iffi banner

زندگی اور وی ایف ایکس: ایک ہی سنیمائی سکے کے دو رخ- پیٹ ڈریپر نے آئی ایف ایف آئی2025کے جادو کا خلاصہ کیا


بہترین وی ایف ایکس حقیقت کی جگہ نہیں لیتا ہے، یہ اس میں اضافہ کرتا ہے: پیٹ ڈریپر

زندگی اور وی ایف ایکس صرف ساتھی نہیں بلکہ کائناتی ہم ساز ہیں۔ ایک حقیقت کو فریم کرتا ہے، دوسرا اسے موڑتا ہے، دونوں مل کر تخیل کو خالص وائیڈ اسکرین عجوبے میں بدل دیتے ہیں۔ اور آج آئی ایف ایف آئی 2025 میں وہ شخص جو ان دونوں دنیاؤں کے درمیان بے جھجک رقص کرتا ہے، وی ایف ایکس کے ماہر پیٹ ڈریپر نے اپنی ’’دی کمپلیٹ وی ایف ایکس پروڈکشن میگنمینیٹی‘‘ پر الیکٹریفائنگ ماسٹر کلاس کے ساتھ فیسٹیول کو روشن کر دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/9-1Z2MR.jpg

اپنے 25 سالہ کیریئر اور باہوبالی، آر آر آر اور ایگا جیسے ہٹ فلموں کے ساتھ ڈریپر نے بلاک بسٹر وژویل ایفیکٹس کے فن اور دستکاری پر ابتدائی تیاری سے لے کر پوسٹ پروڈکشن کے حتمی نفاست تک ایک تیز رفتاری سے گہرا جائزہ پیش کیا۔ فلم ساز، وی ایف ایکس آرٹسٹ اور سنیما کے شائقین تخیل کو حیرت انگیز حقیقت میں بدلنے کے راز سننے کے لیے جمع ہوئے۔

ڈریپر نے کہا: ’’بہترین وی ایف ایکس حقیقت کی جگہ نہیں لیتا، یہ اسے نکھارتا ہے۔ ہر کاسٹیوم، کیمرے کا زاویہ، پراپ اور فریم اہمیت رکھتا ہے۔ پوسٹ پروڈکشن پر فیصلے چھوڑنا افراتفری، لاگت میں اضافے اور لامتناہی دہرائیوں کو دعوت دیتا ہے۔‘‘

انہوں نے سنیما کے جادو کو حرکت دینے والی باریک بینی کے منصوبہ بندی کو دکھایا: اسکرپٹس کو سین بائے سین توڑا گیا، لینز اور کیمرے کی حرکتیں پہلے سے تصور کی گئیں، پراپس اور ڈیجیٹل ڈبلز کو ملی میٹر کی درستگی سے اسکین کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ اثر کے لیے لئیر شدہ شاٹس کی ترتیب دی گئی، یہاں تک کہ آگ اور ہجوم کو بروقت کنٹرول کیا گیا۔ ڈریپر نے واٹر فال سیکوئنس کے ساتھ فوری مسئلہ حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جہاں کلیدی مناظر کو چند منٹوں میں بلاک، ٹیسٹ اور لاک کیا گیا، جس سے پوسٹ پروڈکشن کے مہینوں کی بچت ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/9-28VJ5.jpg

تعاون حقیقی سپر پاور ہے۔ ہدایت کاروں، سینماٹوگرافروں اور وی ایف ایکس ٹیموں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی یقینی بناتی ہے کہ ہر شاٹ فنکارانہ ویژن کے مطابق ہو۔ ڈریپر نے زور دیا کہ چھوٹی چھوٹی تفصیلات جیسے لینز کے میٹا ڈیٹا کو لاگ کرنا یا بے ترتیب کیبلز کو صاف کرنا پوسٹ پروڈکشن کے دنوں کے مسائل کو بچا سکتا ہے۔

اسٹوری بورڈز سے لے کر تکراری تصوراتی کام، ہجوم کی نقل سازی سے لے کر ہموار ڈیجیٹل ایکسٹینشنز تک، ڈریپر نے ثابت کیا کہ وی ایف ایکس صرف پکسلز کا کھیل نہیں بلکہ حکمت عملی، منصوبہ بندی اور ٹیم ورک کے بارے میں بھی اتنا ہی ہے۔

اپنے سیشن کے اختتام پر ڈریپر نے شرکاء کو یاد دلایا: ’’اسمارٹ منصوبہ بندی کریں، سب کچھ لاگ کریں اور تعاون کریں جیسے آپ کی فلم اسی پر منحصر ہو، کیونکہ واقعی ہے۔  وی ایف ایکس جادو ہے، لیکن صرف اس صورت میں جب آپ اسے احتیاط کے ساتھ ترتیب دیں۔‘‘

آئی ایف ایف آئی کے بارے میں

1952 میں قائم ہونے والا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) جنوبی ایشیا کی سب سے قدیم اور سب سے بڑی سنیما کی تقریب کے طور پر ممتاز ہے۔ یہ فیسٹیول نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) ، وزارتِ اطلاعات و نشریات، حکومتِ ہند اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گووا (ای ایس جی)، ریاستی حکومت گووا کے اشتراک سے منعقد ہوتا ہے۔

فیسٹیول ایک عالمی سنیما کی طاقت بن چکا ہے،جہاں بحال شدہ کلاسکس جراتمندانہ تجربات سے ملتے ہیں اور لیجنڈری ماہرین نئے اور بے خوف فلم سازوں کے ساتھ اپنا اسٹیج شیئر کرتے ہیں۔ آئی ایف ایف آئی کی اصل دلکشی اس کے متحرک امتزاج میں ہے، بین الاقوامی مقابلے، ثقافتی نمائشیں، ماسٹر کلاسز، خراجِ تحسین، اور ہائی انرجی  ویویز فلم بازار، جہاں خیالات، معاہدے اور تعاون کا آغاز ہوتا ہے۔

20 تا 28 نومبر کے دوران گووا کے شاندار ساحلی منظرنامے کے پس منظر میں منعقد ہونے والا یہ 56واں ایڈیشن زبانوں، اصناف، جدتوں اور آوازوں کے متنوع رنگ دکھانے کا وعدہ کرتا ہے، یہ بھارت کی تخلیقی مہارت کا عالمی سطح پر ایک مکمل جشن ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں:

IFFI Website: https://www.iffigoa.org/

PIB’s IFFI Microsite: https://www.pib.gov.in/iffi/56/

PIB IFFIWood Broadcast Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F

X Handles: @IFFIGoa, @PIB_India, @PIB_Panaji

 ******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 1891


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2025, #AnythingForFilms and #FilmsKeLiyeKuchBhi. Tag us @pib_goa on Instagram, and we'll help spread your passion! For journalists, bloggers, and vloggers wanting to connect with filmmakers for interviews/interactions, reach out to us at iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Release ID: 2195023   |   Visitor Counter: 9