وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے  جناب سوراج کوشل جی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا

प्रविष्टि तिथि: 04 DEC 2025 5:55PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جناب سوراج کوشل جی  کے انتقال پررنج وغم کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ جناب سوراج کوشل جی نے بطور وکیل اور ایک ایسے شخص کے طور پر نمایاں مقام حاصل کیا جو کمزور طبقے کی زندگی بہتر بنانے کے لیے قانونی پیشے کا استعمال کرنے میں یقین رکھتے تھے۔ جناب مودی نے کہا کہ‘‘وہ بھارت کے سب سے کم عمر گورنر بنے اور اپنے گورنرکی مدت کے دوران میزورم کے عوام پر دیرپا اثر ات مرتب کئے۔ رکن پارلیمنٹ کے طور پر ان کی دوراندیشی بھی قابلِ ذکر تھی’’۔

وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘جناب سوراج کوشل جی کے انتقال پر دکھ ہوا۔ انہوں نے بطور وکیل اور ایک ایسے شخص کے طور پر نمایاں  مقام حاصل کیا جو کمزور طبقے کی زندگی بہتر بنانے کے لیے قانونی پیشے کو استعمال کرنے میں یقین رکھتے تھے۔ وہ بھارت کے سب سے کم عمر گورنر بنے اور اپنے گورنر کی مدت کے دوران میزورم کے عوام پر گہرے اثرات مرتب کئے۔ رکن پارلیمنٹ کے طور پر ان کی دوراندیشی بھی قابلِ ذکر تھی۔ میری دعائیں ان کی بیٹی بانسری اور اہلِ خانہ کےدیگرافراد کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی۔’’

            ***

ش ح۔ع ح۔ف ر

U-2399


(रिलीज़ आईडी: 2198962) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Gujarati