امور داخلہ کی وزارت
داخلہ اورامدادباہمی کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ نے 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپاہیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا
جناب امت شاہ نے اس بزدلانہ حملے میں اپنی جانیں گنوانے والے تمام افراد کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا
دہشت گردی، صرف کسی ایک ملک کے لیے خطرہ نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک بڑی لعنت ہے
مودی سرکار کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی بالکل واضح ہے اور پوری دنیا اس کی تعریف کر رہی ہے اور بھارت کی انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھرپور حمایت کر رہی ہے
Posted On:
26 NOV 2025 2:14PM by PIB Delhi
داخلہ اورامدادباہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپاہیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جناب امت شاہ نے اس بزدلانہ حملے میں جان گنوانے والے تمام افراد کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔
’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ آج ہی کے دن 2008 میں دہشت گردوں نے ممبئی پر ایک بزدلانہ حملہ کیا، جو ایک ہولناک اور غیر انسانی عمل تھا۔ میں اُن بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اس بزدلانہ واقعے میں جان گنوانے والے تمام افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کسی ایک ملک کے لیےخطرہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک بہت بڑی لعنت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی بالکل واضح ہے اور پوری دنیا اس کی تعریف کر رہی ہے اور بھارت کی انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کی بھرپور حمایت کر رہی ہے۔
*****
UR-1834
(ش ح۔ع ح۔ ف ر )
(Release ID: 2194630)
Visitor Counter : 3