iffi banner

چھپنویں آئی ایف ایف آئی نے ’بندش بینڈٹس سیزن 02‘ کو بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) کا خطاب دیا


جیوری نے سیریز کی کہانی کی تعریف کی جو آرٹ اور موسیقی کو سبھی کے لیے قابل رسائی بناتی ہے

 یہ اعزاز ہندوستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے او ٹی ٹی ماحولیاتی نظام میں اختراع کو فروغ دینے کے آئی ایف ایف آئی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے

بھارت کے پروان چڑھتے ڈیجیٹل داستان گوئی کے منظرنامے کا شاندار جشن مناتے ہوئے، ’بندش بینڈٹس سیزن 02‘ کو 56 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا 2025 میں بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) قرار دیا گیا ہے۔ آنند تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس مشہور ہندی سیریز کو امرت پال سنگھ بندرا اور آنند تیواری نے تخلیق کیا ہے، لیو میڈیا کلیکٹو پرائیویٹ لمیٹڈ نے پروڈیوس کیا ہے اور امیزون پرائم ویڈیو پر اسٹریم کیا گیا ہے۔

جیوری نے متفقہ طور پر اس سیریز کو ایک مضبوط شارٹ لسٹ میں سے منتخب کیا اور اس بات کے لیے اس کی تعریف کی کہ اس نے ”فن اور موسیقی کو سب کے لیے قابلِ رسائی بنا دیا۔“ شو کے تخلیق کار امرت پال سنگھ بندرا اور آنند تیواری کو آج شاندار تقریب میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور ڈاکٹر ایل مروگن نے ایوارڈ پیش کیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری جناب سنجے جاجو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

راجستھان کے روح پرور شہر جودھ پور اور پرسکون شملہ کی پہاڑیوں کے پس منظر میں ترتیب دی گئی ’بندش بینڈٹس سیزن 02‘ محبت، لگن اور وراثت کے موضوعات کو رادھے اور تمنا کے سفر کے ذریعے آگے بڑھاتی ہے۔ جہاں رادھے کا خاندان اپنی آبائی حویلی میں ذاتی اور موسیقیاتی بحرانوں سے دوچار ہے، وہیں تمنا رائل ہمالین میوزک اسکول میں اپنی نئی شروعات کے ساتھ اپنی راہ خود تلاش رہی ہے۔ کہانی اس وقت عروج پر پہنچتی ہے جب دونوں ایک قومی سطح کے ٹیلی ویژن مقابلے میں شامل ہوتے ہیں، جہاں پرانے زخم پھر ہرے ہو جاتے ہیں، خواہشات کا تصادم ہوتا ہے اور تقدیریں نئے سرے سے لکھی جاتی ہیں۔

رتوک بھومک، شریا چودھری، راجیش تیلانگ، شیبا چڈھا، دویا دتہ، کنال رائے کپور، اتل کلکرنی، سوربھ نیر، عالیہ قریشی، یشسونی دیاما اور روحان گربکسانی پر مشتمل شاندار فنکاروں پر مبنی یہ سیزن جذباتی گہرائی کو موسیقی کی مہارت کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے اور ایک بار پھر خود کو بھارت کی سب سے محبوب ویب سیریز میں نمایاں مقام پر فائز کرتا ہے۔

فیسٹیول کے دوران جیوری کے چیئرپرسن بھارت بالا نے ممتاز جیوری اراکین شیکھر داس، منجل شروف اور راجیشوری سچدیو کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے ڈیجیٹل کہانی گوئی کی پھیلتی ہوئی دنیا اور ان گہرے طریقوں پر روشنی ڈالی جن سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم بھارت کی تخلیقی ثقافت کو نئی شکل دے رہے ہیں۔ ان کے خیالات میں عصری داستان گوئی کے بدلتے ہوئے اسلوب اور پورے ملک میں تخلیقی، متنوع اور الگ الگ مواد میں ناظرین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا ذکر شامل تھا۔

