امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے مشہور فلمی اداکار جناب دھرمیندرکے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا


چھ دہائیوں تک اپنی شاندار اداکاری سے ملک کے ہر شہری کے دل کو چھونے والے دھرمیندر جی کا انتقال ہندوستانی فلم صنعت کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے

دھرمیندر جی ان چند اداکاروں میں سے ایک تھے جنہوں نے اپنی ادارکاری سے ہر کردار کو زندہ کیا اور اپنے فن کے ذریعے ہر عمر کے لاکھوں ناظرین کے دل جیتے

ایک معمولی پس منظر سے آنے والےدھرمیندر جی نے فلم انڈسٹری پر ایک انمٹ چھاپ چھوڑی اور اپنی اداکاری کے ذریعے ہمیشہ ہمارے دلوں میں موجود رہیں گے

بھگوان کے خاندان اور مداحوں کو یہ غم برداشت کرنے کی طاقت دے، اوم شانتی شانتی شانتی

Posted On: 24 NOV 2025 3:57PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے مشہور فلمی اداکار جناب دھرمیندر جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

 

ایکس پلیٹ فارم پر اپنی ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ دھرمیندر جی کا انتقال ، جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے چھ دہائیوں تک ملک کے ہر شہری کے دلوں پر حکمرانی کی ،ہندوستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ایک معمولی پس منظر سے آکر دھرمیندر جی نے فلم انڈسٹری پراپنی ایک انمٹ چھاپ چھوڑی ہےجو لوگوں کے ذہنوں میں محفوظ رہے گی ۔  انہوں نے کہا کہ دھرمیندر جی ان چند اداکاروں میں سےجنہوں نے اپنے ہر کردار کو زندہ کیا اور اپنے فن کے ذریعے انہوں نے ہر عمر کے لاکھوں ناظرین کا دل جیت لیا ۔  جناب شاہ نے کہا کہ دھرمیندر جی اپنی اداکاری کے ذریعے ہمیشہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔  بھگوان ان کے اہل خانہ اور مداحوں کو اس دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت دے ۔  اوم شانتی شانتی شانتی ۔

*****

 ( ش ح ۔ م ح۔ع د)

U. No. 1723


(Release ID: 2193626) Visitor Counter : 10