وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سربراہی اجلاس کی جھلکیاں شیئر کیں

प्रविष्टि तिथि: 06 DEC 2025 10:40PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سر براہی اجلاس (سمٹ )کی جھلکیاں شیئر کیں ۔

ایکس پر ایک علیحدہ پوسٹ میں ، وزیر اعظم نے کہا ؛

نئی دہلی میں ہندوستان ٹائمز کے فوٹو مقابلے کے فاتحین نے جو شاندار صلاحیتیں دکھائیں، وہ ہر کسی کے لیے تحریک کا باعث ہیں۔

#HTLS2025”

آج کا بھارت خود بھی تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے اور آنے والے کل کو بھی تبدیل کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کی غیر یقینی صورتحال کے باوجود بھارت اعتماد سے بھرا ہوا ہے۔

#HTLS2025”

بھارت آج دہائیوں تک غیر استعمال شدہ رہنے والی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے وژن کے ساتھ کام کر رہا ہے، جس سے ملک کی تبدیلی یقینی ہے۔

#HTLS2025”

آج اصلاحات سیاسی مفاد کے لیے نہیں بلکہ قومی اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہیں، اسی لیے ملک کا ہر شعبہ بہتر کام کر رہا ہے۔

#HTLS2025”

آج جب بھارت کی ترقی تیز ہے، تو اسے کوئی ہندو ترقی کی شرح نہیں کہتا۔ یہ غلامی کے ذہنیت کی عکاسی تھی کہ کبھی بھارت کی کمزور اقتصادی ترقی کو ہماری عقیدت سے جوڑا گیا، پھر بھی نام نہاد دانشوروں کو اس میں فرقہ واریت نظر نہیں آئی۔

#HTLS2025”

بھارت میں ذہنی غلامی کے بیج بونے والی میکالے کی پالیسی کو ہمیں آنے والے 10 سالوں میں مکمل طور پر ختم کرنا ہے ۔  یہ میری 140 کروڑ ہم وطنوں سے درخواست ہے ۔

#HTLS2025”

اگر میک ان انڈیا ، آتم نربھر بھارت ابھیان اور پی ایم سوریا گھر مکت بجلی یوجنا جیسے مشن 4-5 دہائیاں قبل شروع ہوئے ہوتے تو آج بھارت کی تصویر مختلف ہوتی!

#HTLS2025”

آج کی ہماری اسکیموں میں ملک کے مستقبل کو تبدیل کرنے کی کتنی طاقت ہے ، یہ میری کاشی کی ایک مثال سے سمجھا جا سکتا ہے ۔  یہاں پی ایم سوریا گھر مکت بجلی یوجنا سے نہ صرف لوگوں کے کروڑ روپئے بچ رہےہیں  بلکہ ماحولیاتی تحفظ میں بھی بہت مددگار ثابت ہو رہی ہے ۔

#HTLS2025”

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح۔ ش آ۔م ن )

U. No.2595


(रिलीज़ आईडी: 2200247) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Manipuri , Bengali , Bengali-TR , Assamese , Punjabi , Gujarati , Telugu , Kannada , Malayalam