وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

نالندہ میں کھدائی اور تحفظ

प्रविष्टि तिथि: 01 DEC 2025 3:39PM by PIB Delhi

حکومت نالندہ میں آثار قدیمہ کی کھدائی اور تحفظ کے کام کے لیے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی)کو مناسب فنڈز اور وسائل فراہم کر رہی ہے۔

اے ایس آئی  کے پاس کھدائی اور تحفظ کے کام کے لیے ایک تجربہ کار ٹیم موجود ہے۔کھدائی اور تحفظ کے کاموں میں مقامی برادریوں کی شمولیت مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنے  ثقافتی ورثے کے تحفظ میں حصہ لینے کے قابل بناتی ہے ۔

نالندہ جاری تحفظاتی کاموں اور آثار قدیمہ کی کھدائی کی بدولت ایک اہم سیاحتی مقام بن چکا ہے۔ نالندہ 2010 سے عالمی ثقافتی ورثہ (ورلڈ ہیریٹیج سائٹ) کا درجہ رکھتا ہے۔

یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔

****

ش ح۔ ش آ۔ع د

U-2110


(रिलीज़ आईडी: 2197078) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Telugu