اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی امور کی وزارت 7 نومبر 2025 کو قومی ترانہ ’’وندے ماترم‘‘ کے 150 برسوں کی یاد میں منعقدہونے والے جشن کا آغاز کرے گی

Posted On: 06 NOV 2025 6:44PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزارت نئی دہلی میں واقع سی جی او کامپلیکس  میں پنڈت دین دیال انتودیہ بھون کے منتھن ہال میں 7 نومبر 2025 کو، قومی ترانہ ’’وندے ماترم‘‘ کے 150 برسوں کی یاد میں افتتاحی  تقریب کا اہتمام کرے گی۔

اس موقع پر اقلیتی امور  اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو، اقلیتی امور اور ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی صنعت کے وزیر مملکت جناب جارج کورین  بھی موجود ہوں گے۔ یہ تقریب اُس لازوال ترانے کے 150 برسوں کے جشن کی علامت کے طور پر اجاگر ہے، جس نے بھارت کی تحریک آزادی کو ترغیب فراہم کی اور جو اب بھی قومی فخر اور اتحاد کا جذبہ پیداکرتا ہے۔

اس تقریب کے دوران متعدد افراد مل کر وندے ماترم  گائیں گے ، اس کے علاوہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔ اس تقریب میں مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو اور مرکزی وزیر مملکت جناب جارج کورین کی تقریریں بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر وقف (ترمیمی) بل، 2024   کی مشترکہ کمیٹی پر ایک کتابچہ بھی لانچ کیا جائے گا۔ اس تقریب میں اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار، اور وزارت کے مختلف سینئر افسران اور معززین بھی شرکت کریں گے۔

اس سال وندے ماترم کے 150 برس مکمل ہو رہے ہیں۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ بنکم چندر چٹرجی کے ذریعہ قلم بند کیا گیا’’وندے ماترم‘‘ قومی ترانہ اکشے نومی کے مبارک موقع پر لکھا گیا تھا جو کہ 1875 میں 7 نومبر کو تھا۔ ہمارے قومی ترانے کو اعزاز بخشنے کے لیے ملک کے تمام شہریوں سے ، حب الوطنی اور تشکر کے اجتماعی اظہار کے طو رپر بڑی تعداد میں شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔یہ قومی ترانہ ہمیں فخر، احترام اور ساجھا شناخت کے ساتھ پیہم متحد کیے ہوئے ہے۔

*****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:869


(Release ID: 2187126) Visitor Counter : 8