وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے چار لیبر کوڈز کے نفاذ کا خیر مقدم کیا
یہ آزادی کے بعدسب سے جامع اور آگے بڑھنے والے محنت کشوں پر مبنی اصلاحات میں سے ایک ہے اور اس سےکاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ حاصل ہوگا: وزیر اعظم
یہ کوڈز عالمی سطح پر سماجی تحفظ کیلئے ایک مضبوط بنیاد کے طور پر کام کریں گے: وزیر اعظم
اس سے مستقبل پر مبنی کام کاج کے طور طریقوں کیلئےایک ایسا نظام تیار ہوگا،جو کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کرے گا اور ہندوستان کی اقتصادی ترقی کو مضبوط کرے گا: وزیر اعظم
ان اصلاحات سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ، کام کاج کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور وکست بھارت کی سمت ہمارے سفر میں تیزی آئے گی: وزیر اعظم
Posted On:
21 NOV 2025 5:00PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چار لیبر کوڈز کے نفاذ کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے آزادی کے بعد سےاب تک کی سب سے جامع اور محنت کشوں پر مبنی ترقی پسند اصلاحات میں سے ایک قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اصلاحات تعمیل کو نمایاں طور پر آسان بناتے ہوئے اور‘کاروبار میں آسانی’ کو فروغ دیتے ہوئے کارکنوں کو بہت زیادہ بااختیار بناتی ہیں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ چار لیبر کوڈ عالمگیر سماجی تحفظ ، کم سے کم اور بروقت اجرت کی ادائیگی ، محفوظ کام کی جگہوں اور لوگوں ، خاص طور پر ناری شکتی اور یووا شکتی کے لیے معاوضے کے مواقع کے لئے ایک مضبوط بنیاد کے طور پر کام کریں گے ۔
جناب مودی نے مزید کہا کہ یہ اصلاحات مستقبل کے لیے تیار ماحولیاتی نظام کی تعمیر کریں گی جو کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی اور ہندوستان کی اقتصادی ترقی کو مضبوط کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ، پیداواریت میں اضافہ ہوگا اور وکست بھارت کی سمت ملک کا سفر تیز ہوگا ۔
ایکس پر کئے گئے سلسلے وارپوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ:
‘‘شرمیو جیئتے!
آج ہماری حکومت نے چار لیبر کوڈز کو نافذ کر دیا ہے ۔ یہ آزادی کے بعد سے سب سے جامع اور محنت کشوں پر مبنی ترقی پسند اصلاحات میں سے ایک ہے ۔ یہ ہمارے کارکنوں کو بھرپور اختیار فراہم کرتا ہے۔ یہ تعمیل کو نمایاں طور پر آسان بناتا ہے اور ‘کاروبار میں آسانی’ کو فروغ دیتا ہے ۔
#شرمیو جیئتے
https://www.pib.gov.in/PressReleseDetailm.aspx?PRID=2192463
یہ قوانین عالمگیر سطح پرسماجی تحفظ ،اجرت کی کم از کم اور بروقت ادائیگی ، محفوظ کام کی جگہوں اور ہمارے لوگوں ، خاص طور پر ناری شکتی اور یووا شکتی کے لیے سودمند مواقع کیلئے ایک مضبوط بنیاد کے طور پر کام کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ مستقبل کے لیے تیار ماحولیاتی نظام قائم کرے گا جو کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کرے گا اور ہندوستان کی اقتصادی ترقی کو مضبوط کرے گا ۔ ان اصلاحات سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ، پیداواریت میں اضافہ ہوگا اور وکست بھارت کی سمت ہمارے سفر میں تیزی آئے گی ۔
‘‘شریمو جیتے!
آج میرے محنت کش بھائی اور بہنوں کیلئے ایک تاریخی دن ہے۔ ہماری حکومت نے چار لیبر ضابطے نافذ کئے ہیں۔ آزادی کے بعدیہ مزدوروں کے مفاد میں کی گئی سب سے بڑی اصلاحات ہے۔ یہ ملک کے کارکنوں کو بہت زیادہ بااختیار بنائے گا۔ اس سے ضوابط کی تعمیل بہت آسان ہو جائے گی اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بھی فروغ ملے گا۔
#شریمو جیتے!
https://www.pib.gov.in/PressReleseDetailm.aspx?PRID=2192463
‘‘یہ ضابطے ہمارے مزدور بھائی اور بہنوں کیلئے سماجی تحفظ، بروقت اجرت اور ایک محفوظ کام کی جگہ کو یقینی بنائیں گے۔ یہ بہتر اور زیادہ منافع بخش مواقع کیلئے مضبوط بنیاد بھی تیار کریں گے۔ ہماری مائیں، بہنیں اور نوجوان ساتھی خاص طور پر ان سے مستفید ہوں گے۔’’
‘‘ان اصلاحات کے ذریعے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام تیار ہوگا ،جو مستقبل میں ہمارے کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کرے گا اور بھارت کی اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی۔ اس سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی سمت ہمارے سفر میں تیزی آئے گی۔’’
***
ش ح۔ ک ا۔ ن ع
U.NO.1608
(Release ID: 2192608)
Visitor Counter : 12