iffi banner

’سونگز آف ایڈم‘ ایک ایسے لڑکے کی آنکھوں سے جو کبھی بوڑھا نہیں ہوتا ، ملک کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے


کے پوپر اس عالمگیر سچائی کو ظاہر کرتا ہے  کہ کس طرح نسلوں میں شناخت کی تشکیل کرتے ہیں

اسکن آف یوتھ:مخنث کی پہنچان ، محبت اور جد وجہد کی کہانی

’سونگز آف ایڈم‘ ، ’اسکن آف یوتھ‘ اور ’کے پوپر‘ کے فنکاروں  اور عملے کے اراکین نے ان کی فلموں کو تشکیل دینے والی ذاتی ، سماجی اور ثقافتی تحریکوں کے بارے میں زبردست معلومات کا اشتراک کیا ۔  پریس کانفرنس میں کہانی سنانے کی گہرائی ، فلم سازی کے چیلنجوں اور اسکرین پر نمائندگی کرنے والی طاقتور آوازوں پر روشنی ڈالی گئی ۔

’سونگز آف ایڈم‘: یاد اور ترقی پذیر ملک پر ایک جادوئی ریئلسٹ داستان

شریک پروڈیوسر اسامہ رشید نے سونگز آف ایڈم کے بنانے کی ابتداء سے متعلق معلومات کا اشتراک کیا ، جو برسوں سے تیار ایک  پروجیکٹ ہے اور  جس کی جڑیں ہدایت کار کے بچپن کے ہوئے نقصانات سے جڑے تجربات پر مبنی ہے ۔

Picture-1.jpg

انہوں نے کہا “ہم نے اس فلم پر تین سال سے زیادہ عرصے تک کام کیا۔ یہ فلم ہدایتکار کے لیے انتہائی ذاتی نوعیت کی حامل ہے ۔ان کے ذہن میں اس کا خیال بارہ سال کی عمر میں اپنے دادا کے انتقال کے بعد آیا تھا۔” انہوں نے مزید بتایا کہ میسوپوٹیما اس کہانی کے لیے ایک وسیع اور زرخیز پس منظر فراہم کرتی ہے اور جو کچھ سامنے آتا ہے وہ مرکزی لڑکے کی شخصیت سے بالکل مختلف ہے۔ آشنا نے مزید کہا “فلم کی کہانی عراقی معاشرے میں آنے والی اُن سماجی تبدیلیوں کی عکاسی کرتی ہے جن سے ملک گزرا ہے۔”

اُن کے الفاظ فلم کی جذباتی گہرائی کی عکاسی کرتے ہیں۔ایک ایسی فلم جہاں ازلیت، اساطیر اور قومی تاریخ ایک دوسرے میں گھل مل جاتی ہیں۔

فلم کے بارے میں

عراق | 2025 | عربی | 97' | کلر

Picture51ISHP.png

 “سانگز آف ایڈم”  کی کہانی 1946 کی میسوپوٹیما میں تیار کی گئی ہے اور یہ کہانی 12 سالہ ایڈم کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے دادا کی تدفین دیکھنے کے بعد یہ عہد کرتا ہے کہ وہ کبھی بڑا نہیں ہوگا۔ حیرت انگیز طور پر وہ بچہ ہی رہتا ہے جبکہ باقی سب عمر رسیدہ ہوتے جاتے ہیں۔ اس کا باپ کسی نحوست کے خوف سے اسے سب سے الگ تھلگ کر دیتا ہے اور اُس کے آس پاس کے لوگ اُس کی لازوال موجودگی سے الجھتے رہتے ہیں۔ جیسے جیسے عراق سیاسی ہنگاموں سے گزرتا ہے،1950 کی بغاوتوں سے لے کر موجودہ جنگوں تک ایڈم ایک پراسرار اور ماورائی شخصیت بن جاتا ہے۔ جادوئی حقیقت نگاری کے ذریعے فلم اس کی ابدی نوجوانی کو ایک بدلتی ہوئی قوم کی عکاس ہے، جو اُسے یادداشت، کھو جانے اور مسلسل تغیر کے بیچ استحکام کی خواہش کی ایک دلگداز استعارہ بنا دیتی ہے۔

