وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے ایک مضمون شیئر کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح چیتےکی بحالی کا پروگرام، جنگلی حیات کے تحفظ کے عزم کا عکاس ہے
प्रविष्टि तिथि:
04 DEC 2025 2:34PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایک مضمون شیئر کیا، جو مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو کا تحریر کردہ مضمون ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ چیتا کی آبادی میں اضافہ کاپروگرام جنگلی حیات کے تحفظ کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ملک میں چیتوں کی بڑھتی ہوئی آبادی انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ جناب مودی نے کہاکہ‘‘بھارت میں پیدا ہونے والی ایک مادہ چیتا کی پانچ بچوں کی پیدائش اس بات کا پختہ ثبوت ہے کہ چیتے مکمل طور پر بھارتی ماحول میں ڈھل چکے ہیں،’’۔
مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو کے جواب میں، جناب مودی نے کہا:
‘‘ملک میں چیتوں کی بڑھتی ہوئی آبادی انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ بھارت میں پیدا ہونے والی ایک مادہ چیتا کے پانچ بچوں کی پیدائش اس بات کا پختہ ثبوت ہے کہ چیتے بھارتی ماحول میں پوری طرح ڈھل چکے ہیں۔ مرکزی وزیر @byadavbjp نے اپنے اس مضمون میں بتایا ہے کہ کس طرح چیتے کےبحالی کا پروگرام جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ہماری عزم کی عکاسی کرتا ہے۔’’
*****
ش ح۔ع ح۔ف ر
U-2370
(रिलीज़ आईडी: 2198690)
आगंतुक पटल : 9