وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی جی جی آئی کے دہلی حلقے کی اکائی نے 645 کروڑ روپے کی آئی ٹی سی دھوکہ دہی کرنے والے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا؛ اہم آپریٹر کو گرفتار کیا گیا

प्रविष्टि तिथि: 13 NOV 2025 6:46PM by PIB Delhi

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف جی ایس ٹی انٹیلی جنس (ڈی جی جی آئی)، دہلی زونل یونٹ، نے 229 ڈمی جی ایس ٹی-رجسٹرڈ فرموں کے ایک ویب کے ذریعے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) کے فراڈ سے فائدہ اٹھانے اور پاس کرنے کے ایک بڑے معاملے کا پردہ فاش کیا ہے، جو دہلی میں قائم سنڈیکیٹ کے زیر کنٹرول اور چلائی جاتی ہے۔

معتبر خفیہ معلومات کی بنیاد پر، ڈی جی جی آئی افسران نے دہلی بھر میں کئی عمارتوں میں تلاشی مہم چلائی، جس میں بڑی تعداد میں دستاویزات، ڈیجیٹل آلات اور بہی کھاتے برآمد ہوئے، جن سے پتہ چلا کہ ایسی غیر موجود کمپنیاں بغیر اشیا اور خدمات کی بہم رسانی کے چالان جاری کرنے میں مصروف تھیں۔ اس میں 162 موبائل فون، جن کا استعمال شاید جی ایس ٹی/بینکنگ کے مقاصد کے لیے او ٹی پی معلوم کرنے کے لیے کیا گیا تھا، 44 ڈیجیٹل دستخط اور مختلف فرموں کی 200 سے زائد چیک بک شامل تھیں۔ شروعاتی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ فرضی ادارے بغیر کسی اشیااور خدمات بہم رسانی  کے چالان  جاری کرنے میں مصروف تھیں،اور اس سلسلے میں تقریباً 645 کروڑ روپے کی فرضی آئی سی ٹی دھوکہ دہی سے منظور کی گئی، جس سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان ہوا۔

تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ایک اہم سازشی مکیش شرما نے جعلی اداروں کے اس نیٹ ورک کی کارروائیوں کو ترتیب دیا تھا۔ شواہد جی ایس ٹی رجسٹریشن اور ریٹرن اور ڈمی فرموں کے ریکارڈ کے انتظام، بینکنگ لین دین کے انتظام، اور متعدد پرتوں کے ذریعے غیر قانونی رقوم کی گردش کو آسان بنانے میں ان کے فعال کردار کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ جیسا کہ مکیش شرما کے جرائم قابل ادراک اور ناقابل ضمانت ہیں، انہیں 11.11.25 کو سی جی ایس ٹی ایکٹ، 2017 کی دفعہ 132(1)(بی) اور 132(1)(سی) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

تحقیقات نے منی لانڈرنگ کے ممکنہ جزو کو بھی سامنے لایا ہے، جس میں دھوکہ دہی کی رقم مبینہ طور پر ایک این جی او اور ایک سیاسی تنظیم کے ذریعے گھمائی گئی تھی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن- ع ر)

U.No:1231


(रिलीज़ आईडी: 2189855) आगंतुक पटल : 31
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Punjabi , Tamil , Telugu