iffi banner

ذاتی جدوجہد سے لے کر آسکر تک: کولمبیائی فلم ‘اے پوئٹ’ کی دھوم


دی ڈیول اسموکس ایک خوفناک خاندانی کہانی ہے جو حقیقت کو دھندلا کر دیتی ہے

سے سی بون مونتاند–سینوریٹ کے جنون اور اُتھل پُتھل کاپھر سے مظاہرہ کرتی ہے

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفّی)میں تین براعظموں کی تین فلموں نے اپنی چمک بکھیری، جہاں فرانس، کولمبیا اور میکسیکو کے فلم ساز آج ایک پریس کانفرنس میں یکجا ہوئے تاکہ اپنی تخلیقات پیش کر سکیں اور اپنے تخلیقی سفر کا اشتراک کر سکیں۔ دو فلمیں-اے پوئٹاور سے سی بون-باوقار گولڈن پیکاک ایوارڈ کے لئے مقابلہ آرائی کر رہی ہیں، جبکہ تیسری فلم دی ڈیول اسموکسبہترین ڈیبیو فیچر فلم کے لیے مقابلے میں ہے۔

تقریب میں کولمبیا کی فلم اے پوئٹشامل  رہی، جسے ہدایت کار سیمون جائرو میسا سوٹو اور پروڈیوسر سارا نانکلاریس نے پیش کیا؛  جبکہ میکسیکن فلم ساز ایرنیسٹو مارٹینیز بوسیو کی دی ڈیول اسموکس؛ اور فرانس کی تجربہ کار ہدایت کار ڈیان کیوریس کی فلم سے سی بون  پیش کی۔

 

ایرنیسٹونے ایک جرأت مندانہ فیچرفلم سے شروعات کی

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرنیسٹو مارٹینیز بوسیو نے بتایا کہ دی ڈیول اسموکسان کی بطور فیچر فلم ساز پہلی کاوش ہے۔ انہوں نے مختصر فلموں سے طویل دورانیے کی فلم سازی کی طرف سفر کو ایک بڑا تخلیقی قدم قرار دیا۔ فلم کی کہانی پانچ پریشان بہن- بھائیوں کی پر مبنی ہے جنہیں والدین چھوڑ جاتے ہیں اور جن کی دیکھ بھال  ان کی دادی کرتی ہے، جو شیزوفرینیا کا شکار ہے-جس کی وجہ سے حقیقت اور تخیل کی سرحدیں دھندلا جاتی ہیں۔انہوں نے اپنی باریک بینی سے کی گئی کاسٹنگ کے عمل کی وضاحت بھی کی، جس میں بچوں کے اداکاروں کے درمیان اعتماد اور جذباتی سچائی پیدا کرنے کے لیے خصوصی ماسٹر کلاسز شامل تھیں۔ میڈیا کے سوالات کے جواب میں انہوں نے ایسی مقامی کہانیوں کو بیان کرنے کے اپنے عزم پر زور دیا جن کی گونج آفاقی ہو۔ انہوں نے  یہ بھی کہا کہ وہ فلم کے عالمی سطح پر اثرات پر زیادہ سوچنے کے بجائے اپنی کہانی پر توجہ دینا پسند کرتے ہیں۔

 

فلم ’’اے پوئٹ‘‘- ہدایت کار کے ذاتی سفر سے متاثر

کولمبیائی ہدایت کار سیمون جائرو میسا سوٹو نے بتایا کہ اے پوئٹان کی محض دوسری فیچر فلم ہے، جس کا اسکرین پلے بھی انہوں نے خود لکھا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس کی کہانی ان کی ذاتی زندگی کے تجربات اور ابتدائی جدوجہد سے متاثر ہے۔ فلم ایک عمر رسیدہ شاعر کے گرد گھومتی ہے جو ایک باصلاحیت نوعمر لڑکی کی رہنمائی کرتے ہوئے اپنے اندر ایک نئی معنویت پاتا ہے، اگرچہ اسے اس بات کا خدشہ بھی رہتا ہے کہ کہیں وہ اسے اسی شاعری کی دنیا کی مشکلات سے  دوچار نہ کر دےجس نے کبھی اس کی اپنی خواہشات کو روک دیا تھا۔ کولمبیا میں فلم کی شاندار پذیرائی پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا-خاص طور پر ان کی پہلی فلم کو محدود کامیابی ملنے  کے بعد۔ انہوں نے بتایا کہ  اے پوئٹکو کولمبیا کی جانب سے آسکر میں باضابطہ انٹری کے طور پر بھی منتخب کیا گیا ہے۔ میسا نے کولمبیائی سینما کے بدلتے ہوئے منظرنامے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی فلم شائقین آہستہ آہستہ ملک کی فلموں کو زیادہ قبول کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے اپنی پہلی فلم جو وبا کے دوران ریلیز ہوئی تھی اور موجودہ ریلیز کے بالکل مختلف ڈسٹری بیوشن کے تجربات پر بھی روشنی ڈالی۔

