وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے جناب امکونگ ایل اِمچین کی رحلت پر اظہار غم کیا

Posted On: 12 NOV 2025 7:04PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریند رمودی نے ناگالینڈ کے ایک سینئر رہنما جناب امکونگ ایل اِمچین کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں، وزیر اعظم نے کہا کہ جناب امچین کو ناگالینڈ کی ترقی میں ان کے شاندار تعاون کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ وہ کئی برسوں تک عوامی زندگی میں سرگرم رہے اور قبائلی برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے مضبوطی کے ساتھ پابند عہد رہے۔ ان کی قانون سازی اور وزارتی مدت کار کو ان کے اثرات اور لگن کے لیے یاد رکھا جائے گا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:

’’ جناب امکونگ ایل امچین جی کو ناگالینڈ کی ترقی میں ان کے شاندار تعاون کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ وہ متعدد برسوں سے عوامی زندگی میں سرگرم تھے اور خاص طور پر قبائلی برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرجوش تھے۔ ان کی قانون سازی اور وزارتی مدت کار کو یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے ناگالینڈ میں بی جے پی کو مضبوط بنانے میں بھی تعاون کیا۔ اس دکھ کی گھڑی میں میرے خیالات و احساسات ان کے اہل خانہ اور حامیوں کے ساتھ ہیں۔ ‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن- ع ر)

U.No:1171


(Release ID: 2189422) Visitor Counter : 4