iffi banner

سچائی اور نرمی کا حسین امتزاج :آئی ایف ایف آئی 2025 میں پائیک ریور اور دی تال پالو نے دلوں کو مسحورکر دیا


حقیقی کہانیوں اور حقیقی درد کو اسکرین پر لانا ایک اعزاز بھی ہے اور ایک ذمہ داری بھی: ہدایت کاریوان ڈیریل اورٹیز

پائیک ریور اُن خواتین کے درد اور جدوجہد کو پیش کرتی ہے جنہوں نے ایک ہولناک کان کنی کے سانحے کو برداشت کیا : ہدایت کار رابرٹ سارکیز

فلموں پائیک ریور اور دی تال پالو کی کاسٹ اور ٹیم کے ارکان آج انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی ) 2025 میں ایک ساتھ جمع ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی فلموں کو تشکیل دینے والی محرکات، جذباتی سفر اور حقیقی زندگی کی کہانیاں شیئر کیں ۔ یہ دونوں طاقتور تخلیقات انسانیت، حوصلے اور سچائی پر مبنی ہیں۔

 ‘‘اے ریولیشن آف دی ہارٹ’’: دی تال پالو دادا دادی(بزرگوں) کی خاموش طاقت کو منظر پر لاتی ہے۔

ہدایت کار ایوان ڈیریئل اورٹیز نے دی تال پالو کو ایک بےحد داخلی اور فنکارانہ فلم قرار دیا ۔ ایسی تخلیق جو جدید خاندان کے اندر دادا دادی کے خاموش مگر نہایت گہرے جذباتی مشقت کو نمایاں کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کئی گھروں میں وہ کبھی حقیقی طور پر ریٹائر نہیں ہوتے۔ وہ خاموش ستون بنے رہتے ہیں۔ کام کرتے ہیں، دیکھ بھال کرتے ہیں، پرورش کرتے ہیں، جبکہ اُن کی اپنی ضروریات آہستہ آہستہ پس منظر میں چلی جاتی ہیں۔ یہ جیتی جاگتی حقیقت، جو طویل تحقیق کے ذریعے سامنے آئی، فلم کی جذباتی دھڑکن تشکیل دیتی ہے۔

ایوان نے ایک نو عمر اداکارہ کو نہایت لطیف اور جذباتی طور پر تہہ دار کہانی کے ذریعے رہنمائی کرنے کے باریک عمل کے بارے میں بتایا۔ اُنہوں نے کہا کہ بچے مکمل طور پر جبلتی فطرت کے حامل ہوتے ہیں۔ اس لیے سیٹ پر اُن کی جذباتی لے کو سمجھتے ہوئے درستگی، صبر اور گہری حساسیت برقرار رکھنا ضروری تھا۔ اُس معصومیت کو ایک تہہ دار اور بامعنی اداکاری میں ڈھالنا بذاتِ خود ایک فن ہے۔

دادا کے طور پر اپنے ذاتی تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، اداکار ہوس فیلکس گومز نے اپنی کم عمر ہیروئن کے ساتھ ایک سچا اور نہایت لطیف رشتہ قائم کیا۔ پہلے ہی دن سے انہوں نے اسے کہا کہ وہ انہیں ‘‘دادا’’ کہہ کر پکارے اور ہر صبح و شام ان سے آشیرواد لے ۔ یہ ایک ایسا نرم اور پیارا معمول تھا جس نے اعتماد اور شفقت کو پروان چڑھایا اور بالآخر ان کے آن اسکرین رشتے میں بھرپور صداقت اور زندگی بھر دی۔انہوں نے بتایا کہ عالمی پریمیئر میں پہلی بار اپنی اداکاری دیکھ کر وہ بے حد متاثر ہوئے۔انہوں نے مزید کہاکہ اُس کی سچائی نے مجھے چھو لیا۔ اس نے مجھے یاد دلایا کہ حقیقی زندگی اور حقیقی درد سے جنم لینے والی کہانیوں کو پردے پر لانا، ایک ذمہ داری بھی ہے اور ایک اعزاز بھی ہے۔

انصاف کی جدوجہد(اے فلائٹ فار جسٹس) : پائیک ریور ایک قومی کان کنی کے سانحے کو پیش کرتی ہے

ہدایت کار رابرٹ سرکیز نے نیوزی لینڈ کی سب سے تباہ کن صنعتی سانحوں میں سے ایک پر مبنی فلم پائیک ریور کے پس پردہ چھپے گہرے معنی کو واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں اگر آپ صرف پائیک ریور کہہ دیں تو ہر شخص سمجھ جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا لفظ ہے جو غم، غصے اور نا حل شدہ انصاف کا وزن اپنے اندر اٹھائے ہوئے ہے۔

اس فلم کو بنانے کی ترغیب انہیں دو سادہ عورتوں کی غیر معمولی جدوجہد کی کہانی سے ملی، جو اپنے شوہر اور بیٹے کو کھو چکی تھیں اور پھر جواب دہی کے لیے ایک طویل جنگ لڑی۔ رابرٹ کے مطابق ان عورتوں کی دوستی اور ان کا حوصلہ ہی فلم کا مرکزی جوہر بن گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس حقیقت کو پردے پر پیش کرنے کے لیے غیر معمولی جذباتی سچائی کی ضرورت تھی۔ اکثر اصل متاثرہ خواتین شوٹنگ کے دوران سیٹ پر موجود ہوتی تھیں، جس سے اداکاروں کی ذمہ داری بہت بڑھ جاتی تھی۔ رابرٹ نے اس منظر کو یاد کیا جس میں خاندانوں کو بتایا جاتا ہے کہ ان کے پیارے اب اس دنیا میں نہیں رہے(ان کے پیارے وفات پا چکے ہیں )۔ منظر کی شوٹنگ سے پہلے اصل خاندانوں کے لوگوں نے اپنی یادیں شیئر کیں اور سب کی آنکھیں بھر آئیں۔ اس کے بعد فلمایا گیا منظر اتنا ہی شدت سے بھرپور تھا کہ بعد میں خاندانوں نے بتایا کہ واقعی سب کچھ بالکل ایسا ہی ہوا تھا۔

