جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چھٹے نیشنل واٹر ایوارڈز کے فاتحین کاآج اعلان کیا گیا


عزت مآب صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 18  نومبر 2025 کو ایوارڈزعطا کریں گی

Posted On: 11 NOV 2025 1:50PM by PIB Delhi

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے آج نئی دہلی میں شرم شکتی بھون میں چھٹے قومی آبی ایوارڈ کے فاتحین کی فہرست کا اعلان کیا۔ جل شکتی کی وزارت کے تحت آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کے احیا کے محکمے (ڈی او ڈبلیو آر،آر ڈی اینڈ جی آر) نے  46  فاتحین کا اعلان کیا، جن میں مشترکہ فاتحین بھی شامل ہیں۔ 10 زمروں میں سال  2024  کے لیے چھٹے قومی آبی ایوارڈزکا اعلان کیاگیاجس میں بہترین ریاست، بہترین ضلع، بہترین گاؤں پنچایت، بہترین بلدیاتی ادارہ، بہترین اسکول یا کالج،بہترین صنعت،پانی کابہترین استعمال کرنے والی انجمن(ایسوسی ایشن)، بہترین ادارہ (اسکول یا کالج کے علاوہ)،بہترین سول سوسائٹی اور بہترین فرد کے لیے ایوارڈ شامل ہیں۔ جیتنے والوں کی فہرست درج ذیل ضمیمہ1 میں منسلک ہے۔

بہترین ریاست کے زمرے میں، پہلا ایوارڈ مہاراشٹرا کو دیا گیا ہے، جبکہ گجرات نے دوسری پوزیشن اور ہریانہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

ہر فاتح کو ایک سرٹیفیکیٹ اور ٹرافی کے ساتھ ساتھ بعض زمروں میں نقد انعام بھی دیا جائے گا۔

آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کے احیا کے شعبے (ڈی او ڈبلیو آر،آر ڈی اینڈ جی آر)  نے اعلان کیا ہے کہ چھٹے قومی واٹر ایوارڈز 2024  عطاکئے جانے کی تقریب 18 نومبر 2025  کو صبح 11:30 بجے نئی دہلی میں پلاینیری ہال، وِگیان بھون، منعقد کی جائے گی۔ اس تقریب میں عزت مآب صدرِ جمہوریہ محترمہ دُروپدی مُرمو مہمانِ خصوصی ہوں گی۔

جل شکتی کی وزارت میں وزیرمملکت جناب راج بھوشن چودھری،آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کے احیا کے شعبے (ڈی او ڈبلیو آر،آر ڈی اینڈ جی آر)  کے سکریٹری، جناب وی ایل کانتھا راؤ، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے  محکمے  میں سکریٹری جناب اشوک کے کے مینا اور آبی شکتی کی وزارت کے دیگر سینئر افسران نے قومی آبی ایوارڈز کے اعلان میں کابینہ کے وزیر کے ساتھ شرکت کی۔

آبی شکتی کی وزارت، مرکزی وزارت کے طور پر کام کرتی ہے، جس کی ذمہ داری پانی کو ایک قومی اثاثے کے طور پر فروغ دینے، اس کے تحفظ اور مؤثر انتظام کے لیے پالیسی فریم ورک بنانے اور پروگرام نافذ کرنے کی ہے۔ عزت مآب وزیراعظم کی رہنمائی میں،آبی شکتی کی وزارت نے قومی سطح پر پانی کے انتظام وانصرام اور پانی کے تحفظ کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے ایک جامع مہم شروع کی ہے۔اسی تناظر میں اور عوام میں پانی کی اہمیت کے بارے میں شعور پیدا کرنے اور لوگوں کو پانی کے بہترین استعمال کے طریقے اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے، آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگاکے احیا کے شعبے (ڈی او ڈبلیو آر, آر ڈی اینڈ جی آر) نے  2018  میں پہلے قومی آبی ایوارڈز کا آغاز کیا۔ دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں قومی آبی ایوارڈز بالترتیب سال 2019، 2020، 2022 اور 2023 کے لیے دیے گئے۔ سال 2021 میں کووڈ وبا کی وجہ سے ایوارڈز نہیں دیے جاسکے تھے۔

