صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرِ جمہوریہ ہند نے سال  2025  ء کے لیے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے قومی ایوارڈز عطا  کیے


دِویانگ  جَن کی شمولیت ہمارے قومی ترقی کے سفر کا ایک لازمی حصہ ہے: صدر  ِ جمہوریہ دروپدی مرمو

प्रविष्टि तिथि: 03 DEC 2025 2:15PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (3 دسمبر  ، 2025 ء ) معذور افراد کے  عالمی دن کے موقع پر نئی دلّی میں  ، سال 2025 کے لیے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے قومی ایوارڈ  عطا  کیے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  ، صدر جمہوریہ نے کہا کہ دِویانگ جَن مساوات کے مستحق ہیں ۔ معاشرے اور ملک کے ترقیاتی سفر میں  ، ان کی مساوی شرکت کو یقینی بنانا  تمام متعلقہ فریقوں کا فرض ہے  ، یہ کوئی خیرات نہیں ہے ۔ سماج کو حقیقی معنوں میں صرف دِویانگ  جَن کی مساوی شرکت سے ہی ترقی یافتہ سمجھا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معذور افراد کے  عالمی دن-2025 کا موضوع ،  ’ سماجی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے معذور افراد  پر مشتمل معاشرے  کو فروغ دینا ‘   بھی اسی ترقی پسند خیال پر مبنی ہے ۔

صدرِ  جمہوریہ  نے  اس  بات پر بھی خوشی  کا اظہار کیا کہ ہمارا ملک فلاحی ذہنیت سے آگے بڑھتے ہوئے  ، معذور افراد کے لیے حقوق پر مبنی ، وقار پر مرکوز نظام اپنا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دِویانگ جن کی شمولیت ہمارے قومی ترقی کے سفر کا ایک لازمی حصہ ہے ۔  2015  ء سے  ’’  دِویانگ جن ‘‘  کی اصطلاح استعمال کرنے کا فیصلہ معذور افراد کے لیے خصوصی احترام ظاہر کرنے کے لیے کیا گیا تھا ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت دویانگ جن کی شمولیت اور انہیں بااختیار بنانے کے ایکو  نظام کو مضبوط کر رہی ہے ۔ ان کے لیے مختلف شعبوں  جیسے اشاروں کی زبان کی تحقیق اور تربیت ، ذہنی صحت کی بحالی  اور کھیلوں کی تربیت میں متعدد قومی سطح کے ادارے قائم کیے گئے ہیں  ۔ لاکھوں دِویانگ جنوں کو منفرد معذوری شناختی کارڈ جاری کیے گئے ہیں ، جس سے وہ خصوصی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

صدر ِجمہوریہ نے کہا کہ جہاں تک دویانگ جن کے مفادات کا تعلق ہے ، حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کو بھی  حساس  اور متحرک رہنا چاہیے ۔ اس سے حکومت کی ترقی پسندانہ کوششوں کو تقویت ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ دویانگ جن  کی  خود  کفالت   ،  عزت نفس اور وقار کو یقینی بنائیں ۔ ہر شہری کو  سماجی اور قومی ترقی کی کوششوں میں دِویانگ جن کو شراکت دار بنانے کا  عزم کرنا چاہیئے ۔

 

صدر جمہوریہ کی  مکمل تقریر پڑھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں :

 

 ................................

) ش ح –   ا ع  خ -  ع ا )

U.No. 2276


(रिलीज़ आईडी: 2198139) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Kannada , English , हिन्दी , Marathi , Malayalam