وزارت اطلاعات ونشریات
پرسار بھارتی نے DD فری ڈش پر مقبول علاقائی چینلوں کو دکھانے کے لیے پائلٹ اقدام کا آغاز کیا
ڈی ڈی فری ڈش نے معلومات اور تعلیم تک رسائی کو مضبوط کیا ہے؛ پورے بھارت میں 65 ملین گھروں تک پہنچا
ڈی ڈی فری ڈش 31 مارچ 2026 تک نئے پائلٹ اقدام کے تحت علاقائی زبان کے چینلوں کو مفت ایم پی ای جی-4 سلاٹ دے گا
प्रविष्टि तिथि:
28 NOV 2025 7:26PM by PIB Delhi
پرسار بھارتی ڈی ڈی فری ڈش پلیٹ فارم پر ایک پائلٹ اسکیم شروع کر رہا ہے، جس کے تحت مقبول علاقائی زبانوں (شیڈول 8 کی تمام زبانیں، سوائے ہندی اور اردو کے) میں نشریات پیش کرنے والے وہ چینل جنہیں وزارت اطلاعات و نشریات کی اجازت اور لائسنس حاصل ہے، کو نئی اپ گریڈ شدہ ایم پی ای جی-4 اسٹریم پر خالی ڈی ڈی فری ڈش سلاٹ کے الاٹمنٹ کے لیے درخواستیں دینے کی دعوت دی جاتی ہے۔ پرسار بھارتی کی یہ کاوش ان علاقوں تک رسائی کے عزم سے عبار ت ہے جو نمائندگی سے محروم یا کم نمائندگی والے ہیں، تاکہ علاقائی زبانوں کے فروغ سمیت دیگر سرگرمیوں کے ذریعے رسائی، مواقع اور آگاہی میں موجود خلا کو پر کیا جا سکے
ڈی ڈی فری ڈش پلیٹ فارم پر کم نمائندگی یا غیر نمائندگی کی حامل علاقائی زبانوں، جیسے کنڑ، تمل، تیلگو، ملیالم، بنگلہ، آسامی اور اوڑیا کے علاقائی چینلوں کو دیگر علاقائی زبانوں کے چینل پر ترجیح دی جائے گی۔ علاقائی خبروں کے چینلوں کو نان نیوز علاقائی چینلوں پر بھی فوقیت دی جائے گی۔
ان علاقائی چینلوں کو آزمائشی بنیادوں پر مفت سلاٹ الاٹ کیے جائیں گے۔ یہ الاٹمنٹ صرف 31 مارچ 2026 تک کی مدت کے لیے قابل اطلاق ہوگا۔
ڈی ڈی فری ڈش چینل کے خزانے میں متنوع اقسام کے مواد موجود ہیں، جس میں تقریباً تمام طرز کے اصناف کی نمائندگی شامل ہے۔ فی الحال ڈی ڈی فری ڈش میں 482 ٹی وی چینل شامل ہیں (جن میں 320 ڈی ڈی کو-برانڈڈ تعلیمی چینل جیسے پی ایم ای ودیا اور سویم پربھا شامل ہیں) اور 48 ریڈیو چینل بھی موجود ہیں۔ دوردرشن کے چینلوں کے علاوہ اس میں نجی ٹی وی چینل بھی شامل ہیں جو عمومی تفریح، خبروں، مذہبی، فلمی، کھیلوں وغیرہ کے زمرے سے تعلق رکھتے ہیں۔
پرسار بھارتی کا ”ڈی ڈی فری ڈش“ ڈائریکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) پلیٹ فارم ایک فری ٹو ایئر نظام ہے، جہاں ناظرین سے کوئی ماہانہ یا سالانہ سبسکرپشن فیس وصول نہیں کی جاتی۔ اس منفرد اور کم لاگت والے ماڈل نے ڈی ڈی فری ڈش کو سب سے بڑا ڈی ٹی ایچ پلیٹ فارم بنا دیا ہے، جو تقریباً 6.5 کروڑ گھروں (کروم ڈیٹا کے مطابق) تک رسائی حاصل کیے ہوئے ہے، حتیٰ کہ دور دراز، دیہی، دشوار گزار اور سرحدی علاقوں میں بھی۔ ڈی ڈی فری ڈش کے ذریعے پرسار بھارتی عوام کو بااختیار بنا رہا ہے، تاکہ وہ ملک کے سب سے دور افتادہ گوشوں تک معیاری اور مفت معلومات، تعلیم اور تفریح حاصل کر سکیں، جس سے سماج کے پسماندہ اور کمزور طبقات کو بھی فائدہ پہنچ رہا ہے اور یوں یہ اپنا بنیادی مقصد، یعنی عوامی خدمت کی نشریات، بخوبی انجام دے رہا ہے۔
**********
ش ح۔ ف ش ع
U: 2012
(रिलीज़ आईडी: 2196095)
आगंतुक पटल : 6