رابرٹ نے ایک حیرت انگیز انسانی تبدیلی کے گواہ ہونے کی بات بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ پہلی بار ان عورتوں سے ملے تو وہ غم میں ڈوبی ہوئی تھیں اور یوں لگتا تھا کہ شاید وہ کبھی اس صدمے سے نکل نہ سکیں۔ مگر جیسے ہی انہوں نے انصاف کے لیے اپنی جدوجہد شروع کی، وہ آہستہ آہستہ روشنی کی طرف بڑھتی گئیں اور پھول کی طرح کھلتی چلی گئیں۔ آج اس فلم نے ان کی آواز پورے ملک میں بلند کر دی ہے، اور جو تالیاں بجیں وہ صرف فلم کے لیے نہیں بلکہ ان عورتوں کے لیے بھی تھیں جن کے حوصلے نے ایک پوری قوم کو بدلنے میں مدد کی۔

فلم کے بارے میں

 

1۔دی تال پالو

دی تال پالو ڈون مانوئل کی دل کو چھو لینے والی کہانی ہے۔ وہ ایک ریٹائرڈ دادا ہیں جو اپنی 9 سالہ پوتی آئیرین کی قانونی تحویل حاصل کرتے ہیں جب  آئیرین کی ماں اپنے شوہر کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد کا شکار ہوتی ہے۔ ڈون مانوئل کے لیے یہ فیصلہ ان کی روزمرہ زندگی میں ایک ڈرامائی تبدیلی کا آغاز ثابت ہوتا ہے۔ بے شمار مشکلات کے باوجود وہ اور آئیرین ایک گہرا اور محبت بھرا خاندانی رشتہ قائم کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، اور اسی دوران مانوئل میں صحت سے متعلق مسئلے کے ابتدائی آثار نمودار ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

پائیک ریور

نیوزی لینڈ میں 2010 میں ہونے والے پائیک ریور مائن دھماکے کی پس منظر میں، جس میں 29 مزدور ہلاک ہوئے، فلم پائیک ریور دوستی اور انصاف کی ایک طاقتور اور سچی کہانی ہے۔ اینا اوسبورن اور سونیا راک ہاؤس نقصان کے باوجود متحد ہیں اور کان کنی کے مالکان، سرکاری غفلت اور قانونی رکاوٹوں کے خلاف جدوجہد کر رہی ہیں۔ ان کا غیر متزلزل عزم انتظامی ناکامیوں اور خیانت کو بے نقاب کرتا ہے اور غم کو فعال جدوجہد میں بدل دیتا ہے۔ جب وہ جوابدہی کا مطالبہ کرتی ہیں اور اپنے پیاروں کی واپسی کے لیے آواز بلند کرتی ہیں، تو ان کا حوصلہ پورے ملک کے لیے تحریک اور متاثر کن مثال بن جاتا ہے۔

آئی ایف ایف آئی کے بارے میں

1952 میں شروع ہونے والا بھارتی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) جنوبی ایشیا کے سب سے پرانے اور سب سے بڑے سینما تہوار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ فیسٹیول نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومتِ ہند، اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی)، حکومتِ ریاست گوا کے اشتراک سے منعقد ہوتا ہے اور ایک عالمی سینمایی مرکز کے طور پر ترقی کر چکا ہے، جہاں بحال شدہ کلاسکس اور نئے تجربات کا امتزاج ہوتا ہے، اور بڑے فنکار پہلی بار یہاں آنے والے لوگوں کے ساتھ اپنے خیالات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ آئی ایف ایف آئی کو حقیقی معنوں میں منفرد بنانے والا اس کا متحرک ماحول ہے، جہاں بین الاقوامی مقابلے، ثقافتی مظاہرے، ماسٹر کلاسز، خراجِ عقیدت اور اعلیٰ توانائی سے بھرپور فلم مارکیٹ شامل ہیں، جہاں خیالات اور تعاون کو پرواز ملتی ہے۔یہ فیسٹیول 20 سے 28 نومبر تک گووا کی ساحلی خوبصورتی کے درمیان منعقد ہوتا ہے، اور اس کا 56واں ایڈیشن زبانوں، اصناف، اختراعوں اور آوازوں کے ایک چمکدار رنگین امتزاج کا وعدہ کرتا ہے، جو عالمی سطح پر بھارت کی تخلیقی صلاحیتوں کا ایک جامع جشن ہے۔

مکمل پریس کانفرنس یہاں دیکھیں:

مزید معلومات کے لیے ، کلک کریں:

آئی ایف ایف آئی ویب سائٹ: https://www.iffigoa.org /

پی آئی بی کی آئی ایف ایف آئی  مائیکرو سائٹ https://www.pib.gov.in/iffi/56 /

پی آئی پی آئی ایف ایف آئی ووڈ براڈکاسٹ

چینلhttps://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F

ایکس ہینڈل  @IFFIGoa, @PIB_India, @PIB_Panaji

******

UR-1695

(ش ح۔   ش آ۔ش ب ن)


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2025, #AnythingForFilms and #FilmsKeLiyeKuchBhi. Tag us @pib_goa on Instagram, and we'll help spread your passion! For journalists, bloggers, and vloggers wanting to connect with filmmakers for interviews/interactions, reach out to us at iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


रिलीज़ आईडी: 2193428   |   Visitor Counter: 6

इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Gujarati , Telugu , Kannada