 “اسکن آف یوتھ”: مخنث کی شناخت، محبت اور جد وجہد کی کہانی 

مصنفہ اور ہدایتکارہ ایشلی مے فیئر نے  اسکن آف یوتھ  کو محض ایک فلم نہیں، بلکہ یاد اور محبت کے ایک ایکٹ کے طور پر بیان کیا۔

انہوں نے کہا،“یہ ایک نہایت ذاتی کہانی ہے۔ ہم تین بہن بھائی ہیں اور میری چھوٹی بہن ٹرانس جینڈر ہے۔ فلم اُس کے سفر،اُس کی عظمت، اُس کے حقوق، اُس کے خوف اور اُس کی شناخت کو دریافت کرتی ہے ۔اس کہانی میں میرا ماننا ہے کہ مخنث کے برادری کے بہت سے لوگ اپنی جھلک دیکھیں گے۔”

Picture-2.jpg

مرکزی اداکارہ   وَن کوان ٹرن  نے کھل کر بات کرتے ہوئے نمایاں شناخت کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا،“مخنث برادری  پربہت کم فلمیں بنتی ہیں اور آج بھی اُن کی صورتحال پریشان کن ہے۔ میری خواہش ہے کہ معاشرہ مخنث  افراد کے وجود کی قدر کرنا سیکھے۔ ایسی ہر کہانی شناخت اور قبولیت کی طرف ایک قدم ہے۔”

اُن کے خیالات نے فلم کے مقصد کو واضح کر دیا۔جیسا کہ یہ فلم انسان کو انسان کے طور پر دیکھنا، پریشانیوں کو اجاگر کرنا اور خاموشی کو چیلنج کرنے کے مقصد پر مبنی ہے۔

فلم کے بارے میں

ویتنام ، سنگاپور ، جاپان ۔ 2025 ۔ ویتنامی ۔ 122 ۔ کلر

Picture53MYP8.png

1990 کی دہائی کے سایگون کے پس منظر میں بنی یہ فلم سان اور نام کے شدید رومانس کو اجاگر کرتی ہے۔ سان ایک ٹرنس جینڈر سیکس ورکَر ہے جو جنس کی تبدیلی کے آپریشن کا خواب دیکھتی ہے، جبکہ نام ایک خفیہ کیج فائٹر ہے جو اپنے بیٹے کی کفالت کے لیے لڑتا ہے۔ سان ایک عورت کی حیثیت سے جینا چاہتی ہے جبکہ نام اُس کی سرجری کے لیے پیسے کمانے کی خاطر خونریز مقابلوں کو برداشت کرتا ہے۔ اُن کی محبت سخت آزمائشوں سے گزرتی ہے جب وہ زیرِ زمین تشدد بھری دنیا، سماجی تعصب اور تاریک قوتوں کا سامنا کرتے ہیں۔ایسی قوتیں جو بالآخر اُن کے رشتے کو قیمت چکوانے پر مجبور کر دیتی ہیں۔

  “کے پوپر”: نسل در نسل خوابوں اور لگن کی دل چھونے والی کہانی 

پروڈیوسر سجاد نصراللہی نسب نے وضاحت کی کہ  ’کے پوپر‘  ایک آفاقی حقیقت کو اجاگر کرتی ہےکہ کیسے جنون اور شوق انسان کی شناخت کو نسلوں تک تشکیل دیتے ہیں۔

Picture-3.jpg

انہوں نے کہا، “یہ اُس نسل کے بارے میں ہے جو کسی شے سے وابستہ ہو جاتی ہے،چاہے وہ موسیقی ہو، کھیل ہوں یا پاپ کلچر، فلم تین نسلوں اور اُن کے درمیان موجود فرق کو پیش کرتی ہے۔ یہ اُن چیلنجز کی عکاسی کرتی ہے جن کا وہ سامنا کرتے ہیں اور ہم نے بھی اپنے حصے کی مشکلات جھیلیں،سخت برف باری میں شوٹنگ، دُور دراز علاقوں میں کام کرنا،لیکن انہی چیزوں نے کہانی میں اور بھی زیادہ حقیقت پسندی شامل کر دی۔”

