وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے 2025-26 کی دوسری سہ ماہی میں ہندوستان کی مضبوط 8.2 فیصد جی ڈی پی کی ترقی کا خیرمقدم کیا
प्रविष्टि तिथि:
28 NOV 2025 6:24PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تازہ ترین جی ڈی پی اعداد و شمار کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ بھارت کی معیشت نے مالی سال 2025-26 کی دوسری سہ ماہی میں بہترین 8.2 فیصد ترقی درج کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی حکومت کی ترقی پسند پالیسیوں اور اصلاحات کے اثرات کی عکاس ہے، نیز بھارت کے عوام کی محنت اور کاروباری جذبے کا نتیجہ بھی ہے۔ جناب مودی نے زور دیا کہ حکومت اصلاحات کو آگے بڑھانے اور ہر شہری کے لیے آسان زندگی کو مضبوط کرنے کے لیے پُرعزم ہے تاکہ ترقی کے فوائد معاشرے کے تمام طبقات تک پہنچ سکیں۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:
”2025-26 کی دوسری سہ ماہی میں 8.2 فیصد جی ڈی پی کی ترقی بہت حوصلہ افزا ہے۔ یہ ہماری ترقی پسند پالیسیوں اور اصلاحات کے اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ہمارے عوام کی محنت اور کاروباری جذبے کی بھی عکاسی کرتی ہے۔ ہماری حکومت اصلاحات کو آگے بڑھاتی رہے گی اور ہر شہری کے لیے آسان زندگی کو مضبوط کرے گی۔“
*********
ش ح۔ ف ش ع
U: 2002
(रिलीज़ आईडी: 2196035)
आगंतुक पटल : 7