وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 9 نومبر کو دہرادون جائیں گے


وزیر اعظم اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی کے موقع پر منعقد ہونے والے پروگرام میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم 8140 کروڑ روپے سے زائد کے بقدر کی مختلف ترقیاتی پہل قدمیوں کا آغاز کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے

پروجیکٹوں کے اہم شعبے: پینے کا پانی، آبپاشی، تکنیکی تعلیم، توانائی، شہری ترقیات، کھیل کود، اور ہنرمندی ترقیات

پی ایم فصل بیمہ یوجنا کے تحت وزیر اعظم 28000 کاشتکاروں کے کھاتوں میں براہِ راست 62 کروڑ روپے جاری کریں گے

Posted On: 08 NOV 2025 9:26AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی دہرادون کا دورہ کریں گے اور 9 نومبر کو دوپہر 12:30 بجے کے قریب اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریب کے موقع پر ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع کی مناسبت سے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے اور اجتماع سے خطاب کریں گے۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم 8140 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے، جس میں 930 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور 7210 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنا بھی شامل ہے۔ یہ منصوبے پینے کے پانی، آبپاشی، تکنیکی تعلیم، توانائی، شہری ترقی، کھیل  کود اور ہنر مندی ترقیات سمیت کئی اہم شعبوں کی ضروتوں کو پورا کریں گے ۔

وزیر اعظم پی ایم فصل بیمہ یوجنا کے تحت 28,000 سے زیادہ کاشتکاروں کو براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں 62 کروڑ روپے کی امدادی رقم بھی جاری کریں گے۔

جن پروجیکٹوں کا وزیر اعظم افتتاح کریں گے ان میں امرت اسکیم کے تحت 23 زونوں کے لیے دہرادون پانی کی فراہمی کا احاطہ، پتھورا گڑھ ضلع میں برقی ذیلی اسٹیشن، سرکاری عمارتوں میں شمسی توانائی کے پلانٹ، نینی تال کے ہلدوانی اسٹیڈیم میں آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ، اور دیگر شامل ہیں۔

وزیر اعظم  پن بجلی شعبے سے متعلق دو اہم پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان میں سے ایک سونگ ڈیم پینے کے پانی کا پروجیکٹ ہے جو دہرادون کو 150 ایم ایل ڈی (یومیہ ملین لیٹر) کے بقدر پانی فراہم کرے گا، اور دوسرا جمرانی ڈیم کثیر المقاصد پروجیکٹ ہے جو پینے کے پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ آبپاشی  اور بجلی پیدا کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔ دیگر پروجیکٹس جن کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، ان میں برقی ذیلی اسٹیشن، چمپاوت میں خواتین کے لیے اسپورٹس کالج کا قیام، نینی تال میں جدید ترین ڈیری پلانٹ، وغیرہ شامل ہیں۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن- ع ر)

U.No:959


(Release ID: 2187750) Visitor Counter : 10