آخرکار کے پاپر  اس بات کی یاددہانی ہے کہ کس طرح عالمی اثرات خاندان، روایت اور تمناؤں کی ذاتی حقیقتوں سے ملتے جلتے ہیں۔

فلم کے بارے میں

ایران ۔ 2025 ۔ فارسی ۔ 84 '۔ کلر

Picture5559I4.png

ایران کی ایک نوعمر لڑکی کو ایک مشہور کوریائی کے پاپ گلوکار سے محبت ہو جاتی ہے۔ وہ اسے پرفارم کرتے دیکھنے کے لیے سیئول جانا چاہتی ہے اور ایک مقابلے میں حصہ لینا بھی چاہتی ہے، حالانکہ اسے مقابلے میں شرکت کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے، لیکن اُس کی والدہ اس کے جانے کے سخت خلاف ہیں۔

 

ٹریلرز یہاں دیکھیں: https://drive.google.com/file/d/1qSfrgJbrLk20M8GY2MKMxvTpzgyY5Juq/view?usp=drive_link

مکمل پریس کانفرنس یہاں دیکھیں:

آئی ایف ایف آئی کے بارے میں

1952 میں تشکیل دیاگیا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی)جنوبی ایشیا کے سب سے قدیم اور سب سے بڑے سنیما فیسٹیول کی حیثیت رکھتا ہے۔ نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی)، وزارتِ اطلاعات و نشریات، حکومتِ ہند اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی)، حکومتِ گوا کی شراکت سے منعقد ہونے والا یہ فلمی میلہ، آج ایک عالمی فلمی طاقت کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہےجہاں ریسٹور کئے گئے جدید کلاسیکی تجربات سے ملتے ہیں اور سنیما کے عظیم استادنئی نسل کے بے خوف فلم سازوں کے ساتھ ایک ہی پلیٹ فارم شیئر کرتے ہیں۔آئی ایف ایف آئی کو جو چیز حقیقت  میں شاندار بناتی ہے وہ ہے اس کا الیٹرک مکس-بین الاقوامی مقابلے، ثقافتی نمائشیں، ماسٹر کلاسز، ٹریبیوٹس،اور سب سے بڑھ کر ہائی انرجی ویوز فلم بازار جہاں خیالات، معاہدے اور عالمی تعاون پروان چڑھتے ہیں۔20 سے 28 نومبر تک گوا کے دلکش ساحلی بیک گراؤنڈ میں منعقد ہونے والا 56 واں ایڈیشن زبانوں، موضوعات، اصناف، جدت اور تخلیقی آوازوں کے ایک دلکش اور شاندار تنوع کا منظر پیش کرتا ہے ۔یہ پروگرام دنیا کے فلمی منظرنامے پر ہندوستانی تخلیقی ذہانت اور فنونِ لطیفہ کا حقیقی، ہمہ گیر اور مسحور کن جشن ہے۔

مزید معلومات کے لیے ، کلک کریں:

آئی ایف ایف آئی ویب سائٹ: https://www.iffigoa.org/

پی آئی بی کی آئی ایف ایف آئی مائیکروسائٹ: https://www.pib.gov.in/iffi/56/

پی آئی بی آئی ایف ایف آئی ووڈ نشریاتی چینل:  https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F

ایکس ہینڈل:  @IFFIGoa, @PIB_India, @PIB_Panaji

****

 (ش ح ۔م ح ۔ش ت)

U. No. 1760

 


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2025, #AnythingForFilms and #FilmsKeLiyeKuchBhi. Tag us @pib_goa on Instagram, and we'll help spread your passion! For journalists, bloggers, and vloggers wanting to connect with filmmakers for interviews/interactions, reach out to us at iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


रिलीज़ आईडी: 2193988   |   Visitor Counter: 4

इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Odia , Telugu , Kannada