ریلوے کی وزارت
کَوچ 4.0 دلّی - ممبئی روٹ پر پلول–متھرا–ناگدا سیکشن (633 رُوٹ کلومیٹر) اور دلّی - ہاوڑہ روٹ پر ہاوڑہ–بردوان سیکشن (105 رُوٹ کلومیٹر) سمیت کُل 738 رُوٹ کلومیٹر کا آغاز کیا گیا
ٹریک سائیڈ کَوچ کی تنصیب کا کام 15512 رُوٹ کلومیٹر پر شروع کر دیا گیا ہے، جو گولڈن کوآڈریلٹرل، گولڈن ڈایگونل، ہائی ڈینسٹی نیٹ ورک اور انڈین ریلویز کے دیگر شناخت شدہ سیکشنوں کا احاطہ کرتا ہے
کَوچ 4.0 میں مزید درست لوکیشن ایکوریسی، بہتر یارڈ سگنل معلومات، او ایف سی پر مبنی اسٹیشن انٹرفیس اور الیکٹرانک انٹرلاکنگ کے ساتھ براہ راست انضمام جیسی جدید خصوصیات شامل ہیں، جو مسافروں کے تحفظ میں مؤثر اضافہ کا باعث بنیں گی
प्रविष्टि तिथि:
05 DEC 2025 2:31PM by PIB Delhi
- کَوچ ایک مقامی طور پر تیار شدہ خودکار ٹرین پروٹیکشن ( اے ٹی پی ) نظام ہے۔ کوچ ایک انتہائی جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نظام ہے، جس کے لیے اعلیٰ ترین حفاظتی سرٹیفیکیشن ( ایس آئی ایل – 4 ) کی ضرورت ہوتی ہے۔
- کَوچ لوکو پائلٹ کی مدد کرتا ہے کہ وہ ٹرینیں مقررہ رفتار کی حدود میں چلائیں اور اگر لوکو پائلٹ ایسا نہ کرے تو خودکار طریقے سے بریک لگاتا ہے۔ یہ نظام خراب موسم میں بھی ٹرینوں کو محفوظ طریقے سے چلانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
- مسافر ٹرینوں پر پہلے فیلڈ ٹرائل فروری ، 2016 ء میں شروع کیے گئے۔ حاصل شدہ تجربے اور انڈیپنڈنٹ سیفٹی اسیسمنٹ ( آئی ایس اے) کی بنیاد پر تین کمپنیوں کو 19-2018 ء میں کوَچ ورژن 3.2 کی فراہمی کے لیے منظوری دی گئی۔
- کَوچ جولائی ، 2020 ء میں قومی اے ٹی پی نظام کے طور پر اپنایا گیا۔
- کَوچ نظام کی تنصیب میں درج ذیل اہم سرگرمیاں شامل ہیں:
- ہر اسٹیشن اور بلاک سیکشن پر اسٹیشن کوچ کی تنصیب۔
- مکمل ٹریک پر آر ایف آئی ڈی ٹیگز کی تنصیب۔
- ہر سیکشن میں ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب۔
- ٹریک کے ساتھ آپٹیکل فائبر کیبل بچھانا۔
- ہر لوکوموٹیو پر لوکو کوچ کی فراہمی جو انڈین ریلویز پر چلتی ہو۔
- جنوب مرکزی ریلویز پر 1465 رُوٹ کلومیٹر پر کوچ ورژن 3.2 کی تنصیب اور حاصل شدہ تجربے کی بنیاد پر مزید بہتریاں کی گئیں۔ بالآخر ، 16 جولائی ، 2024 ء کو آر ڈی ایس او نے کوچ ورژن 4.0 کی منظوری دی۔
- کَوچ ورژن 4.0 ریلویز کے مختلف نیٹ ورک کے لیے تمام اہم خصوصیات کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ انڈین ریلویز کے لیے حفاظتی اعتبار سے ایک اہم سنگ میل ہے۔ مختصر مدت میں، انڈین ریلویز نے خودکار ٹرین پروٹیکشن نظام تیار کیا ، آزمایا اور تعینات کرنا شروع کر دیا ہے۔
