صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

گرو تیغ بہادر جی کے ’یوم شہادت‘ کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کا پیغام

Posted On: 23 NOV 2025 4:09PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے گرو تیغ بہادر کے ’یوم شہادت‘ کے موقع پر  اپنے پیغام میں کہا ہے:-

’’ میں گرو تیغ بہادر جی کو ان کے 350 ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔

گرو تیغ بہادر جی نے صداقت، انسانیت اور سچائی کے نظریات کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کی۔

ان کی بہادری، قربانی اور بے لوث خدمات ہر ایک کے لیے مشعل راہ ہیں۔ ان کی تعلیمات ہمیں عزم اور حوصلے کے ساتھ انصاف کی راہ پر آگے بڑھنے کی ترغیب فراہم کرتی ہیں۔

آئیے ہم ان کی اقدار کو اپنی زندگیوں میں شامل کریں اور اپنے ملک میں ہم آہنگی اور اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے کام کریں۔‘‘

صدر جمہوریہ کا پیغام ملاحظہ کرنے کے لیے براہِ کرم یہاں کلک کریں-

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن- ع ر)

U.No:1677


(Release ID: 2193188) Visitor Counter : 12