سال 2024 کے لیے، چھٹے قومی آبی ایوارڈز 23 اکتوبر 2024 کو وزارتِ داخلہ (ایم ایچ اے) کے راشٹریہ پُرسکار  پورٹل پر شروع کیے گئے۔ اس سلسلے میں مجموعی طور پر 751 درخواستیں موصول ہوئیں۔ جیوری کمیٹی نے ان درخواستوں کی جانچ کی اور جائزہ لیا۔ شارٹ لسٹ کی گئی درخواستوں کی بنیادی حقیقت کی تصدیق مرکزی آبی کمیشن (سی ڈبلیو سی) اور زیرِ زمین پانی کے مرکزی بورڈ (سی جی ڈبلیو بی) نے کی۔ بنیادی تصدیقی رپورٹس کی بنیاد پر، چھٹے قومی آبی ایوارڈز 2024  کے لیے مجموعی طور پر 46  فاتحین کو شامل کیاگیا، جس میں مشترکہ فاتحین کا انتخاب بھی شامل ہے، جو 10 مختلف زمروں پر محیط ہے۔

قومی آبی ایوارڈز (این ڈبلیو اے) ملک بھر میں افراد اور اداروں کو اُن کے بہترین اور کوششوں کے صلے میں دیئے جاتے ہیں جو حکومت کے وژن ‘جل سمردھ بھارت’ کے حصول کے لیے کی گئی ہیں۔ یہ ایوارڈز عوام میں پانی کی اہمیت کے بارے میں شعور پیدا کرنے اور انہیں پانی کے استعمال کے بہترین طریقے اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے دیے جاتے ہیں۔یہ تقریب تمام افراد اور اداروں کے لیے ایک موقع فراہم کرتی ہے تاکہ وہ پانی کے وسائل کے تحفظ اور انتظام وانصرام سے متعلق سرگرمیوں میں مضبوط شراکت داری اور عوامی شرکت کو مزید مستحکم کر سکیں۔

***

ضمیمہ-I

چھٹےقومی آبی ایوارڈز، 2024- فاتحین

نمبرشمار

فاتح

ریاست

زمرہ

 

1. بہترین ریاست

1

مہاراشٹر

مہاراشٹر

سب سے پہلے

2

گجرات

گجرات

دوسرا

3

ہریانہ

ہریانہ

تیسرا

 

2. بہترین ضلع

 

مشرقی زون

 

 

4

راجنندگاؤں

چھتیس گڑھ

پہلا

 

مغربی زون

 

 

5

کھرگون

مدھیہ پردیش

پہلا

 

نارتھ زون (شمالی زون)

 

 

6

مرزا پور

اتر پردیش

پہلا

 

جنوبی زون

 

 

7

ترونیل ویلی۔

تمل ناڈو

پہلا

 

شمال مشرقی زون

 

 

8

سپاہی جالا

تریپورہ

پہلا

 

3. بہترین یو ایل بی

9

نوی ممبئی

مہاراشٹر

پہلا

10

بھاو نگر

گجرات

دوسرا

11

نبادیگنتا انڈسٹریل ٹاؤن شپ

مغربی بنگال

تیسرا - مشترکہ فاتح

12

آگرہ

اتر پردیش

تیسرا - مشترکہ فاتح

 

4. اسکول اور کالج کے علاوہ بہترین ادارہ

 

کیمپس زمرے کے اندر

 

13

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، گاندھی نگر

گجرات

پہلا - مشترکہ فاتح

14

آئی سی اے آر-سنٹرل کوسٹل ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، گوا

گوا

پہلا - مشترکہ فاتح

15

برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنس، پیلانی

راجستھان

دوسرا - مشترکہ فاتح

16

اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ

جموں و کشمیر

دوسرا - مشترکہ فاتح

17

آسام رائفلز، منی پور

منی پور

خصوصی تذکرہ

 

کیمپس زمرے سے باہر

18

چودھری چرن سنگھ ہریانہ زرعی یونیورسٹی، حصار

ہریانہ

پہلا - مشترکہ فاتح

19

ریجنل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ، برہم پور سرکل

اڈیشہ

پہلا - مشترکہ فاتح

نمبرشمار

فاتح

ریاست

زمرہ

 

5. پانی کے بہترین استعمال سے منسلک ایسوسی ایشن

 

20

ویٹیکرن پتھور کینل اوڈیاکلم ولج ڈبلیو یو اے، کوئمبٹور

تمل ناڈو

پہلا

21

کنف ناتھ ڈبلیو یو اے، ناسک

مہاراشٹر

دوسرا

22

کھرلان ڈبلیو یو اے، سری گنگا نگر

راجستھان

تیسرا

 

6. بہترین سول سوسائٹی

23

بناسکانٹھا ڈسٹرکٹ کوآپریٹو دودھ پروڈیوسرز یونین لمیٹڈ، بناسکانٹھا

گجرات

پہلا

24

امبوجا فاؤنڈیشن، جے پور

راجستھان

دوسرا

25

آرٹ آف لیونگ، بنگلورو

کرناٹک

تیسرا

 

7. بہترین گاؤں پنچایت

26

ڈبیگنی پلی، انامایا

آندھرا پردیش

پہلا - مشترکہ فاتح

27

پیام، کنور

کیرالہ

پہلا - مشترکہ فاتح

28

کاویشور، کھنڈوا

مدھیہ پردیش

دوسرا - مشترکہ فاتح

29

مروگومی، پرکاسم

آندھرا پردیش

دوسرا - مشترکہ فاتح

30

بالاپورم، تروولور

تمل ناڈو

تیسرا - مشترکہ فاتح

31

ڈومرپانی، کانکیر

چھتیس گڑھ

تیسرا - مشترکہ فاتح

 

8. بہترین اسکول یا کالج

32

کرشنا پبلک اسکول، رائے پور

چھتیس گڑھ

پہلا - مشترکہ فاتح

33

آرمی پبلک اسکول، کولکاتہ

مغربی بنگال

پہلا - مشترکہ فاتح

34

بی ایچ ایس ایس، زیناکوٹ، سری نگر

جموں و کشمیر

دوسرا

35

مالوسانتا گورنمنٹ نوڈل ہائر سیکنڈری اسکول، دامن جوڑی، کوراپٹ

اڈیشہ

تیسرا - مشترکہ فاتح

36

جھارکھنڈ بالیکا آواسیہ ودیالیہ (جے بی اے وی) رہے، رانچی

جھارکھنڈ

تیسرا - مشترکہ فاتح

37

ماؤنٹ ابو پبلک اسکول، روہنی، دہلی

دہلی

خصوصی تذکرہ

38

مہاراجہ اگرسین پبلک اسکول، اشوک وہار، دہلی

دہلی

خصوصی تذکرہ

39

مہاتما گاندھی میموریل ماڈل اسکول، ترواننت پورم

کیرالہ

خصوصی تذکرہ

 

9. بہترین صنعت

40

اپولو ٹائرز لمیٹڈ، کانچی پورم

تمل ناڈو

پہلا

41

ہیرو موٹو کارپ لمیٹڈ، گروگرام

ہریانہ

دوسرا

42

جھجر پاور لمیٹڈ، جھجر

ہریانہ

تیسرا

 

نمبرشمار

فاتح

ریاست

زمرہ

 

10. پانی کے شعبے میں بہترین فرد

 

مشرقی زون

 

 

43

جناب کشور جیسوال

بہار

پہلا

 

مغربی زون

 

 

44

جناب بجرنگ لال جائیتھو

راجستھان

پہلا

 

شمالی زون

 

 

45

جناب موہن چندر کندپال

اتراکھنڈ

پہلا

 

جنوبی زون

 

 

46

جناب پوڈیلی راج شیکھرا راجو

آندھرا پردیش

پہلا

 

******

(ش ح ۔ش م ۔  م ا)

Urdu.No-1082


(Release ID: 2188799) Visitor Counter : 13