- ورژن 4.0 میں اہم بہتریاں جیسے زیادہ درست مقام کی نشاندہی ، بڑے یارڈز میں سگنل سے متعلق مختلف پہلوؤں کی بہتر معلومات ، اسٹیشن سے اسٹیشن کوچ انٹرفیس برائے او ایف سی ، موجودہ الیکٹرانک انٹرلاکنگ نظام کے ساتھ براہِ راست انٹرفیس شامل ہیں۔ ان بہتریوں کے ساتھ، کوچ ورژن 4.0 کو انڈین ریلویز پر بڑے پیمانے پر تعینات کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
- وسیع اور تفصیلی ٹرائلز کے بعد، کوچ ورژن 4.0 کا کامیابی کے ساتھ 738 رُوٹ کلومیٹر پر آغاز کیا گیا ہے ، جس میں پلول – متھرا – ناگدا سیکشن ( 633 روٹ کلو میٹر ) ، دلّی – ممبئی روٹ ، ہاؤراہ – بردوان سیکشن ( 105 روٹ کلو میٹر ) دلّی – ہاوڑہ روٹ شامل ہے ۔ کَوچ کی تنصیب دلّی – ممبئی اور دلّی – ہاوڑہ کاریڈورز کے باقی سیکشنوں میں بھی جاری ہے۔
- زیادہ بھیڑ بھاڑ والے روٹس، بشمول دلّی –ممبئی اور دلّی –ہاوڑہ کاریڈورز پر کوچ کے اہم اجزاء کی پیش رفت درج ذیل ہے:
|
نمبر شمار
|
اجزاء
|
پیش رفت
|
|
i
|
آپٹیکل فائبر کیبل بچھانا
|
7129 کلو میٹر
|
|
ii
|
ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب
|
860
|
|
iii
|
اسٹیشنوں پر کوچ کی فراہمی
|
549
|
|
iv
|
ٹریک سائیڈ آلات کی تنصیب
|
2674 روٹ کلو میٹر
|
|
v
|
لوکوز پر کوچ کی فراہمی
|
4154
|
- مزید برآں، ٹریک سائیڈ پر کوچ کی تنصیب کا کام 15512 رُوٹ کلومیٹر پر شروع کیا گیا ہے، جو بھارتی ریلویز کے تمام جی کیو ، جی ڈی ، ایچ ڈی این اور دیگر شناخت شدہ سیکشنوں کو شامل کرتا ہے۔
- مزید 9069 لوکوموٹیوز کو کوچ ورژن 4.0 سے لیس کرنے کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ لوکوموٹیوز میں کوچ مرحلہ وار اور تدریجی طور پر فراہم کیا جا رہا ہے۔
- کَوچ پر خصوصی تربیتی پروگرام انڈین ریلویز کے مرکزی تربیتی اداروں میں منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ تمام متعلقہ افسران کو تربیت دی جا سکے۔ اب تک 40000 سے زائد تکنیکی ماہرین، آپریٹروں اور انجینئروں کو کوچ ٹیکنالوجی پر تربیت دی جا چکی ہے، جس میں 30000 لوکو پائلٹس اور اسسٹنٹ لوکو پائلٹس شامل ہیں۔ یہ کورسز آئی آر آئی ایس ای ٹی کے تعاون سے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
- ٹریک سائیڈ اور اسٹیشن آلات کے لیے کوچ کی فراہمی کا تخمینہ جاتی خرچ تقریباً 50 لاکھ روپے فی کلومیٹر ہے، جب کہ لوکوموٹیوز پر کوچ آلات کی فراہمی کا خرچ تقریباً 80 لاکھ روپے فی لوکو ہے۔
- اکتوبر ، 2025 ء تک کوچ کے کاموں پر استعمال ہونے والے فنڈز کی مجموعی رقم 2354.36 کروڑ روپے ہے۔ سال 26-2025 ء کے لیے فنڈز کی مختص رقم 1673.19 کروڑ روپے ہے اور کام کی پیش رفت کے مطابق مطلوبہ فنڈز دستیاب کرائے جا رہے ہیں۔
یہ معلومات ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
..................................................... ...................................................
) ش ح – ش ت - ع ا )
U.No. 2482
(रिलीज़ आईडी: 2199406)
आगंतुक पटल : 8