وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے چیتا عالمی دن کے موقع پر تمام جنگلی حیاتیات سے محبت کرنے والوں کو مبارکباد دی

प्रविष्टि तिथि: 04 DEC 2025 9:43AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چیتا کے عالمی دن کے موقع پر چیتا کے تحفظ کے لیے وقف تمام جنگلی حیاتیات سے محبت کرنے والوں اور تحفظ پسندوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ ’’تین سال قبل ، ہماری حکومت نے اس شاندار جانور کی حفاظت اور ماحولیاتی نظام کو بحال کرنے کے مقصد سے پروجیکٹ چیتا کا آغاز کیا تھا جس میں یہ جانور واقعی نشو ونما پاسکتا ہے ۔ یہ کھوئے ہوئے ماحولیاتی ورثے کو بحال کرنے اور ہماری حیاتیاتی تنوع کو مضبوط کرنے کی بھی ایک کوشش تھی ۔‘‘

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا:

’’ چیتاکے عالمی دن موقع پر میری نیک خواہشات تمام جنگلی حیاتیات سے محبت کرنے والوں اور ان ماہرینِ تحفظ کے نام جو ہمارے سیارے کے سب سے قابل تحسین جانداروں میں سے ایک چیتے کے تحفظ کے لیے وقف ہیں۔ تین سال قبل ہماری حکومت نے پروجیکٹ چیتا کا آغاز اس شاندار جانور کے تحفظ اور ایسے ماحولیاتی نظام کی بحالی کے مقصد سے کیا تھا جس میں یہ حقیقی طور پر پروان چڑھ سکے۔ یہ ہماری کھوئی ہوئی ماحولیاتی وراثت کی بحالی اور ہماری حیاتیاتی تنوع کو مضبوط بنانے کی ایک کوشش بھی تھی۔‘‘

****

ش ح۔ت ف۔ ش ت

U NO: 2344


(रिलीज़ आईडी: 2198583) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Kannada , Malayalam