امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ گزشتہ 11 برسوں سے مودی حکومت طاقت نہیں بلکہ خدمت کی علامت رہی ہے، جس میں اعلیٰ ترین رہنما خود کو پرادھان سیوک سمجھ کر عوام کی خدمت کے لیے دن کے 24 گھنٹے اور ہفتے کے سات دن کام کر رہے ہیں
اس سمت میں وزیراعظم جناب نریندر مودی جی نے خدمت کے عزم کو دہراتے ہوئے وزیراعظم کے دفتر کو ’سیوا تِرتھ‘ کا نام دیا ہے
ساتھ ہی راج بھون اور راج نیواس کے نام بدل کر بالترتیب ’لوک بھون‘ اور ’لوک نیواس‘ کیا جارہاہے
یہ خدمت اورمؤثر حکمرانی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ہر شعبے میں ترقی یافتہ اور بہتر بھارت کی تعمیر کی سنہری راہ میں ایک اہم سنگِ میل ہے
प्रविष्टि तिथि:
02 DEC 2025 9:35PM by PIB Delhi
داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 11 برسوں سے مودی حکومت طاقت نہیں بلکہ خدمت کی علامت رہی ہے، جس میں اعلیٰ ترین رہنما خود کو پرادھان سیوک سمجھ کر عوام کی خدمت کے لیے دن کے 24 گھنٹے اور ہفتے کے سات دن کام کر رہے ہیں۔
جناب امت شاہ نے’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اس سمت میں وزیراعظم جناب نریندر مودی جی نے خدمت کے عزم کو دہراتے ہوئے وزیراعظم کے دفتر کو ’سیوا تِرتھ‘ کا نام دیا ہے۔ ساتھ ہی راج بھون اور راج نیواس کے نام بدل کر بالترتیب ’لوک بھون‘اور ’لوک نیواس‘ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قدم خدمت اور مؤثر حکمرانی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ترقی یافتہ اور ہر شعبے میں بہترین بھارت کی تعمیر کی سنہری راہ میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔
****
ش ح۔ت ف۔ ش ت
U NO: 2264
(रिलीज़ आईडी: 2198037)
आगंतुक पटल : 10