پریس کانفرنس یہاں دیکھیں

2023 میں آئی ایف ایف آئی کے 54 ویں ایڈیشن میں متعارف کرایا گیا ’بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) ایوارڈ‘ بھارت کے تیزی سے بدلتے ہوئے تفریحی منظرنامے اور ڈیجیٹل کہانی گوئی کے شاندار عروج کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ایوارڈ بھارت کے رنگا رنگ او ٹی ٹی نظام میں تیار کردہ ویب مواد میں تخلیقی صلاحیت، جدت اور علاقائی تنوع کا جشن منانے کے لیے دیا جاتا ہے۔

یہ ایوارڈ غیر معمولی فنی مہارت، تکنیکی برتری اور تہذیبی اثر انگیزی کو تسلیم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ دس لاکھ روپے کی نقد رقم دی جاتی ہے، جو تخلیق کاروں اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے درمیان تقسیم کی جاتی ہے، نیز انفرادی اسناد بھی عطا کی جاتی ہیں۔

ہر سال نمایاں ویب سیریز کو اعزاز بخش کر آئی ایف ایف آئی بھارت کی ڈیجیٹل کہانی گوئی کی تحریک کو مزید مضبوط بناتا ہے اور ملک کو او ٹی ٹی تخلیقی صلاحیت کے عالمی مرکز کے طور پر پیش کرتا ہے۔

آئی ایف ایف آئی کا تعارف

سال1952 میں قائم ہونے والا بھارت کا بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) جنوبی ایشیا کا قدیم ترین اور سب سے بڑا سنیمائی جشن تصور کیا جاتا ہے۔ یہ فیسٹیول نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند، اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی)، حکومت گوا کے اشتراک سے منعقد ہوتا ہے۔ وقت کے ساتھ یہ فیسٹیول ایک عالمی سنیمائی مرکز کی حیثیت اختیار کرچکا ہے، جہاں بحال شدہ کلاسیکی فلمیں دلیرانہ تجرباتی سنیما سے ملتی ہیں اور لیجنڈری فلم ساز نئے اور بے خوف تخلیق کاروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا ئے ہوئے نظر آتے ہیں۔آئی ایف ایف آئی کی اصل پہچان اس کا متنوع امتزاج ہے۔ بین الاقوامی مقابلے، ثقافتی نمائشیں، ماسٹر کلاسز، خراجِ عقیدت پیش کرنے والے سیشن، اور پرجوش ’’ویوز فلم بازار‘‘، جہاں تخلیقی خیالات، معاہدے اور اشتراکات پروان چڑھتے ہیں۔ گوا کے دلکش ساحلی پس منظر میں 20 سے 28 نومبر تک منعقد ہونے والا 56واں ایڈیشن زبانوں، اصناف، اختراعات اور آوازوں کی ایک چمکتی دمکتی دنیا پیش کرنے کا وعدہ کرتا ہے، ایک ایسا دل موہ لینے والا جشن جو عالمی سطح پر ہندوستانی تخلیقی صلاحیتوں کی شاندار نمائندگی کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے، کلک کریں:

آئی ایف ایف آئی ویب سائٹ: https://www.iffigoa.org/

پی آئی بی کی آئی ایف ایف آئی مائکرو سائٹ: https://www.pib.gov.in/iffi/56/

پی آئی بی آئی ایف ایف آئی ووڈ براڈکاسٹ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F

X ہینڈل: @IFFIGoa، @PIB_India، @PIB_Panaji

*******

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 2011 


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2025, #AnythingForFilms and #FilmsKeLiyeKuchBhi. Tag us @pib_goa on Instagram, and we'll help spread your passion! For journalists, bloggers, and vloggers wanting to connect with filmmakers for interviews/interactions, reach out to us at iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


रिलीज़ आईडी: 2196074   |   Visitor Counter: 7