم نے یہ بھی ریمارک کیا کہ یہ سال خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ تھیرو رجنی کانت نے فلموں کی دنیا میں 50 شاندارسال مکمل کیے، یہ ایک سنگ میل ہے جو صنعت میں ان کے لازوال اثر و رسوخ اور بے مثال شراکت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے تھیرو رجنی کانت کے لئے درازیٔ عمر، صحت و تندرستی اور بھرپور زندگی کے لیے دعا کی۔
ایکس پر الگ الگ پوسٹس میں جناب مودی نے کہا:
‘‘تھیرو رجنی کانت جی کو ان کی 75 ویں سالگرہ کے خاص موقع پر مبارکباد۔ ان کی پرفارمنس نے نسلوں کے دلوں کو موہ لیا ہے اور وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل کی ہے۔ ان کا کام متنوع اور انواع کرداروں پر محیط ہے، جو مسلسل معیارات قائم کرتا ہے۔ یہ سال اس لیے قابل ذکر رہا کہ انہوں نے فلموں کی دنیا میں 50 سال مکمل کر لیے۔ ان کی صحت مند زندگی اور درازیٔ عمر کے لیے دعا گو ہیں۔’’
“திரு ரஜினிகாந்த் அவர்களின் 75-வது பிறந்தநாள் எனும் சிறப்பான தருணத்தில் அவருக்கு வாழ்த்துகள். அவரது நடிப்பாற்றல் பல தலைமுறைகளைக் கவர்ந்துள்ளது; பரவலான பாராட்டைப் பெற்றுள்ளது. அவரது திரையுலகப் படைப்புகள் பல்வேறு பாத்திரங்கள் மற்றும் பாணிகளில் பரவி, தொடர்ச்சியான முத்திரைகளைப் பதித்துள்ளன. திரைப்பட உலகில் அவர் 50 ஆண்டுகளை நிறைவு செய்திருப்பது இந்த ஆண்டின் குறிப்பிடத்தக்க அம்சமாகும். அவரது நீண்டகால, ஆரோக்கியமான வாழ்க்கைக்காகப் பிரார்த்திக்கிறேன்.”
*******
ش ح- ظ ا – ع ن
UR- No. 3004
(रिलीज़ आईडी: 2202701)
आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
Tamil
,
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada