ناروے کی فلم "سیف ہاؤس" نے بھارت کے 56ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں باوقار آئی سی ایف ٹی–یونیسکو گاندھی میڈل جیت لیا
سیف ہاؤس اُن اخلاقی کشمکشوں کو اجاگر کرتی ہے جن کا سامنا اُن لوگوں کو کرنا پڑتا ہے جو افراتفری کے عالم میں انسانیت کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں
ناروے کی فلم “سیف ہاؤس” جس کے ہدایت کار ایریک سونسون ہیں، کو بھارت کے 56ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی 2025) میں آئی سی ایف ٹی–یونیسکو گاندھی میڈل سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ایسے سنیما میں شاندار خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے جو امن، عدم تشدد اور بین الثقافتی مکالمے کو فروغ دیتا ہے۔
یہ ایوارڈ فلم کے ہدایت کار ایریک سونسون کی جانب سے مانوج کدامھ (اعزازِی نمائندہ، آئی سی ایف ٹی–یونیسکو پیرس) نے وصول کیا، جبکہ ایوارڈ شری پراکاش مگڈوم مینیجنگ ڈائریکٹر، این ایف ڈی سی نے پیش کیا۔

2013 کی خانہ جنگی کے دوران وسطی افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت بانگوئی میں قائم ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز(بلا سرحد ڈاکٹر) کے ایک اسپتال میں گزرنے والے مشکل ترین پندرہ گھنٹوں پر مبنی فلم “سیف ہاؤس” ایک دل کو جھنجھوڑ دینے والا، انسان دوستی سے بھرپور ڈرامہ ہے جو حقیقی واقعات سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔ فلم جنگ زدہ ماحول میں خدمات انجام دینے والے امدادی کارکنوں کی دیکھ بھال کے اخلاقی اصولوں، حوصلے اور ذمہ داری کے احساس کو اُجاگر کرتی ہے، جو ناممکن فیصلوں سے دوچار ہوتے ہیں۔ حقیقی وقت میں آگے بڑھنے والی اس کہانی کے ذریعے فلم انسانی جذبے کی مضبوطی اور اُن اخلاقی کشمکشوں کو نمایاں کرتی ہے جن کا سامنا اُن لوگوں کو ہوتا ہے جو افراتفری کے عالم میں انسانیت کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
بین الاقوامی کونسل برائے فلم، ٹیلی ویژن اور آڈیو وِژول کمیونیکیشن (آئی سی ایف ٹی) اور یونیسکو کے اشتراک سے قائم یہ ایوارڈ اُن فلموں کو اعزاز دیتا ہے جو رواداری، بین الثقافتی مکالمے اور امن کے فروغ جیسے اعلیٰ نظریات کی ترجمانی کرتی ہیں۔

جیوری نے "سیف ہاؤس" کی انتہائی دباؤ والے حالات میں اخلاقی جرأت اور انسانی اقدار کی طاقتور اور حقیقی انداز میں عکاسی کرنے پر تعریف کی۔ فلم کی یہ صلاحیت بھی سراہی گئی کہ وہ ثقافتی سرحدوں سے اوپر اٹھ کر ناظرین کے ساتھ گہرے جذباتی رشتے قائم کرتی ہے۔ حقیقی واقعات پر مبنی فلم کی بر وقت کہانی جنگ زدہ علاقوں میں امدادی کارکنوں کو درپیش اخلاقی آزمائشوں کو اجاگر کرتی ہے اور ہمدردی، ذمہ داری اور انسانی جان کے احترام جیسے آفاقی موضوعات پر زور دیتی ہے۔ اس کی سادہ لیکن پُرتشویش کہانی بیان کرنے کی تکنیک اور مرکزی اداکارہ کرسٹین کُویاتھ تھورپ کی مضبوط اداکاری نے فلم کے اثر کو مزید گہرا کر دیا، جس کی بدولت یہ آئی سی ایف ٹی–یونیسکو گاندھی میڈل کے لیے ایک موزوں ترین انتخاب بنی۔
