امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

منشیات کے خلاف مودی حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ایک بڑی کارروائی میں این سی بی اور راجستھان پولیس کے ذریعہ ریاست کے ضلع سیروہی کے ایک دور دراز گاؤں میں قائم خفیہ لیبارٹری کا پردہ فاش


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں حکومت ہند منشیات سے پاک بھارت بنانے کے لیے منشیات کے نیٹ ورکس کے خلاف سخت ترین کارروائی

تقریباً 40 کروڑ روپے کی مالیت والے سینکڑوں کلو کیمیائی مادّے ضبط، سرغنہ سمیت 5 افراد گرفتار

این سی بی نے ضلع سطح کے ماہانہ این کورڈ اجلاس کے ذریعے ضلع پولیس کو حساس بنایا

ملک بھر کے اضلاع کی پولیس کے ساتھ خفیہ لیبارٹریوں سے متعلق ریڈ فلیگ انڈیکیٹرز بھی این سی بی نے شیئر کیے

یہ کارروائی راجستھان پولیس اور این سی بی کے درمیان مضبوط اشتراکِ عمل کی ایک نمایاں مثال ہے جو منشیات کے خلاف جنگ میں اہم سنگِ میل ہے

Posted On: 15 NOV 2025 4:05PM by PIB Delhi

منشیات کے خلاف مودی حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ایک بڑی کامیابی میں این سی بی (نارکوٹکس کنٹرول بیورو) اور راجستھان پولیس نے راجستھان کے ضلع سیروہی کے ایک دور دراز گاؤں میں قائم ایک خفیہ لیبارٹری کو بے نقاب کیا ہے۔ سینکڑوں کلو کیمیکلز ضبط کیے گئے ہیں جو تقریباً 100 کلو میفیڈرون تیار کرنے کے لیے کافی تھے، جس کی اندازاً 40 کروڑ روپے اسٹریٹ ویلیو بنتی ہے۔ ماسٹر مائنڈ سمیت 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میفیڈرون کا استعمال راجستھان، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں سائیکوٹروپک ڈرگ کے طور پر تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001089Z.jpg

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیرِ داخلہ و وزیر برائے کوآپریشن جناب امت شاہ کی رہنمائی میں حکومتِ ہند منشیات کے اسمگلروں اور ڈرگ کارٹیل کے خلاف سخت ترین کارروائی کر رہی ہے تاکہ ’’منشیات سے پاک بھارت‘‘ کا مقصد حاصل کیا جا سکے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ماہانہ ضلعی سطح کے این کورڈ (این سی او آر ڈی) اجلاسوں کے طریقۂ کار کا استعمال کرتے ہوئے ضلع پولیس خاص طور پر راجستھان میں اس مسئلے کے بارے میں حساس کیا۔ ریاستی پولیس کو اس بات سے آگاہ کیا گیا کہ اگر کسی غیر معمولی جگہ پر کیمیکل سے بھرے ڈرم یا لیب کا ساز و سامان نظر آئے تو فوراً مقامی این سی بی کے دفتر کو اطلاع دیں، کیونکہ ایسے مقامات مصنوعی منشیات جیسے میفیڈرون تیار کرنے کی خفیہ لیبارٹری ہو سکتے ہیں۔ این سی بی نے ملک بھر کے اضلاع میں پولیس کے ساتھ خفیہ لیبارٹریوں کی موجودگی سے متعلق ریڈ فلیگ اشارے بھی شیئر کیے۔ ان اشاروں میں کھڑکیوں کا ڈھکا ہوا یا کالا کیا جانا، ضرورت سے زیادہ وینٹیلیشن یا ڈکٹ لگانا، دیواروں یا فرش پر دھات کے زنگ یا کیمیکل کے داغ کے نشانات، عمارتیں یا شیڈ جو پہلے رہائشی تھے مگر اب لیب کے طور پر استعمال ہو رہے ہوں، غیر معمولی جگہوں پر کیمیکلز یا آلات کا ذخیرہ ہونا وغیرہ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B3Q8.jpg

