وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی نے توتیکورِن میں ای سگریٹ اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، 10.42 کروڑ روپے مالیت کی 45,984 ای سگریٹس ضبط، 3 گرفتار

प्रविष्टि तिथि: 02 DEC 2025 2:30PM by PIB Delhi

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے توتیکورِن بندرگاہ پر 10.41 کروڑ روپے مالیت کی ممنوعہ الیکٹرانک سگریٹس کی بڑی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیاہے۔ اس معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مخصوص خفیہ معلومات کی بنیاد پر بتایا گیا تھا کہ ای سگریٹ اسمگلنگ میں ملوث ایک گینگ نے چھتریوں کے نام پر چین سے ای سگریٹس سے بھرے ایک کنٹینر کو توتیکورِن بندرگاہ کے ذریعے بھارت میں درآمد کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اسی اطلاع پر عمل کرتے ہوئے ڈی آر آئی کے افسران نے 27 نومبر 2025 کو متعلقہ کنٹینر کو روکا اور اس کی جانچ پڑتال کی۔

جانچ پڑتال کے دوران کچھ کارٹنوں میں ڈکلیئر شدہ سامان یعنی چھتریاں موجود تھیں، جبکہ ان کے پیچھے بڑی مقدار میں چھپائی گئی ای سگریٹس برآمد ہوئیں۔ کل 45,984 مختلف فلیورز کی ای سگریٹس، جن کی مجموعی مالیت 10.41 کروڑ روپے ہے، 4,300 چھتریوں (مالیت تقریباً 4.30 لاکھ روپے) کے ساتھ پائی گئیں۔ ان تمام اشیاء کو 27 نومبر 2025 کو کسٹمز ایکٹ 1962 کے تحت ضبط کر لیا گیا۔

فوری کارروائی کرتے ہوئے، افسران نے چنئی کے تین افراد کو گرفتار کر لیا جو اس کھیپ کی کلیئرنس میں ملوث تھے۔ انہیں کسٹمز ایکٹ 1962 کی دفعات کے تحت حراست میں لیا گیا۔

ای سگریٹس کی درآمد، الیکٹرانک سگریٹس کی ممانعت سے متعلق قانون 2019 (پی ای سی اے ایکٹ) اور ڈی جی ایف ٹی کے نوٹیفکیشن نمبر 20/2015-2020 مورخہ 26 ستمبر 2019 کے تحت ممنوع ہے، اور ساتھ ہی کسٹمز ایکٹ 1962 کی متعلقہ دفعات کے تحت بھی اس پر پابندی عائد ہے۔

ڈی آر آئی ملک بھر میں مسلسل نگرانی اور کارروائی کے ذریعے ای سگریٹس جیسے ممنوع اور مضرِ صحت اشیاءکی اسمگلنگ کو روک کر ملک کے معاشی مفادات اور عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

..........................................................

ش ح۔ ش آ

U. NO. 2186


(रिलीज़ आईडी: 2197539) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , हिन्दी , Bengali-TR , Telugu