وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے گجرات کے ڈیڈیاپاڑا میں دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کی پیدائش کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام کی اہم جھلکیاں ساجھا کیں

Posted On: 15 NOV 2025 10:23PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے ڈیڈیاپاڑا میں  دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کی پیدائش کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام کی جھلکیاں ساجھا کیں۔

ایکس پر علیحدہ علیحدہ پوسٹوں میں، جناب مودی نے کہا؛

’’مجھے گجرات کے ڈیڈیاپاڑا میں آج بھگوان برسا منڈا جی کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے  فخر محسوس ہو رہا ہے۔‘‘

’’جن جاتیہ دیوس کے پرمسرت موقع پر، گجرات میں پورے ملک سے قبائلی ورثے کی نمائش کرنے والی متحرک ثقافتی پرفارمنس نے سبھی کو مسحور کر دیا۔‘‘

’’ آج ڈیڈیاپاڑا میں، مجھے قبائلی برادری کے بچوں کی قابل رسائی اور محفوظ تعلیم کے لیے بھگوان برسا منڈا ٹرائبل ٹرانسپورٹ بسوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ ‘‘

’’ گجرات کے ڈیڈیاپاڑا کے ترقیاتی پروگرام میں بڑی تعداد میں آئے میرے بھائی بہنوں کا جوش و جذبہ بتاتا ہے کہ وہ جن جاتیہ سماج کےلیے ہماری فلاحی اسکیموں سے کتنے خوش ہیں۔‘‘

’’بھگوان رام سے جڑے ہمارے قبائلی معاشرے کو کانگریس نے ان کے حال پر چھوڑ دیا تھا۔ وہیں، این ڈی اے حکومت تعلیم، صحت، رہائش اور کنکٹیوٹی جیسی سہولتوں کے ساتھ ان کی زندگی آسان بنانے میں مسلسل کام کر رہی ہے۔‘‘

’’میں نے بھگوان برسا منڈا جی کے گاؤں کی مٹی کو ماتھے پر لگاکر اپنے قبائلی بھائی بہنوں کی فلاح و بہبود کاعزم کیا ہے۔ پی ایم – جن من یوجنا اور دھرتی آباجن جاتیہ گرام اُتکرش جیسی مہمات اسی عزم کو پورا کر رہی ہیں۔‘‘

’’اپنے قبائلی بھائی بہنوں کے معیار حیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہم ان سے جڑے ہر پہلو کو مدنظر رکھ کر کام کر رہے ہیں۔ اس کی ایک نہیں، متعدد مثالیں ہیں۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن- ع ر)

U.No:1323


(Release ID: 2190481) Visitor Counter : 7