نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے مشہور کرناٹک گلوکارہ محترمہ ایم ایس سُبّالکشمی کی برسی پر گلہائے عقیدت پیش کئے

प्रविष्टि तिथि: 11 DEC 2025 1:51PM by PIB Delhi

نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج مایہ ناز  کرناٹک گلوکارہ محترمہ ایم ایس سُبّا لکشمی کو ان کی برسی پر  گلہائے عقیدت پیش کئے۔


ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان کی شاندار آواز اور ہندوستانی کلاسیکی موسیقی میں بے مثال تعاون ہمارے ملک کے ثقافتی ورثے کا ایک لازوال باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی لگن اور فنکارانہ کمال کے ذریعے، انہوں نے کرناٹک موسیقی کو عالمی شہرت تک پہنچایا اور موسیقاروں کی نسلوں کو متاثر کیا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی لازوال میراث، موسیقی کی دنیا کو پاکیزگی، وقار اوروسیع  فنکارانہ صلاحیت سے روشناس کراتی ہے۔

****

ش ح۔ ع و ۔ خ م

U. No. 2927


(रिलीज़ आईडी: 2202258) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Gujarati , Tamil , Malayalam