ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
کابینہ نے مہاراشٹر اور گجرات ریاستوں کے چار اضلاع کا احاطہ کرنے والے دو ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹوں کو منظوری دی ، جس سے بھارتی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریبا ً224 کلومیٹر کا اضافہ ہوگا
ان منصوبوں کی کل تخمینہ لاگت 2781 کروڑ روپے ہے
Posted On:
26 NOV 2025 4:17PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آج ریلوے کی وزارت کے دو پروجیکٹوں کو منظوری دے دی ہے ، جن کی کل لاگت تقریباً 2781 کروڑ روپے ہے ۔ ان منصوبوں میں شامل ہیں:
- دیو بھومی دواریکا (اوکھا) - کنالوس ڈبلنگ- 141 کلومیٹر
- بدلاپور- کرجت ، تیسری اور چوتھی لائن- 32 کلو میٹر
ریل لائن کی بڑھتی ہوئی صلاحیت ، نقل و حرکت میں نمایاں اضافہ کرے گی ، جس کے نتیجے میں بھارتی ریلوے کے لیے آپریشنل کارکردگی اور خدمات میں اعتماد سازی پیدا ہو گی اور بہتری آئے گی ۔ ان مجوزہ ملٹی ٹریکنگ اقدامات سے آمد و رفت کو ہموار کرنے اور بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ یہ پروجیکٹ ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے نئے بھارت کے نظریے کے مطابق ہیں ، جو علاقے میں جامع ترقی کے ذریعے خطے کے لوگوں کو ’’ آتم نربھر ‘‘ بنائے گا ، جس سے ان کے روزگار/خود روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا ۔
ان پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی پی ایم-گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان پر کی گئی ہے ، جس میں مربوط منصوبہ بندی اور متعلقہ فریقوں کی مشاورت کے ذریعے ملٹی ماڈل کنکٹیویٹی اور لاجسٹک کارکردگی کو بڑھانے پر توجہ دی گئی ہے ۔ یہ منصوبے لوگوں ، اشیاء اور خدمات کی نقل و حرکت کے لیے ہموار رابطہ فراہم کریں گے ۔
مہاراشٹر اور گجرات ریاستوں کے 4 اضلاع کا احاطہ کرنے والے ان دو پروجیکٹوں سے بھارتی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً 224 کلومیٹر کا اضافہ ہوگا ۔
منظور شدہ ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹ ، تقریبا ً 585 گاؤں ، جن کی آبادی تقریبا 32 لاکھ ہے ، میں رابطے کو بڑھائے گا ۔
کنالوس سے اوکھا (دیو بھومی دواریکا) تک دوگنا کرنے کی منظوری سے دوارکادھیش مندر تک بہتر رابطہ فراہم ہوگا ، جس سے اہم تیرتھ استھان تک رسائی میں آسانی ہوگی اور سوراشٹر خطے کی ہمہ جہت ترقی ہوگی ۔
بدلاپور- کرجت سیکشن ممبئی کے مضافاتی کاریڈور کا حصہ ہے ۔ تیسری اور چوتھی لائن پروجیکٹ ممبئی کے مضافاتی علاقے میں رابطے کو بہتر بنائے گی اور جنوبی ہند کو رابطہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کے مستقبل کی ضروریات کی تکمیل کی راہ ہموار کرے گی ۔
یہ کوئلہ ، نمک ، کنٹینر ، سیمنٹ ، پی او ایل وغیرہ جیسی اشیاء کی نقل و حمل کے لیے ایک ضروری راستہ ہے ۔ صلاحیت میں اضافے کے کاموں کے نتیجے میں 18 ایم ٹی پی اے (ملین ٹن فی سال) کی اضافی مال برداری ہوگی ۔ ریلوے کے موافق ماحول اور توانائی سے موثر نقل و حمل کا ذریعہ ہونے کی وجہ سے بہتر آب و ہوا کے اہداف کو حاصل کرنے اور ملک کی لاجسٹک لاگت کو کم کرنے ، تیل کی درآمد کو کم کرنے (3 کروڑ لیٹر) اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے (16 کروڑ کلوگرام) دونوں میں مدد ملے گی ، جو 64 ( چونسٹھ ) لاکھ درخت لگانے کے برابر ہے ۔
........................ ..
) ش ح – ع و - ع ا )
U.No. 1854
(Release ID: 2194803)
Visitor Counter : 9