وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 26 نومبر کو سمویدھان سدن کے سنٹرل ہال میں یوم آئین کی تقریبات میں شرکت کریں گے


بھارت کے آئین کا ترجمہ شدہ ورژن9 زبانوں، ملیالم ، مراٹھی ، نیپالی ، پنجابی ، بوڈو ، کشمیری ، تیلگو ، اڑیہ اور آسامی میں جاری کیا جائے گا

प्रविष्टि तिथि: 25 NOV 2025 4:19PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 نومبر کو دن میں تقریباً11 بجے سمویدھان سدن کے سنٹرل ہال میں یوم آئین کی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔  اس سال آئین کو اختیارکیے جانے کی منظوری کی76 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔

ان تقریبات میں صدر جمہوریہ ہند ، نائب صدر جمہوریہ ، لوک سبھا کے اسپیکر ، دونوں ایوانوں کے ارکان پارلیمنٹ سمیت دیگر معززین شرکت کریں گے ۔

صدر جمہوریہ ہند پروگرام کے دوران بھارت کے آئین ہند کی تمہید پڑھنے کی قیادت کریں گی ۔  مزید برآں ، بھارت کے آئین کا ترجمہ شدہ ورژن ملیالم ، مراٹھی ، نیپالی ، پنجابی ، بوڈو ، کشمیری ، تیلگو ، اڑیہ اور آسامی سمیت نو زبانوں میں جاری کیا جائے گا ۔  پروگرام کے دوران یادگاری کتابچہ ‘‘بھارت کے سمویدھان میں کلا اور کیلی گرافی’’ کا بھی اجراء کیا جائے گا ۔

 *****

 

 (ش ح –م ع-اش ق)

U. No. 1783


(रिलीज़ आईडी: 2194146) आगंतुक पटल : 17
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Odia , Assamese , English , Khasi , Marathi , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam