PIB Headquarters
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرانکس ڈیولپمنٹ فنڈ


دو سو ستّاون اعشاریہ سات سات کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ اس فنڈ نے ملک بھر میں 128 اسٹارٹ اَپس کی معاونت کی ہے

Posted On: 15 NOV 2025 10:25AM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035L0S.png

 

تعارف

گزشتہ چند برسوں میں بھارت کے الیکٹرانکس شعبے نے غیر معمولی تبدیلی دیکھی ہے جو حکومتی اقدامات اور صنعتی اصلاحات کی ایک سلسلہ وار کوششوں کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔ ملک تیزی سے الیکٹرانکس ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کا عالمی مرکز بنتا جا رہا ہے۔ ایک  ایسا شعبہ جو تیز رفتار تکنیکی تبدیلی اور اختراع کی خصوصیات رکھتا ہے۔

اس رفتار کو مزید مضبوط بنانے اور ایک مضبوط اختراعی نظام کی پرورش کے لیے حکومتِ ہند نے 15 فروری 2016 کو الیکٹرانکس ڈیولپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف) کا آغاز کیا۔ اس فنڈ کا مقصد الیکٹرانکس، نینو الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تحقیق، ترقی اور صنعت کاری کو فروغ دینا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004RQ8U.png

ای ڈی ایف ایک فنڈ آف فنڈز کے طور پر کام کرتا ہے، جسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ پیشہ ورانہ طور پر منتظم ’’ڈاٹر فنڈز‘‘ میں سرمایہ کاری کرے، جیسے کہ ابتدائی مرحلے کے اینجل فنڈز اور وینچر فنڈز۔ یہ ڈاٹر فنڈز آگے چل کر اُن اسٹارٹ اَپس اور کمپنیوں کو رسک کیپیٹل فراہم کرتے ہیں جو نئی ٹیکنالوجیز تیار کر رہی ہوتی ہیں۔ اس طرح ای ڈی ایف نے ملک میں ایک خود انحصار الیکٹرانکس ماحولیاتی نظام (ایکو سسٹم) تشکیل دینے میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔ ایک ایسا نظام جو اختراع، پروڈکٹ ڈیزائن اور دانشورانہ املاک کی تیاری کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

مقاصد اور حکمت عملی کے اہداف

ای ڈی ایف کو بھارت کے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اختراع اور تحقیق کے لیے مضبوط بنیاد قائم کرنے کے مقصد سے تشکیل دیا گیا ہے۔ اس کا بنیادی ہدف ایسے فنڈز کی معاونت کرنا ہے جو اُن اسٹارٹ اَپس اور کمپنیوں کو رسک کیپیٹل فراہم کرتے ہیں جو جدید ترین ٹیکنالوجیز کی تیاری میں مصروف ہیں، تاکہ مجموعی ایکو سسٹم مزید مستحکم ہو اور ملک میں تکنیکی ترقی کا عمل تیز رفتار ہو سکے۔

اہم مقاصد میں شامل ہیں:

  • اختراع اور تحقیق و ترقی کو فروغ دینا: الیکٹرانکس، نینو الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تحقیق و ترقی کو فروغ دینا اور مارکیٹ سے متعلق اور صنعت کی قیادت میں ہونے والی اختراع کی معاونت کرنا۔
  • ڈاٹر فنڈز کی مدد کرنا: ایسے پیشہ ورانہ طور پر منتظم ڈاٹر فنڈز میں سرمایہ کاری کرنا، جیسے ابتدائی مرحلے کے اینجل اور وینچر فنڈز، جو آگے چل کر اسٹارٹ اَپس اور ٹیکنالوجی وینچرز کو سرمایہ فراہم کرتے ہیں۔
  • پروڈکٹ اور ٹیکنالوجی کی ترقی کی حوصلہ افزائی: ایسی کمپنیوں کی مدد کر کے صنعت کاری کو فروغ دینا جو ملک کے اندر نئے مصنوعات، طریقۂ کار، اور ٹیکنالوجیز تیار کر رہی ہوں۔
  • مقامی ڈیزائن کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنا: ای ایس ڈی ایم (الیکٹرانکس سسٹم ڈیزائن اینڈ مینوفیکچرنگ) سیکٹر میں بھارت کی مقامی ڈیزائن اور ترقی کی صلاحیتوں کو بڑھانا۔
  • قومی سطح پر دانشورانہ املاک کا ذخیرہ تیار کرنا: اہم تکنیکی شعبوں میں مضبوط آئی پی کی بنیاد قائم کرنا اور بھارت میں اختراع کی ملکیت کو فروغ دینا۔
  • تزویراتی حصولیابیوں میں سہولت دینا: ایسی غیر ملکی ٹیکنالوجیز اور کمپنیوں کے حصول کو ممکن بنانا، جن سے متعلق مصنوعات بڑی تعداد میں درآمد کی جاتی ہیں، تاکہ خود انحصاری کو بڑھایا جا سکے اور درآمد پر انحصار کم ہو۔

 

فنڈ کی اہم عملی خصوصیات

الیکٹرانکس ڈیولپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف) ایک لچک دار اور پیشہ ورانہ طور پر منظم ڈھانچے کے ذریعے کام کرتا ہے، جس کا مقصد الیکٹرانکس اور آئی ٹی شعبوں میں مؤثر سرمایہ کاری اور اختراع کو فروغ دینا ہے۔ اس کا طریقۂ کار شفافیت، مارکیٹ کی ضروریات کے فوری ردعمل اور فنڈز کی حکمتِ عملی کے ساتھ تقسیم کو یقینی بناتا ہے۔

Text Box: Operational Framework at a GlanceAnchor Investor: Ministry of Electronics and Information Technology (MeitY), Government of IndiaTrustee and Settlor/Sponsor: Canara Bank a premier Public Sector BankInvestment Manager: Canbank Venture Capital Funds Ltd. (CVCFL) — a 100% subsidiary of Canara Bank.

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006VC60.jpg

اس اسکیم کے تحت معاونت حاصل کرنے والے ہر ڈاٹر فنڈ کے لیے ضروری ہے کہ وہ بھارت میں رجسٹرڈ ہو اور تمام متعلقہ قوانین و ضوابط کی پاسداری کرے، جن میں سیبی (متبادل سرمایہ کاری فنڈز) ضوابط 2012  کے تحت زمرہ اولیا زمرہ دوم اے آئی ایف ایس کے تقاضے بھی شامل ہیں۔ اس سے یہ یقینی بنتا ہے کہ تمام شریک فنڈز واضح ضابطہ جاتی ڈھانچے کے اندر کام کریں اور ساتھ ہی ای ڈی ایف کے وسیع مقاصد جیسے تحقیق، صنعت کاری، اور تکنیکی ترقی کا فروغ کے مطابق رہیں۔

 

اہم خصوصیات:

  • ای ڈی ایف ڈاٹر فنڈز میں غیر خصوصی بنیاد پر شامل ہوتا ہے، جس سے صنعت بھر میں وسیع تعاون اور شمولیت ممکن ہوتی ہے۔
  • ڈاٹر فنڈ کے کل سرمائے میں ای ڈی ایف کا حصہ مارکیٹ کی ضروریات اور انویسٹمنٹ مینیجر کی اس صلاحیت کی بنیاد پر طے کیا جاتا ہے کہ وہ فنڈ کو ای ڈی ایف کی پالیسی ہدایات کے مطابق چلا سکے۔
  • ای ڈی ایف عام طور پر ہر ڈاٹر فنڈ میں اقلیتی شراکت داری برقرار رکھتا ہے تاکہ نجی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو اور پیشہ ورانہ فنڈ مینجمنٹ کو فروغ ملے۔
  • ڈاٹر فنڈز کے انویسٹمنٹ مینیجرز کو لچک اور خود مختاری دی جاتی ہے تاکہ وہ سرمایہ جمع کرسکیں، سرمایہ کاری کرسکیں اور اپنے پورٹ فولیو کی کارکردگی کی نگرانی کر سکیں۔
  • ای ڈی ایف کی شمولیت الیکٹرانکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ایکو سسٹمز کی پوری ویلیو چین میں دستیاب ہے، جس سے شعبے کا جامع احاطہ ممکن ہوتا ہے۔
  • ڈاٹر فنڈز کا حتمی انتخاب انویسٹمنٹ مینیجر کی جانب سے تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد کیا جاتا ہے۔

کامیابیاں اور اثرات

الیکٹرانکس ڈیولپمنٹ فنڈ نے بھارت کے اختراعی ایکو سسٹم کی پرورش میں قابلِ ذکر پیش رفت کی ہے۔ ای ڈی ایف کو اپنے معاونین سے مجموعی طور پر 216.33  کروڑ روپے کی رقم موصول ہوئی ہے، جس میں سے 210.33 کروڑ روپے وزارتِ الیکٹرانکس و آئی ٹی کی جانب سے فراہم کیے گئے ہیں۔