 

کیوریس کی نئی فلم’’سے سی بون‘‘ میں حقیقی کہانیوں پر  زور

فرانس کی تجربہ کار فلم ساز ڈیان کیوریس نے اپنی فلمسے سی بونکے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہمیشہ حقیقی کہانیوں کو سچائی کے ساتھ پیش کرنے کا جذبہ رکھتی ہیں۔ یہ فلم سنیما کے دو عظیم ناموں ایو مونتاند اور سیمون سینوریٹ کی اتار چڑھاو بھری محبت کی داستان بیان کرتی ہے، جسے مونتاند کے میریلن منرو کے ساتھ تعلق نے دھندلا دیا تھا۔ پرانے پیرس کی دلکش فضا میں بنی یہ فلم محبت، بے وفائی اور فنکارانہ عمدگی کے ایک دور کو زندہ کرتی ہے۔کیوریس نے بتایا کہ ان کی پہلی فلم-جو ان کے اپنے خاندان پر مبنی تھی-اب تک ان کی سب سے کامیاب فلم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سنیما کا فن مسلسل ارتقا پذیر ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے فرانسیسی معاشرے اور فلمی صنعت کی مضبوط ادارہ جاتی معاونت کا ذکر کیا، جس نے فرانسیسی سنیما کو عالمی سطح پر ممتاز مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

اس کانفرنس نے اس سال کے اِفّی میں پیش کی جانے والی معاصر فلم سازی کی تنوع، گہرائی اور بین الاقوامی جذبے کو اُجاگر کیا۔

Press Conference Link

Trailers of The Films

اِفّی کے بارے میں

سال 1952 میں شروع ہوا ، انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) جنوبی ایشیا کا سب سے قدیم اور سنیما کا سب سے بڑا جشن ہے ۔ نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) وزارت اطلاعات و نشریات ، حکومت ہند اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی) ریاستی حکومت گوا کے ذریعے مشترکہ طور پر منعقد کیا جانے والا یہ فیسٹیول ایک عالمی سنیما پاور ہاؤس بن گیا ہے-جہاں بحال شدہ کلاسیکی ڈرامائی تجربات سے ملتے ہیں اور عظیم فنکارپہلی بار حصہ لینے والے پر اعتماد فنکاروں کے ساتھ جگہ  کا اشتراک کرتےہیں ۔ جو چیز آئی ایف ایف آئی کو واقعی چمکدار بناتی ہے وہ اس کا بہترین امتزاج ہے۔بین الاقوامی مقابلے ، ثقافتی نمائشیں ، ماسٹر کلاسز ، خراج تحسین اور پرجوش ویوز فلم بازار ، جہاں تخیلات ، سمجھوتے اور شراکت داریاں پروان چڑھتی ہیں ۔ گوا کے شاندار ساحلی پس منظر میں 20سے28 نومبر تک منعقد ہونے والا 56 واں ایڈیشن زبانوں ، انواع ، اختراعات اور آوازوں کے ایک شاندار میدان عمل کا وعدہ کرتا ہے،جو عالمی سطح پر ہندوستان کی تخلیقی صلاحیتوں کا ایک شاندار جشن ہے ۔

 

مزید معلومات کے لیے، یہاں کلک کریں:


https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2191742

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2190381

IFFI Website: https://www.iffigoa.org/

PIB’s IFFI Microsite: https://www.pib.gov.in/iffi/56new/

PIB IFFIWood Broadcast Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F

X Handles: @IFFIGoa, @PIB_India, @PIB_Panaji

 

**********

 

ش ح ۔م ش۔ ع ر

U. No.1964

 


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2025, #AnythingForFilms and #FilmsKeLiyeKuchBhi. Tag us @pib_goa on Instagram, and we'll help spread your passion! For journalists, bloggers, and vloggers wanting to connect with filmmakers for interviews/interactions, reach out to us at iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


रिलीज़ आईडी: 2195739   |   Visitor Counter: 6