ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ریلوے نے پروازوں کی منسوخی سے سفر میں پیدا ہونے والی مشکلات کو کم کرنے کے لیے 37 ٹرینوں میں 116 اضافی کوچز شامل کیے

प्रविष्टि तिथि: 05 DEC 2025 9:09PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے نے وسیع پیمانے پر پروازوں کی منسوخی کے بعد مسافروں میں بڑھی ہوئی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کو آسان بنانے اور پورے نیٹ ورک میں مناسب رہائش کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے وسیع اقدامات کیے ہیں۔ کل ۳۷ ٹرینوں میں ۱۱۶ اضافی کوچز شامل کیے گئے ہیں، جو پورے ملک میں ۱۱۴ اضافی روٹوں پر چلائے جا رہے ہیں۔

جنوبی ریلوے (ایس آر) نے سب سے زیادہ اضافہ کیا ہے، ۱۸ ٹرینوں میں صلاحیت بڑھائی گئی ہے۔ زیادہ طلب والے راستوں پر اضافی چیئر کار اور سلیپر کلاس کوچز فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ اضافے ۶ دسمبر ۲۰۲۵ سے نافذ العمل ہوں گے، جس سے جنوبی علاقے میں رہائش کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

شمالی ریلوے (این آر) نے ۸ ٹرینوں میں اضافہ کیا ہے، جس میں ۳ اے سی اور چیئر کار کوچز شامل ہیں۔ آج سے نافذ کیے گئے یہ اقدامات شمالی علاقے کے زیادہ ہجوم والے ریلوے راستوں پر دستیابی کو بہتر بنائیں گے۔

مغربی ریلوے (ڈبلیو آر) نے زیادہ طلب والی چار ٹرینوں میں اضافہ کرتے ہوئے ۳ اے سی اور ۲ اے سی کوچز شامل کیے ہیں۔ یہ اضافہ ۶ دسمبر ۲۰۲۵ سے نافذ العمل ہے اور مغربی علاقوں سے قومی دارالحکومت کی طرف بڑھتی ہوئی مسافر نقل و حرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ایسٹ سینٹرل ریلویز (ای سی آر) نے ۶سے۱۰ دسمبر ۲۰۲۵ تک کےدوران پانچ پھیروں میں اضافی ۲ اے سی کوچز شامل کر کے راجندر نگر-نئی دہلی (۱۲۳۰۹) سروس کوبہتر کیا ہے، جس سے بہار-دہلی سیکٹر میں مسافروں کے لیے صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

ایسٹ کوسٹ ریلویز (ای سی او آر) نے بھوبنیشور–نیو دہلی خدمات (ٹرینیں ۲۰۸۱۷/۲۰۸۱۱/۲۰۸۲۳) میں پانچ پھیروں میں اضافی ۲ اے سی کوچز شامل کر کے اڈیسہ اور قومی دارالحکومت کے درمیان رابطے کو بہتر بنایا ہے۔

مشرقی ریلوے (ای آر) نے تین اہم ٹرینوں میں اضافہ کیا ہے، جس میں ۷اور۸ دسمبر ۲۰۲۵ کو چھ پھیروں میں سلیپر کلاس کوچز شامل کیے جائیں گے، تاکہ مشرقی علاقے میں علاقائی اور بین الصوبائی سفر کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے۔

نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے (این ایف آر) (این ایف آر) نے ۶سے۱۳ دسمبر ۲۰۲۵ کے دوران دو اہم ٹرینوں میں ۳ اے سی اور سلیپر کوچز شامل کر کے صلاحیت بڑھائی ہے، جس سے شمال مشرقی علاقے کے مسافروں کو بلا رکاوٹ سہولت میسر ہوگی۔

ان اضافوں کے ساتھ ساتھ، ہندوستانی ریلوے مسافروں کی مزید سہولت کے لیے چار خصوصی ٹرین خدمات بھی چلا رہا ہے۔ گورکھپور - آنند وہار ٹرمینل - گورکھپور اسپیشل (۰۵۵۹۱/۰۵۵۹۲) ۷ سے ۹ دسمبر ۲۰۲۵ کے درمیان چار پھیروں پر چلائی جائے گی۔نئی  دہلی - شہید کیپٹن تشار مہاجن ۔نئی  دہلی ریزروڈ وندے بھارت اسپیشل (۰۲۴۳۹/۰۲۴۴۰) ۶ دسمبر ۲۰۲۵ کو چلائی جائے گی، جو جموں علاقے کے لیے تیز اور آرام دہ رابطہ فراہم کرے گی۔

مغربی خطے کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے، نئی دہلی - ممبئی سینٹرل - نئی دہلی ریزروڈ سپر فاسٹ اسپیشل (۰۴۰۰۲/۰۴۰۰۱) ۶ اور ۷ دسمبر ۲۰۲۵ کو چلائی جائے گی۔مزید برآں، حضرت نظام الدین - ترووننت پورم سینٹرل ریزروڈ سپر فاسٹ اسپیشل (۰۴۰۸۰) ۶ دسمبر ۲۰۲۵ کو ایک طرفہ چلائی جائے گی، جو جنوبی خطے کی طرف طویل فاصلے کی رابطہ کاری فراہم کرے گی۔

یہ اقداماتجن میں مختلف زونز میں صلاحیت بڑھانا اور خصوصی ٹرینیں چلانا شامل ہیں  ہندوستانی ریلوے کے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ وہ مسافروں کے سفر کو آسان بنائے، مناسب سیٹ/بیڈ دستیاب کرے اور بڑھتی ہوئی مانگ کے دوران بروقت نقل و حمل کے متبادل فراہم کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح۔ ش آ۔م ن)

U. No.1343


(रिलीज़ आईडी: 2200306) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Telugu , English , हिन्दी , Bengali , Odia , Tamil , Kannada , Malayalam