وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

بھوٹان روانگی سے قبل وزیر اعظم کا بیان

Posted On: 11 NOV 2025 7:41AM by PIB Delhi

میں 11 سے 12 نومبر 2025 تک مملکت بھوٹان کے دورے پر رہوں گا۔

بھوٹان کے عوام کے ساتھ مل کر عزت مآب چوتھے بادشاہ کی 70ویں سالگرہ منانا میرے لیے باعث اعزاز ہوگا۔

بھوٹان میں عالمی امن دعائیہ فیسٹیول  کے دوران ہندوستان سے لائے گئے بھگوان بدھ کے مقدس پپراوا آثارِ متبرکہ کی نمائش ہمارے دونوں ممالک کے گہرے تہذیبی اور روحانی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ دورہ پوناٹسن گچھو-II ہائیڈرو پاور منصوبے کے افتتاح کے ساتھ ہماری کامیاب مضبوط شراکت داری کا ایک اور اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

میں بھوٹان کے عزت مآب چوتھے بادشاہ اور وزیر اعظم شیرنگ توبگے سے ملاقات کا منتظر ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میرا یہ دورہ ہماری دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کے لیے ہمارے اقدامات کو اور زیادہ تقویت  بخشے گا۔

ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان دوستی اور تعاون کے قابلِ تقلید تعلقات قائم ہیں، جو باہمی اعتماد، سمجھ اور خیر سگالی کی مضبوط بنیاد پر استوار ہیں۔ ہماری شراکت داری ہماری ’’پڑوسی پہلے‘‘ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے اور ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک بہترین مثال ہے۔

********

 

 (ش ح ۔م ح ۔رض)

U. No. 1058


(Release ID: 2188637) Visitor Counter : 14