اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کے قومی کمیشن (این سی ایم) نے قومی ترانے ’وندے ماترم‘ کی 150ویں سالگرہ کی یاد میں افتتاحی تقریب منعقد کی
Posted On:
07 NOV 2025 1:56PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کے قومی کمیشن (این سی ایم) نے قومی ترانے ’’وندے ماترم‘‘ کے 150 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں 7 نومبر 2025 کو نئی دہلی میں سی جی او کمپلیکس کے کانفرنس ہال، بلاک 3، میں افتتاحی تقریب منعقد کی۔
این سی ایم کی سیکریٹری محترمہ الکا اپادھیائے کمیشن کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ ’’وندے ماترم‘‘ کے اجتماعی گانے میں شامل ہوئیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کی براہِ راست نشریات سنیں۔
سال 2025 ’’وندے ماترم‘‘ کے 150 سال مکمل ہو ئے ہیں اس ترانے کو بنکم چندر چیٹرجی نے تحریر کیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ نغمہ جو 7 نومبر 1875 کو اکشے نومی کے دن لکھا گیا تھا۔ یہ لازوال قومی ترانہ بھارت کی آزادی کی جدوجہد کے دوران تحریکِ آزادی کا ذریعہ بنا اور آج بھی شہریوں کے دلوں میں حب الوطنی، فخر اور اتحاد کے جذبات کو روشن کرتا ہے۔
تقریبات کے سلسلے کے طور پر، اقلیتی امور کا قومی کمیشن آئندہ ہفتے قومی ترانے کے 150 سال مکمل ہونے کی یاد میں ایک معلوماتی کوئز پروگرام کا بھی اہتمام کرے گا۔
* * * *
)ش ح – ش م- م ذ(
UN.899
(Release ID: 2187358)
Visitor Counter : 11