اس فنڈ کے تحت جن اسٹارٹ اَپس کی مدد کی گئی ہے، وہ جدید ترین شعبوں میں کام کر رہی ہیں، جیسے:انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی)، روبوٹکس، ڈرونز، خودکار گاڑیاں، ہیلتھ ٹیک، سائبر سلامتی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مشین لرننگ (ایم ایل)۔

یہ شعبے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کی اختراع کے ایک ابھرتے ہوئے عالمی مرکز کے طور پر مستحکم کر رہے ہیں۔

فنڈ شدہ اسٹارٹ اپس کی کل تعداد

ڈاٹر فنڈ کی سرمایہ کاری (کروڑروپے)

ای ڈی ایف کی سرمایہ کاری کی رقم (کروڑروپے)

ڈاٹر فنڈ کا نام

نمبر شمار

17

63.64

15.82

یونیکورن انڈیا وینچرز ٹرسٹ

1

13

26.22

6.75

اروہا ٹیکنالوجی فنڈ-1

2

12

137.03

30.00

اینڈیا سیڈ کو-کری ایشن فنڈ

3

17

83.43

24.00

کارسمون فنڈ

4

15

186.53

15.00

پائی وینچرز فنڈ 1

5

19

185.54

43.15

یور نیسٹ انڈیا وی سی فنڈ II

6

18

425.7

97.75

وینچوریسٹ پرو ایکٹیو فنڈ-II

7

17

227.68

25.30

ایکسفینیٹی ٹیکنالوجی فنڈ سیریز II

8

128

1335.77

257.77

 

ٹوٹل

 

30 ستمبر 2025 تک کی صورتحال:

  • ای ڈی ایف 257.77 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری آٹھ ڈاٹر فنڈز میں کر چکا ہے۔
  • ان ڈاٹر فنڈز نے مزید 1,335.77 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری 128 اسٹارٹ اَپس اور وینچرز میں کی ہے۔
  • معاونت یافتہ اسٹارٹ اَپس نے 23,600 سے زائد ہائی ٹیکنالوجی ملازمتیں پیدا کی ہیں۔
  • مجموعی طور پر 368 دانشورانہ املاک (آئی پیز) ان اسٹارٹ اَپس نے تیار کی ہیں یا حاصل کی ہیں۔
  • 128 معاونت یافتہ اسٹارٹ اَپس میں سے ڈاٹر فنڈز 37 سرمایہ کاریوں سے کامیابی کے ساتھ باہر نکل چکے ہیں۔
  • ای ڈی ایف کو ایگزٹ اور جزوی ایگزٹ سے 173.88 کروڑ روپے کی مجموعی واپسی حاصل ہوئی ہے۔

اختتامیہ

الیکٹرانکس ڈیولپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف) بھارت کے ٹیکنالوجی اور اختراع کے منظرنامے کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سرمایہ کاری، اختراع کی حوصلہ افزائی اور جدید ہائی ٹیک ایکو نظام کی تشکیل کے ذریعے یہ فنڈ نہ صرف اسٹارٹ اَپس کو مضبوط بنا رہا ہے بلکہ ملک کی خود انحصاری، ٹیکنالوجی کی ترقی اور عالمی سطح پر مسابقتی برتری کے حصول میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ پیش رفت اس بات کی علامت ہے کہ بھارت مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی کے عالمی مرکز کے طور پر اپنی جگہ مزید مستحکم کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

الیکٹرانکس ڈیولپمنٹ فنڈ نے بھارت کے الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے شعبوں میں اختراع اور صنعت کاری کو فروغ دینے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ رسک کیپیٹل تک رسائی کو ممکن بنا کر اس فنڈ نے جدید ٹیکنالوجیوں پر کام کرنے والے اسٹارٹ اَپس کی معاونت کی ہے اور مقامی ڈیزائن و دانشورانہ املاک کی تیاری کو بڑھانے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ فنڈ کے شفاف اور پیشہ ورانہ طور پر منظم ڈھانچے نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور ملک میں ایک متحرک اور خود انحصار الیکٹرانکس ایکو نظام کی مضبوط بنیاد استوار کی ہے۔

حوالہ جات:

MEITY:

پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1299


(Release ID: 2190287) Visitor Counter : 11