ناروے کے نئی نسل کے فلم ساز ایریک سونسون اس سے پہلے بھی اپنی فلموں “ون نائٹ ان اوسلو” اور “ہراجوکو” کے ذریعے تعریف سمیٹ چکے ہیں۔ “سیف ہاؤس” کی عالمی پریمیئر اس کے طور پر 48ویں گوتھن برگ فلم فیسٹیول 2025 میں ہوئی، جہاں اسے بہترین نورڈک فلم کے لیے آڈیئنس ڈریگن ایوارڈ ملا۔
یہ ایوارڈ اس بات کی توثیق کرتا ہے کہ آئی ایف ایف آئی کی مہم عالمی سنیما کو پیش کرنا ہے جو ہمدردی، اتحاد اور ثقافتوں کے درمیان مکالمے کے جذبے کو فروغ دیتا ہے—اور اس یقین کو مضبوط کرتا ہے کہ سنیما معاشروں کے درمیان پُل تعمیر کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔
آئی سی ایف ٹی – یونیسکو گاندھی میڈل کے بارے میں
46ویں آئی ایف ایف آئی کے دوران شروع کیا گیا آئی سی ایف ٹی–یونیسکو گاندھی میڈل اُن فلموں کو ایوارڈ دیتا ہے جو نہ صرف اعلیٰ فنی اور سنیمائی معیار کی حامل ہوں بلکہ معاشرے کے اہم ترین مسائل پر اخلاقی غوروفکر کی حوصلہ افزائی بھی کریں۔ یہ ایوارڈ سنیما کی تبدیلی لانے والی طاقت کے ذریعے انسانیت کی مشترکہ اقدار کو گہرائی سے سمجھنے کو فروغ دینے کے مقصد سے تخلیق کیا گیا تھا۔
آئی سی ایف ٹی–یونیسکو گاندھی میڈل محض ایک اعزاز نہیں؛یہ فلم کی اُس طاقت کا جشن ہے جو متاثر کر سکتی ہے، تعلیم دے سکتی ہے، اور انسانوں کو ایک دوسرے کے قریب لا سکتی ہے۔
آئی ایف ایف آئی کے بارے میں
سال1952 میں قائم ہونے والا بھارت کا بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) جنوبی ایشیا کا قدیم ترین اور سب سے بڑا سنیمائی جشن تصور کیا جاتا ہے۔ یہ فیسٹیول نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند، اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی)، حکومت گوا کے اشتراک سے منعقد ہوتا ہے۔ وقت کے ساتھ یہ فیسٹیول ایک عالمی سنیمائی مرکز کی حیثیت اختیار کرچکا ہے، جہاں بحال شدہ کلاسیکی فلمیں دلیرانہ تجرباتی سنیما سے ملتی ہیں اور لیجنڈری فلم ساز نئے اور بے خوف تخلیق کاروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا ئے ہوئے نظر آتے ہیں۔آئی ایف ایف آئی کی اصل پہچان اس کا متنوع امتزاج ہے۔ بین الاقوامی مقابلے، ثقافتی نمائشیں، ماسٹر کلاسز، خراجِ عقیدت پیش کرنے والے سیشن، اور پرجوش ’’ویوز فلم بازار‘‘، جہاں تخلیقی خیالات، معاہدے اور اشتراکات پروان چڑھتے ہیں۔ گوا کے دلکش ساحلی پس منظر میں 20 سے 28 نومبر تک منعقد ہونے والا 56واں ایڈیشن زبانوں، اصناف، اختراعات اور آوازوں کی ایک چمکتی دمکتی دنیا پیش کرنے کا وعدہ کرتا ہے، ایک ایسا دل موہ لینے والا جشن جو عالمی سطح پر ہندوستانی تخلیقی صلاحیتوں کی شاندار نمائندگی کرتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے، پر کلک کریں:
FFI Website: https://www.iffigoa.org/
PIB’s IFFI Microsite: https://www.pib.gov.in/iffi/56/
PIB IFFIWood Broadcast Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F
X Handles: @IFFIGoa, @PIB_India, @PIB_Panaji
*****
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :2024 )
रिलीज़ आईडी:
2196283
| Visitor Counter:
6