زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے ممبئی میں ایشیائی بیج کانگریس 2025 کا افتتاح کیا
جناب چوہان نے نجی شعبے سے کہا کہ وہ بیجوں سے متعلق امور پر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے
جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ قصوروار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ساتھ ہی بیجوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے اور معیار سے متعلق شکایات کو حل کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے
حکومت اگلے بجٹ اجلاس میں بیجوں اور کیڑوں مار ادویات سے متعلق ایک نیا قانون لانے پر غور کر رہی ہے
مرکزی وزیر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے ساتھی پورٹل میں لاگ ان کریں اور اس کی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں
ایشیائی بیج سیڈ کانگریس 2025 کا لوگو بھی جاری کیا گیا
Posted On:
17 NOV 2025 4:12PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے آج ممبئی میں ایشیائی بیج کانگریس 2025 کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران ایشیائی بیج کانگریس 2025 کا لوگو بھی جاری کیا گیا اور اس سال کے کانگریس کا موضوع ہے: "معیاری بیجوں کے ذریعے خوشحالی کے بیج بونا ۔"
اپنی افتتاحی تقریر میں مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ حکومت کے بنیادی مقاصد میں ملک میں خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا، عوام کو غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرنا اور یہ یقینی بنانا ہے کہ کاشتکاری کسانوں کے لیے منافع بخش کاروبار بنی رہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت نے فی ہیکٹر فیصلوں کی پیداوار بڑھانے، کسانوں کو اچھے بیج فراہم کرنے اور پیداوار کے اخراجات کم کرنے کے ہدف پر توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے کسانوں کی پیداوار کے لیے منصفانہ قیمتیں یقینی بنانے، ضرورت پڑنے پر انہیں معاوضہ فراہم کرنے اور کاشتکاری کے طور طریقوں میں تنوع لانے پر توجہ دینے کو اعلیٰ ترجیح دی ہے۔
جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل (آئی سی اے آر) اور مختلف ریاستی ادارے حیاتیاتی طور پر مضبوط فصلوں کی اقسام اور ماحولیاتی تبدیلی کو برداشت کرنے والی فصلوں کی اقسام تیار کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، تاکہ غذائی قلت کے سنگین مسئلے پر قابو پایا جا سکے۔ مرکزی وزیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ معیار کے بیجوں کو تیار کرنے کے لیے نجی شعبے کے تعاون کے ساتھ ساتھ سرکاری شعبے کے اداروں کی بھی شراکت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی زرعی شعبے کے لیے نجی شعبے سے آنے والے بیج مہنگے ہیں اور چونکہ ہمارے زیادہ تر کسان پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں،لہذا وہ ان بیجوں کی خریداری کی استطاعت نہیں رکھ سکتے۔ اس لیے انہوں نے نجی شعبے سے اپیل کی کہ بیجوں کی قیمتوں میں کمی لائیں اور زیادہ قابلِ استطاعت بنائیں۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ اگر کسانوں کو ایسے بیج دستیاب کرائے جائیں جنہیں ہر سال تبدیل کرنے کی ضرورت نہ ہو تو ہمارے زرعی طبقے کے ایک بڑے مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کمپنیوں کو ہدایت دی کہ وہ کم یا بالکل نہ ہونے والی کشت کی صلاحیت والے ناقص معیار کے بیجوں کے مسئلے کو حل کریں اور قصور وار افراد کے خلاف کارروائی کریں۔
جناب شیوراج سنگھ چوہان نے زرعی شعبے کے متعلقہ فریقوں سے اپیل کی کہ وہ مرکزی وزارت زراعت و کسان بہبود کے ذریعے شروع کیے گئے ساتھی پورٹل میں لاگ ان کریں اور اس پورٹل پر دستیاب سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کو برداشت کرنے والی فصلوں کی اقسام کی ترقی وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے ملک میں 15 زرعی-ماحولیاتی زون ہیں، لہٰذا ہمیں ایسی اقسام تیار کرنے کی ضرورت ہے جو خشک سالی، گرمی اور کیڑوں مار ادویات کو برداشت کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ جینوم ایڈیٹنگ کی جدید تکنیک استعمال کرتے ہوئے دو چاول کی اقسام تیار کی گئی ہیں، جو کم پانی استعمال کرتے ہوئے پیداوار کو 19 سے 40 فیصد تک بڑھائیں گی اور کاربن کے اخراج کو بھی کم کریں گی۔
بیج پیدا کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ جُو اور دیگر موٹے اناج کے شعبے میں مزید تحقیق اور ترقی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نجی کمپنیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مسائل حکومت کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے کمپنیوں سے کہا کہ نئے بیجوں کو مارکیٹ تک پہنچانے میں لگنے والے وقت کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے، اور انہوں نے اس بیجوں کی جانچ کے لیے درکار وقت کو کم کرنے کی کوشش کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جانچ کی لاگت زیادہ ہے، اور حکومت اس سلسلے میں نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
بیجوں سے متعلق غلط اقدامات کرنے والوں اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے لیے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے، انہوں نے حکومت اور نجی شعبے سے کہا کہ ایسے افراد کو روکنے کے لیے سخت کارروائی کی جائے۔
جناب این پربھاکر راؤ، چیئرمین نیشنل سیڈ ایسوسی ایشن آف انڈیا (این ایس اے آئی) نے کہا کہ ایشیائی بیج کانگریس 2025 بیجوں کے شعبے میں جدید تبدیلیوں اور مسائل کے حل کے لیے ایک نہایت اہم قدم ہے۔ جناب اجے رانا، چیئرمین فیڈریشن آف سیڈ انڈسٹری آف انڈیا (ایف ایس آئی آئی)، اور جناب ٹیکے واہ کوہ، صدر ایشیا اینڈ پیسیفک سیڈ ایسوسی ایشن (اے پی ایس اے)، اس کانگریس کے مشترکہ صدر ہیں۔
اس موقع پر بایوٹیکنالوجسٹ اور جینیٹیسٹ جناب ترلوجن موہاپاترا کو عوامی شعبے میں بیجوں کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔
ایشیائی بیج کانگریس 2025، جو 17 سے 21 نومبر 2025 تک منعقد ہوگی، میں کئی معلوماتی اجلاسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ کانگریس کے پہلے دن آج ورکشاپ منعقد کی گئی، اور سالانہ عام اجلاس 20 نومبر 2025 کو ہوگا۔
********
(ش ح ۔م ع۔ خ م(
U. No. 1370
(Release ID: 2190907)
Visitor Counter : 13