تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بناس ڈیری اور بی بی ایس ایس ایل نے آلو کی ویلیو چین کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 13 NOV 2025 1:29PM by PIB Delhi
  • وزیر اعظم نریندر مودی کے‘سہکار سے سمردھی’ کے وژن سے متاثر یہ مفاہمت نامہ وزارت کی ‘سہکارتا میں سہکار’ پہل کو فروغ دے رہا ہے ۔
  • اس معاہدے کا مقصد آلو کے لیے بیج سے لے کر بازار تک ایک جامع ویلیو چین تیار کرنا ہے

وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ‘‘سہکار سے سمردھی’’ وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے،امور داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی قیادت میں ‘‘کوآپریٹیو اداروں کے درمیان تعاون’’ کی متعدد پہلوں کو فروغ دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بناس ڈیری (امول کا حصہ اور ایشیا کی سب سے بڑی کوآپریٹیو ڈیری) اور بھارتی بیج سہکاری سمیتی لمیٹڈ (بی بی ایس ایس ایل) نے اعلیٰ معیار کے آلو کے بیج کی پیداوار اور تقسیم کے لیے مفاہمت نامے (ایم اویو) پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ 10 نومبر، 2025 کو نئی دہلی کے اٹل اکشے اُورجا بھون میں حکومت ہند کے سکریٹری (کوپریشن) ڈاکٹر آشیش کمار بھوٹانی اور سینئر افسران کی موجودگی میں بناس ڈیری کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب سنگرام چودھری اور بی بی ایس ایس ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب چیتن جوشی کی موجودگی میں کیا گیا۔

   

اس موقع پر بات کرتے ہوئے امداد باہمی کی وزارت  کے سکریٹری ڈاکٹر آشیش کمار بھوٹانی نے کہا کہ یہ شراکت داری ویلیو چین کو مضبوط بنا کر اور پیداوار بڑھا کر کسانوں کو بااختیار اور خوشحال بنانے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

اس شراکت داری کا مقصد ایک جامع ‘‘بیج سے مارکیٹ تک ’’ آلوکے کی ویلیو چین قائم کرنا ہے، جو سائنسی کاشتکاری کےطریقوں، معاہدہ شدہ زرعی نظام اور مؤثر مارکیٹ کے روابط کو فروغ دے۔ کوپریٹیو اداروں کی طاقت کے ساتھ تکنیکی جدت کو جوڑ کر، اس پہل کا مقصد پیداوار بڑھانا، ان پٹ نقصان کم کرنا اور آخرکار ویلیو چین میں آلو کے کسانوں کی آمدنی اور استحکام بڑھانا ہے۔ایم او یوکے تحت، بی بی ایس ایس ایل بناس ڈیری کی ٹیشیو کلچر اور ایروپونک سہولیات کا استعمال کرے گا، جبکہ بناس ڈیری تکنیکی اور مارکیٹ کی مدد فراہم کرے گی۔ جناب سنگرام چوہدری نے بناس ڈیری کےآلو کے علاوہ ‘‘بیونڈ ڈیری’’ توسیعی منصوبے پر روشنی ڈالی، جبکہ جناب چیتن جوشی نے آلوکے بیج میں خود انحصاری بڑھانے پر زور دیا۔

*****

ش ح۔ ع ح ۔ت ا

U. No-1200

 


(Release ID: 2189614) Visitor Counter : 6