ایک ایسے ہی معاملے میں 06.11.2025 کو راجستھان کے ضلع سیروہی کے گاؤں دھانترائی کے ایک دور دراز فارم ہاؤس میں سیروہی پولیس نے کیمیکلز سے بھرے ڈرم اور پیکٹ، ساتھ ہی لیب کا ساز و سامان برآمد کیا۔ پولیس نے فوری طور پر یہ معلومات این سی بی جودھپور کے ساتھ شیئر کیں، جس کے بعد این سی بی کے افسران فوراً موقع پر پہنچے اور وہاں ایک خفیہ لیب کے واضح شواہد ملے۔ سینکڑوں کلوگرام کیمیکلز برآمد ہوئے جو تقریباً 100 کلوگرام میفیڈرون تیار کرنے کے لیے کافی تھے، جس کی اندازاً اسٹریٹ قیمت 40 کروڑ روپے بنتی ہے۔ نیشنل فارِنسک سائنس یونیورسٹی (این ایف ایس یو) گاندھی نگر کی ٹیم کو معائنے کے لیے بلایا گیا، جنہوں نے موقع سے برآمد شدہ لیب کے سامان میں استعمال ہونے والے پری کرسرز (ابتدائی کیمیکلز) کی موجودگی کی تصدیق کی۔

معاملے کی تفتیش کے دوران لیب چلانے کے پیچھے موجود اہم کرداروں کی شناخت کی گئی اور این سی بی جودھپور نے راجستھان پولیس کی مدد سے راجستھان اور گجرات کے مختلف حصوں سے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ سرغنہ ولا رام ولد ضلع جالور، راجستھان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ اس سے پوچھ گچھ میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ گریجویٹ ہے اور مختلف امتحانات، جن میں سول سروسز امتحان بھی شامل ہے، میں ناکامی کے بعد اس نے جلدی پیسہ کمانے کی غرض سے میفیڈرون بنانے کے کاروبار میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

اس نے بالٹورا ضلع کے اپنے ساتھی بھورا رام ساکن دھانترائی گاؤں کے نام پر فارم ہاؤس لیز پر لیا۔ ولا رام نے اپنے گروہ کے دیگر افراد سے رابطے کے لیے ورچول سم کارڈ استعمال کیے اور منشیات تیار کرنے کا طریقہ جاننے کے لیے ڈارک نیٹ کا سہارا لیا۔ اس نے کیمیکلز اور لیب کا سامان انکلیشور، گجرات سے منگایا۔ وہ میفیڈرون اسمگلنگ کے سی بی این کے ایک کیس میں بھی مطلوب تھا۔

کیمیکلز اور ساز و سامان کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ تفتیش میں یہ بھی معلوم ہوا کہ انہوں نے 8 کلوگرام میفیڈرون تیار کیا تھا، جس میں سے 2 کلوگرام کو سی بی این نے 28.10.2025 کو ان کے ایک ساتھی سے برآمد کیا تھا۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VTY6.png

منشیات کے خلاف جدوجہد میں راجستھان کی پولیس اور این سی بی کے باہمی تعاون کی یہ ایک اہم مثال ہے، جہاں دونوں اداروں نے مشترکہ طور پر تلاشی اور تفتیش انجام دی، جس کے نتیجے میں صرف پانچ دن کے اندر ضلع سیروہی کے ایک دور دراز گاؤں میں قائم خفیہ لیب اور اس کے پیچھے کام کرنے والے گروہ کو بے نقاب کیا گیا۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ اگر کسی جگہ خفیہ طور پر کیمیکلز یا لیب کا سامان استعمال ہوتے ہوئے کوئی مشکوک سرگرمی نظر آئے تو فوری طور پر مقامی پولیس یا این سی بی کو مانس‘ ہیلپ لائن نمبر 1933 پر اطلاع دیں، کیونکہ ایسے مقامات پر مصنوعی منشیات تیار کی جا سکتی ہیں۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1311


(Release ID: 2190340) Visitor Counter : 10