خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت کل100 روزہ’’بچوں کی شادی سے پاک بھارت‘‘مہم کا آغاز کرے گی


وزارت نے مہم کے تین مرحلے وار منصوبوں کے ذریعے شہریوں ، اداروں اور برادریوں کے رہنماؤں سے بچوں کی شادی سے پاک بھارت کی تعمیر کے لیے تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کی

प्रविष्टि तिथि: 03 DEC 2025 9:30AM by PIB Delhi

100 روزہ پر زور بیداری مہم برائے بچوں کی شادی سے پاک بھارت کا باقاعدہ آغاز کل (4 دسمبر 2025) وگیان بھون، نئی دہلی میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا جائے گا۔ یہ تقریب بال ویواہ مکت بھارت مہم کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے۔خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت نے بال ویواہ مکت بھارت مہم 27 نومبر 2024 کو شروع کی تھی، جس کے ایک سال کی تکمیل 27 نومبر 2025 کو ہوئی۔کل ہونے والی افتتاحی تقریب میں خواتین و اطفال  کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوں گی، جبکہ وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر بھی اپنی معزز موجودگی سے تقریب کو رونق بخشیں گی۔

اس پروگرام میں بچوں کی شادی ختم کرنے کا قومی عہد شامل ہوگا، اس موقع پر ایک خصوصی فلم دکھائی جائے گی جس میں ملک بھر سے متاثر کن تبدیلی کی کہانیاں پیش کی جائیں گی اور فرنٹ لائن چیمپینئز کی مشاہدے بھی شامل ہوں گے۔ یہ تمام سرگرمیاں اجتماعی پیش رفت کا جشن منائیں گی اور مشن کے اگلے مرحلے کو مزید رفتار فراہم کریں گی ۔ تقریب کی براہِ راست نشریات اس لنک پر دستیاب ہوں گی:  https://webcast.gov.in/mwcd.

100 روزہ مہم (27 نومبر 2025-8 مارچ 2026)

یہ مہم ایک منظم ، تین مراحل  والے منصوبے کی پیروی کرتی ہے جو برادریوں کو توانائی دینے اور مستقل کارروائی کی حوصلہ افزائی کے لیے بنایا گیا ہے:

  • پہلا مرحلہ (27 نومبر – 31 دسمبر 2025):

اسکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بیداری سے متعلق سرگرمیاں ، جن میں مباحثے ، مضامین کے مقابلے ، تعاملی اجلاس اور حلف برادی کی تقریبات شامل ہیں ۔

  • دوسرا مرحلہ (1 جنوری – 31 جنوری 2026):

مذہبی رہنماؤں، برادری کی اہم شخصیات اور شادی کی خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ رابطہ کاری تاکہ بچوں کے حقوق، سلامتی، اور بااختیاری کے پیغامات کو وسیع تر پیمانے پر پہنچایا جا سکے۔

  • تیسرامرحلہ (1 فروری – 8 مارچ 2026):

اپنے دائرہ اختیار کو بچوں کی شادی سے پاک قرار دینے والی قراردادیں منظور کرنے کے لیے گرام پنچایتوں اور میونسپل وارڈوں کو متحرک کرنا ۔

یہ قومی مہم وزارتِ صحت و خاندانی بہبود، پنچایتی راج، دیہی ترقی اور تعلیم کے ساتھ قریبی ہم آہنگی میں نافذ کی جائے گی تاکہ مربوط تعاون اور نچلی سطح تک وسیع رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔اس 100 روزہ مہم کے ذریعے وزارت شہریوں، اداروں اور ملک بھر کی برادری کے رہنماؤں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس تحریک کا حصہ بنیں اور بچوں کی شادی سے پاک بھارت کی تعمیر کے لیے بھارت کے عزم کی از سرِ نو توثیق کریں۔

****

ش ح۔ت ف۔ ش ت

U NO: 2251


(रिलीज़ आईडी: 2198000) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Gujarati , Tamil , Kannada