وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے کاشی ایم پی اسپورٹس مقابلے کے فاتحین اور حصہ لینے والوں کو مبارکباد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 NOV 2025 2:22PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کاشی ایم پی اسپورٹس مقابلے کے تمام فاتحین اور شرکاء کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ نوجوان شرکاء کی توانائی اور جوش و جذبہ واقعی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی کارکردگی کے ذریعے غیر معمولی صلاحیت اور مہارت کا مظاہرہ کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا :
‘‘کاشی ایم پی سپورٹس مقابلے کے تمام فاتحین اور شرکاء کو میری دلی مبارکباد اور نیک خواہشات! نوجوان شرکاء کا جوش و خروش قابل دید تھا۔ انہوں نے اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔’’
*********
ش ح۔ش م ۔م الف
U. No-1588
(ریلیز آئی ڈی: 2192468)
وزیٹر کاؤنٹر : 33
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam